Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Friday, April 19, 2024

مختلف علاقوں میں فورسز کی کارروائیاں

خیبر پختونخواہ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پاکستانی فوج اور پیرا ملٹری فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں اور فورسز نے گزشتہ چند روز کے دوران ٹی ٹی پی، دائش اور بلوچ مزاحمت کاروں کے تقریبا ً دو درجن افراد کو ٹھکانے لگا دیا ہے۔اعلی ٰ عسکری حکام کے مطابق ان کارروائیوں کا مقصد افغانستان کی بدلتی ہوئی صورتحال کے ممکنہ اثرات اور اسپائلرز کی متوقع کاروائیوں سے ان علاقوں کو محفوظ بنانا ہے تاکہ ماضی کے تجربات کے تناظر میں ان سرحدی علاقوں کو پھر سے منفی اور ریاست مخالف سرگرمیوں کا مرکز بننے نہیں دیا جائے اور امن کو بحال رکھا جاسکے۔

 اس ضمن میں ہفتہ رفتہ کے دوران جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر ایکشن لیتے ہوئے 4 اہم کمانڈروں سمیت 10 مطلوب دہشتگرد وں کو ہلاک کیا۔  یہ تمام افراد شہریوں کی ہلاکتوں اور بم دھماکوں میں حکومت کو مطلوب تھے۔  ان کے ٹھکانے سے بڑی تعداد میں بارود اور اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔  ذرائع کے مطابق مذکورہ گروپ دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے کہ ان کے ٹھکانے کو گھیرے میں لے کر کارروائی کی گئی۔ اس سے قبل گزشتہ ہفتے شمالی وزیرستان میں بھی دو کارروائیاں کی گئی تھیں جبکہ خیبرپختونخوا کے بندو بستی علاقوں میں بھی مختلف قسم کی کارروائیاں کی گئیں ۔

 دوسری طرف بلوچستان میں دو کاروائیوں کے دوران داعش سے وابستہ بعض دہشت گردوں کو ٹھکانے لگایا گیا جن میں دو اہم کمانڈر بھی شامل ہیں۔ جبکہ بلوچ شدت پسندوں کے خلاف بھی متعدد آپریشن کیے گئے۔  ایک اور واقعے میں ایک دہشت گرد گروپ نے پاک ایران بارڈر پر ایف سی پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک جوان شہید جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔ فورسز نے نہ صرف جوابی کارروائی کی بلکہ سفارتی سطح پر ایران سے ایسے حملوں اور واقعات کی روک تھام کا مطالبہ بھی کیا گیا۔  ٹانک میں ایک کیپٹن بھی شہید ہو گئے۔  یہ بات کافی اطمینان بخش ہے کہ ہماری فورسز کو خطے میں  درپیش بعض سیکیورٹی چیلنجز کا نہ صرف ادراک ہے بلکہ وہ اس بات کو بھی یقینی بنا رہے ہیں کہ شہروں کے علاوہ سرحدی علاقوں کے تحفظ کو بھی یقینی بنایا جائے۔  اس کوشش میں رواں مہینے فورسز کے درجن بھر جوانوں نے جانوں کی قربانی بھی دی تاکہ شہریوں کے تحفظ کے علاوہ کراس بارڈر ٹیررازم کا راستہ روکا جاسکے۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket