Reasons, Factors for Reduction in Terrorist Acts

خیبر پختونخواہ میں دو الگ الگ آپریشنز میں دو دہشت گردہلاک

6/7 مارچ 2024 کی رات، صوبہ خیبر پختونخواہ میں دو الگ الگ آپریشنز میں سیکیورٹی فورسز نے دو دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا۔ ضلع خیبر میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا۔ آپریشن کے دوران، شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد، دہشت گرد سرغنہ شمروز (شینائے)، کو سیکورٹی فورسز نے جہنم واصل کر دیا۔ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں کیے گئے ایک اور آپریشن میں دہشت گرد منصور کو بھی کامیابی سے بے اثر کر دیا گیا۔ مارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا، جو سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں کے ساتھ ساتھ بے گناہ شہریوں کی بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ میں بھی سرگرم رہے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھے۔ علاقے میں پائے جانے والے کسی دوسرے دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشنز کیے جا رہے ہیں۔ علاقہ مکینوں نے کارروائیوں کو سراہا اور دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے بھرپور تعاون کا اظہار کیا۔

5cac2e5b-ab68-4628-be44-553b66c92d82

حفاظتی ٹیکوں کی کوریج میں اضافہ: گاوی ویکسینیٹرز کا اہم کردار

توسیعی پروگرام برائے حفاظتی ٹیکہ جات خیبر پختونخوا نے 657 گاوی ویکسینیٹرز کے ملازمت میں توسیع کا اعلان کیا، جس کا مقصد صوبے بھر میں حفاظتی ٹیکوں کی کوریج کو تقویت دینا ہے۔ اظہار تشکر کرتے ہوئے گاوی ویکسینیٹروں نے ڈاکٹر شوکت علی، ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز خیبر پختونخواہ اور ڈاکٹر محمد عارف خان، ڈائریکٹر ای پی آئی خیبر پختونخواہ کو خراج تحسین پیش کیا۔ ڈاکٹر شوکت علی نے ویکسینیٹرز کے مدت ملازمت کی توسیع کے لیے مختلف وقتوں میں ملاقاتیں کیں اور ہر فورم پر ان کی آواز بلند کیا۔ ویکسینیٹرز سے ملاقات کے دوران ڈاکٹر محمد عارف خان نے ویکسینیشن کوریج کو بڑھانے میں اپنے اہم کردار کا اعادہ کیا۔ انہوں نے ان پر عائد بڑھتی ہوئی ذمہ داری پر زور دیا اور ان کو ہدایت دیا کہ وہ صوبے کے ہر بچے کو مناسب حفاظتی ٹیکے لگوانے کو یقینی بنانے کے لیے اپنی کوششوں کو دوگنا کریں۔

registered political parties in pakistan

الیکشن کمیشن نے رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی تفصیلات جاری کردیں

الیکشن کمیشن نے رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی تفصیلات جاری کردیں. الیکشن کمیشن میں 175سیاسی جماعتیں رجسٹرڈ ہیں.

مسلم لیگ(ن)، پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز،پاکستان پیپلز پارٹی، جمعیت علمائے اسلام،پی ٹی آئی، ایم کیو ایم پاکستان اور قومی وطن پارٹی شامل ہے۔ نیشنل پارٹی، بی این پی مینگل،مسلم لیگ (ق)، مسلم لیگ جونیجو، مسلم لیگ فنگشنل، عوامی مسلم لیگ شامل

بلوچستان عوامی پارٹی،پختونخوا میپ، عوامی نیشنل پارٹی، قومی وطن پارٹی اور جمہوری وطن پارٹی سمیت دیگر جماعتیں شامل ہیں۔

IMG-20231009-WA0027

تمام بچوں کو تعلیم و تربیت کے یکساں مواقع فراہم کرنا مشترکہ ذمہ داری

 

خیبرپختونخوا نگران وزیر اطلاعات، ثقافت و سیاحت بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکاخیل نے کہا ہے کہ جب تک بچوں کی تربیت پر توجہ نہیں دی جائے گی معاشرہ آگے نہیں بڑھے گا، تربیت اور سہولیات سب کو یکساں طور پر مہیا کرنا ہوگا، یتیموں کا خصوصی خیال رکھنا ہوگا، قرآن مجید میں 22 جگہ یتیموں کے بارے میں احکامات موجود ہیں ، حضور نبی اکرم ﷺ کی زندگی کو دیکھیں، ان کے احکامات کو دیکھیں، یتیموں کے ساتھ ان کے شفقت کو دیکھیں سب جگہ یتیموں سے حسن سلوک کا سبق ملتا ہے، تعلیم و تربیت کے بعد بچوں کو ان کے محنت کا صلہ ملنا چاہیے، ان کو یہ احساس بھی دینا ہے کہ کسی فورم پر بھی ان سے ناانصافی نہیں ہوگی ان کا حق نہیں مارا جائے گا تب ہی وہ اونرشپ لیں گے، اس ملک کی ذمہ داری لیں گے، حکومت خیبرپختونخوا گوڈ گورننس پر عمل پیرا ہے، مقصد میرٹ کی بالادستی اور شفافیت ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے عالم آباد صوابی میں کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ (کورٹ) کے تحت منعقدہ تقریب سے خطاب میں کیا. اس موقع پر اعلیٰ سول و ملٹری آفیسرز، کورٹ ادارے کے عہدیداروں سمیت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی، تقریب میں شرکت کیلئے آذاد کشمیر میں قائم کورٹ ادارے میں زیر تعلیم طلباء و طالبات نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی. کورٹ ادارے میں زیر تعلیم بچوں نے تقاریر، ٹیبلو، ڈرامہ، قوالی اور ملی نغموں کی صورت میں بہترین فن کا مظاہرہ کیا جس پر شرکاء نے طلباء و طالبات کو داد دی. شرکاء سے خطاب میں نگران وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا نے کورٹ ادارے کی جانب سے صوابی میں ایجوکیشن کمپلیکس تعمیر کرنے پر شکریہ ادا کیا اور اس امر کو دوسروں کے لئے بھی قابل تقلید قرار دیا. انہوں نے کہا کہ صوابی کو شہید کیپٹن کرنل شیرخان کی وجہ سے منفرد حیثیت حاصل ہے، شہید کیپٹن کرنل شیرخان جیسے سپوت صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں، مقامی افراد نے زمین بلا معاوضہ فراہم کرکے ایک عمدہ مثال قائم کی. نگران وزیر نے یتیموں کی کفالت سے متعلق بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے کردار پر بھی بات کی اور کہا کہ وہ خود بھی تعلیم کے سلسلے میں لندن میں مقیم رہے اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے احساسات سے بخوبی آگاہ ہیں اور کہا کہ ملک کی تعمیر و ترقی میں وہ ہمیشہ پیش پیش رہتے ہیں، بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکاخیل نے کہا کہ جائز اور ناجائز میں فرق کے لئے شعور کی بیداری اہم ہے.خطاب میں انہوں نے صوبے اور ملک سے برین ڈرین کی وجوہات پر بھی روشنی ڈالی اور میرٹ کی پامالی کو اس کی بڑی وجہ قرار دیا. انہوں نے کہا کہ میرٹ اور نظام میں شفافیت سے نوجوانان اونرشپ لیں گے، اور ملک کے نظام کی بھاگ دوڑ سنبھالیں گے. تقریب سے خطاب میں بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکاخیل نے کہا کہ محکمہ سیاحت کو خصوصی بچوں کے لئے ٹوور منعقد کرنے کے احکامات دئے ہیں اور اس سلسلے میں بینائی سے محروم بچوں کو گلیات کا دورہ کرایا گیا اور یتیم بچوں کے لئے بھی خصوصی ٹوور سروس فراہم کریں گے تاکہ یہ بچے خیبرپختونخوا کی خوبصورتی دیکھیں اور محظوظ ہوں. تقریب سے پیر سلطان العارفین، کور ٹرسٹ کے سربراہ چوہدری اختر، لیفٹیننٹ جنرل (ر) نگار جوہر، ایئر چیف مارشل سہیل امان، ائیر کموڈور محمد شبیر، لاہور قلندر کے اونر عاطف رانا و دیگر نے بھی خطاب کیا.

1226156_6687046_parliament_updates

قومی احتساب ترمیمی بل 2023 مشترکہ اجلاس سے منظور کرلیا گیا

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے بل ایوان میں پیش کیا،سینیٹر مشتاق احمد کی جانب سے پیش کی گئی ترمیم مسترد کر دی گئی۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق مشترکہ اجلاس نے بچے کی پیدائش پر ماں اور والد کو چھٹی دینے کا بل بھی منظور کر لیا، سینیٹر قرۃ العین مری نے میٹرنٹی اینڈ پیرٹنٹی بل پیش کیا۔

بل منظور ہونے کے بعد بچے کی پیدائش پر والد 30 دن کی پیڈ چھٹی لے سکیں گے۔میٹرینٹی بل کی منظوری کے بعد ماں کو پہلی پیدائش پر 6 ماہ، دوسری پر 4 جبکہ تیسری پر 3 ماہ کی چھٹی مل سکے گی۔

والد کو چھٹیاں سروس میں تین دفعہ میسر ہوں گی، قانون کا اطلاق اسلام آباد کی حدود میں نجی و سرکاری اداروں دونوں پر ہوگا۔

اس کے علاوہ نجی و سرکاری سکولوں میں پیرامیڈیکل سٹاف کی سہولت سے متعلق بل بھی منظور کر لیا