Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Saturday, April 20, 2024

کے پی، ضم اضلاع میں کورونا ایس او پیز ، پابندیوں کا اعلان

محکمہ داخلہ وقبائلی امور خیبر پختون خوا نے این سی او سی فیصلوں کے تناظر میں نئی پابندیاں لگانے کا اعلامیہ جاری کیا۔

دسفیصد سے زیادہ کیسوں والے شہروں اور 10 فیصد سے کم شہروں کے لئے الگ الگ پابندیوں کا اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔  پابندیوں کا اطلاق آج سے 31 جنوری تک ہوگا۔ دس

فیصد سے زیادہ کیسوں والے شہروں میں پبلک ٹرانسپورٹ میں 70 فیصد سواریوں کی اجازت ہوگی،ویکسینشن اور ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنایا جائیگا۔ مقدس مقامات 50 فیصد فل ویکسینٹیڈ افراد کے لئے کورونا ایس او پیز کیساتھ کھلا رکھنے کی اجازت ہوگی۔

سنیما، تفریحی پارکس سمیت واٹر سپورٹس اور سوئمنگ پول میں بھی فل ویکسینٹیڈ 50 فیصد سے زیادہ کی اجازت نہیں ہوگی۔ کراٹے، باکسنگ، رگبی، مارشل ارٹ، واٹر پولو، کبڈی اور ریسلنگ پر مکمل پابندی ہوگی۔ تمام قسم کے انڈور جیم میں بھی 50 فیصد فل ویکسینٹیڈ افراد سے زیادہ کی اجازت نہیں ہوگی۔

  دس فیصد سے زیادہ شہروں میں انڈور شادی اور دیگر تقریبات پر 24 جنوری سے 15 فروری تک مکمل پابندی ہوگی اور اوٹ ڈور تقریبات میں 300 فل ویکسینٹیڈ افراد تک کی اجازت ہوگی۔ چوبیس

جنوری سے انڈور ڈائننگ پر بھی پابندی ہوگی تاہم ٹیک اوے اور ھوم ڈیلیوری سروس  فعال رہنے کی اجازت ہوگی۔ دس

فیصد سے کم  مثبت کیسوں والے شہروں میں بھی پابندیوں کا اطلاق آج سے 31 جنوری تک ہوگا۔

انڈور شادی اور دیگر تقریبات میں 300 اور اوٹ ڈور میں 500 سے زیادہ کی اجازت نہیں ہوگی۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket