Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Friday, April 19, 2024

خاصہ دار و لیوی کے 251 اہلکاروں کی جدید تربیت مکمل

ضلع خیبر پولیس فورس میں ضم ہونے والے سابقہ خاصہ دار و لیوی کے 251 اہلکاروں کی جدید تربیت باڑہ رائفل کے زیر نگرانی  مکمل، پاسنگ آؤٹ پریڈ

تقریب میں ڈی آئی جی ٹریننگ فیروز شاہ صاحب نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ کمانڈنٹ باڑہ رائفل کرنل ندیم مشتاق اور ڈی پی او خیبر بھی انکے ہمراہ تھے۔

 پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی آئی جی ٹریننگ نے پاس آؤٹ ہونیوالے ریکروٹس کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اپنی بنیادی تربیت مکمل کرنے کے بعد سابقہ خاصہ دار و لیوی فورس اب پہلے سے بھی زیادہ پروفشنل فورس بن گئی ہیں اور خیبرپختونخوا کی عظیم پولیس فورس کا حصہ بن گئی ہیں. خاصہ دار اور لیویز فورس کی کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہیں اور محدود وسائل اورچیلنجنگ جغرافیائی حالات میں بھی اپنی ذمہ داریاں بہترین انداز میں سرانجام دی ہیں جسکے باعث قوم کا سر فخر سے بلند ہے ۔

امید کی جاتی ہے کہ موجودہ ٹریننگ کے بعد ان کی صلاحیتوں میں مزید نکھار آئے گا۔ انہوں نے تمام ٹرینیز پر زور دیا کہ اس تربیت سے حاصل کردہ علم اور تجربے کو عملی زندگی میں اور عوام کے بہتر مفاد کیلئے بروئے کار لائیں اور فیلڈ ورک میں بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ یقینی بناتے ہوئے لوگوں کیلئے مزید آسانیاں پیدا کریں۔عملی پیشہ ورانہ زندگی میں اپنا کردار بغیر کسی لالچ، دباؤ یا خوف کے ادا کریں گے اور پاس آؤٹ ہونیوالے جوان فورس کے شہداء اور غازیوں کے خون کی قربانی سے حاصل کردہ خیبر پختونخوا پولیس کی امیج کو برقرار رکھنے میں اپنا کردار بطریق احسن ادا کریں گے۔

آخر میں انہوں نے بہترین ٹریننگ کے انعقاد پر کمانڈنٹ باڑہ رائفل اور ایف سی و پولیس انسٹرکٹرز کا شکریہ ادا کیا۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket