Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Saturday, April 20, 2024

پشاور: خیبر پختونخوا انٹر ورسٹی اسپورٹس گیمز کا آغاز

پشاورخيبرپختونخواانٹرورسٹی اسپورٹس  گيمز کا آغاز۔

سرکاری جامعات کی اسپورٹس کا افتتاح وزير کھيل عاطف خان نے کيا۔ گيمز ميں 30 جامعات کے 28 سو سے زائد کھلاڑی حصہ لے رہے ہيں. جن ميں 1650 مرد کھلاڑی اور 1385 خواتين کھلاڑی شامل ہيں۔

صوبائی وزير کھيل محمد عاطف خان نے اس موقع پر کہا کہ انٹرورسٹی گيمز کے انعقاد کا مقصد کھلاڑيوں کو آگے آنے کے مواقع فراہم کرنا ہيں يہی کھلاڑی مستقبل ہيں نہ صرف قومی بلکہ انٹرنيشنل ليول پر ملک و قوم کانام روشن کريں گے اس سے ہميں بہترين ٹيلنٹ بھی ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت يوتھ پر زيادہ توجہ دے رہی ہے اور انہيں آگے آنے کے زيادہ مواقع فراہم کررہی ہے ان گيمز سے ايک طرف صوبہ بھر کی يونيورسٹيوں کے کھلاڑيوں کے روابط پيدا ہوں گے بلکہ ہميں اچھے کھلاڑی ميسر آئيں گے انہوں نے کہا کہ يہ سلسلہ سالانہ بنيادوں پر جاری رہے گا اور ہر سال يہ گيمز کرائيں گے انہوں نے کہا کہ چند دنوں ميں انٹر کالجز گيمز کا بھی انعقاد

 کیا جارہا ہے اس کے ساتھ حال ہی میں پی سی بی کیساتھ معاہدے کے تحت انٹر سکولز مقابلوں کا آغاز ہوچکا ہے جس سے کرکٹ کا ٹیلنٹ سامنے آئے گا.

ان گیمز میں بوائز کرکٹ کے مقابلے‘پشاور یونیورسٹی گراؤنڈ،اسلامیہ کالج کرکٹ گراؤنڈاور مردان سپورٹس کمپلیکس کرکٹ گراؤنڈ پر منعقد ہونگے جبکہ والی بال کے مقابلے زرعی یونیورسٹی جمنازیم‘فٹبال کے مقابلے

 طہماس فٹبال گراؤنڈ‘پشاور سپورٹس کمپلیکس اور پشاور یونیورسٹی گراؤنڈ میں ہونگے جبکہ خواتین کے مقابلے شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی میں والی بال،عبدالولی خان سپورٹس کمپلیکس چارسدہ میں بیڈمنٹن اور کرکٹ کے مقابلے صوابی سپورٹس کمپلیکس میں ہوں گے‘ کھلاڑیوں اور آفیشلز کو مکمل کٹس‘شوز‘تمام کھیلوں کاسامان‘ٹی اے ڈی اے اورانعامات سے نوازا جائے گا‘ پشاور یونیورسٹی کے ڈائریکٹر سپورٹس بحرکرم اور ڈائریکٹریس سپورٹس مس رشیدہ غزنوی کی سربراہی میں مختلف آرگنائزنگ

کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں جن میں تمام یونیورسٹیوں کے ڈائریکٹر سپورٹس شامل ہیں‘ گیمز 19 سے 24 اکتوبر تک ہونگے۔

انٹر یونیورسٹی گیمز میں یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بنوں، یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کوہاٹ، گومل یونیورسٹی ڈی آئی خان، خوشحال خان خٹک یونیورسٹی کرک، یونیورسٹی آف فاٹا، یونیورسٹی آف لکی مروت، یونیورسٹی آف پشاور، یونیورسٹی آف انجینئر نگ پشاور، اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور، خیبرمیڈیکل یونیورسٹی پشاور، یونیورسٹی آف ملاکنڈ، شہدائے اے پی ایس یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی نوشہرہ، عبدالولی خان یونیورسٹی مردان، جی آئی کے آف انجینئر نگ صوابی، یونیورسٹی آف صوابی، باچاخان یونیورسٹی چارسدہ، یونیورسٹی آف انجینئر اینڈ ٹیکنالوجی مردان، شہيد بے نظیر یونیورسٹی شرینگل دی اپر، ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ، یونیورسٹی آف ہری پور، یونیورسٹی آف چترال، یونیورسٹی آف سوات، یونیورسٹی آف بونیر، ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس،شہید بے نظیر بھٹو ویمن یونیورسٹی پشاور، ویمن یونیورسٹی مردان،ویمن یونیورسٹی صوابی،پاک آسٹریہ یونیورسٹی ہری پور،زرعی یونیورسٹی ڈی آئی خان کی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket