پاک فوج کے تعاون سے قائم سی ٹی ڈی ہیڈ کوارٹرز پشاور کا افتتاح
خیبر پختونخوا میں پولیس اور پاک فوج کے مابین دہشت گردی کے خلاف مثالی تعاون جاری ہے جس کے تحت پاک فوج کے تعاون سے قائم کردہ سی ٹی ڈی ہیڈ کوارٹرز پشاور کا افتتاح کر دیا گیا-
کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات نے سی ٹی ڈی ہیڈ کوارٹرز پشاور کا دورہ کیا اور نئی تعمیر شدہ بلڈنگ کا افتتاح کیا. نئے تعمیر شدہ ہیڈ سی ٹی ڈی کوارٹرز میں جدید طرز پر کرائم سین یونٹ، ڈیٹا کولیکشن ، ڈیٹا مائنگ اور فورنزک لیب قائم کی گئی ہے. علاوہ ازیں کور کمانڈر پشاور نے سنٹرل پولیس آفیسں میں آپریشن روم کا بھی افتتاح بھی کیا جو جدید مانیٹرنگ سمیت ضلعی رابطوں کیلئے فیوژن سنٹر کا کردار ادا کرے گا. پولیس حکام نے کور کمانڈر کو سی ٹی ڈی کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی. ہیڈ کوارٹرز کی تعمیر سے سی ٹی ڈی کی استعداد کار کو مزید تقویت ملے گی. کور کمانڈر پشاور نے خیبر پختونخوا پولیس اور خصوصاً سی ٹی ڈی پولیس کی دہ-شت- گر-دی کے خلاف کارکردگی کو سراہا. پولیس کی استعداد کار کو بڑھانے میں پاک فوج اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لائے گی.
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاریاں مکمل
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاریاں مکمل، 3 مئی کو روانہ ہوگا. پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔ انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی کی کور کمیٹی کے رکن ڈاکٹر خرم خورشید کا کہنا ہے ۔ کہ 3 مئی کو 12 بج کر 50 منٹ پرپاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پربھیجا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ مشن چین کے ہینان اسپیس لانچ سائٹ سے خلا میں بھیجا جائے گا، سیٹلائٹ آئی کیوب قمرکی لانچ کو ویب سائٹ سے لائیو ٹیلی کاسٹ کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھاکہ آئی کیوب قمر کا ڈیزائن اور ڈویلپمنٹ چائنا اور سپارکو کے اشتراک سے تیارکیا، چاند کی تصاویر بنانے کیلئے آئی کیوب قمر میں دو کیمرےنصب ہیں۔ ڈاکٹرخرم خورشید کے مطابق پاکستان کا سیٹلائٹ مشن چاند کے مدارکے چکر کاٹے گا اور یہ مشن سے لی جانے والی تصاویر تحقیقی مقاصد میں کام آئیں گی۔ انہوں نے بتایاکہ چین کا سیٹلائٹ مشن چاند پر لینڈ کرے گا اور یہ مشن چاند کی مٹی جمع کرے گا۔
یونیورسٹی آف لکی مروت میں داخلوں کا آغاز ہو گیا
یونیورسٹی آف لکی مروت میں داخلوں کی اجازت دیدی گئی۔ کیمپس میں داخلوں کا سلسلہ موسم خزاں 2024 کے آنے والے سمسٹر سے شروع کیا جائے گا اور HEC اور HED کی جانب سے نئے داخلوں پر عائد پابندی ہٹا دی گئی ہے۔ چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) اسلام آباد اور سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ (ایچ ای ڈی) کی ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ موسم خزاں 2024 سے نئے داخلوں کا دوبارہ آغاز کیا جائے گا جو یونیورسٹی آف لکی مروت کے لیے ایک اہم پیشرفت ہے۔ ایچ ای سی اور ایچ ای ڈی کی طرف سے جاری کردہ میار پر پورا اترنے والوں کو داخلوں کی اجازت دی جائے گی۔ نئے داخلوں کی منظوری یونیورسٹی انتظامیہ کی موثر انتظام اور تعمیل کی کوششوں کا ثبوت ہے۔ اس سلسلے میں لکی مروت کے تعلیمی حلقے اور یونیورسٹی سے جڑے تمام مکتبہ فکر مبارک باد کے مستحق ہیں۔ اس فیصلے سے خطے میں تعلیمی مواقع اور ترقی کو تقویت ملے گی۔ درحقیقت یہ ٹیم ورک کی کوششوں کا نتیجہ ہے۔ یونیورسٹی فیکلٹی اور اس کے عملے نے HEC اور HED کے رہنما خطوط سے ہم آہنگ ہونے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ یونیورسٹی انتظامیہ ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتی ہے جنہوں نےاس سلسلے میں ULM کی مدد کی۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی گئی
پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 45 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 42 پیسے، لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 63 پیسے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 8 روپے 74 پیسے کمی کر دی گئی۔ دوسری جانب ایل پی جی بھی سستی کر دی گئی، نوٹی فکیشن کے مطابق اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں 11 روپے 88 پیسے فی کلو کمی کی ہے جس کے بعد ایل پی جی کی فی کلو قیمت 238 روپے مقرر کردی گئی ہے۔ کمی کے بعد ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 140 روپے کی کمی ہوئی ہے اور قیمت دو ہزار 813 روپے مقرر ہوگئی ہے۔
خیبرپختونخوامیں لشمینیا کے 4319 کیسز رپورٹ
محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے رواں سال رپورٹ ہونے والے لشمینیا کیسز کے اعداد وشمار جاری کر دیے۔ جس کے مطابق خیبر پختونخوا میں رواں سال لشمینیا کے 4 ہزار 3 سو 14 کیسز رپورٹ ہو گئے ہیں۔ گزشتہ چار ماہ میں لشمینیا کے سب سے زیادہ ضلع مہمند میں 1128 کیسز سامنے آئے۔کرک807، پشاور355، مالاکنڈ 277اور ٹانک میں لشمینیا کے 235کیسزسامنے آئے۔اسی طرح نوشہر میں لشمینیا کے 206 ، جنوبی وزیرستان 215 ہنگو 213، خیبرمیں 168 کیسزائے ہیں۔لشمینیا ایک مخصوص قسم کے سینڈ فلائی کے کاٹنے سے پھیلنے والی بیماری ہے۔محکمہ صحت کے مطابق مکھی کاٹے ہوئے مقام پہلے پھوڑا نکلتا ہے اور چند دنوں میں زخم کی شکل اختیار کرلیتا ہے۔ڈاکٹرز کے مطابق لشمینیا بیماری ایک بچے سے دوسرے بچے کو لگ سکتی ہے۔ بیماری اگرچہ خطرناک نہیں لیکن چہرے یا جسم کے متاثرہ حصے پر مستقل نشانات چھوڑ دیتی ہے۔
خیبرپختونخوا میں ڈینگی وائرس کا پہلا کیس رپورٹ
ڈینگی وائرس کا پہلا کیس پشاور میں رپورٹ ہوا۔محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے تمام اضلاع کو ڈینگی پر قابو پانے کیلیے طریقہ وضع کرنے کی ہدایات جاری کر دی،، بروقت رسپانس کیلیے کیسز کی تصدیق اور رپورٹنگ لازمی قرار دی گئی۔
ملک میں آئندہ 4 سال کیلئے تعلیمی ایمرجنسی نافذ کرنے کا فیصلہ
وزیراعظم شہباز شریف منگل کو تعلیمی ایمرجنسی کا باضابطہ اعلان کریں گے گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سمیت ملک بھر میں تعلیمی ایمرجنسی کا نفاذ ہوگا۔ وفاقی وزارت تعلیم کے زیرانتظام تعلیمی ایمرجنسی نفاذ کی کانفرنس کل ہو گی۔تعلیمی بجٹ کو بھی صفر اعشاریہ پانچ سے بڑھا کر آئندہ 4 سال میں 5 فیصد کرنے کا ہدف۔پاکستان میں 2 کروڑ 60 لاکھ سے زیادہ بچے سکولوں سے باہر ہیں، 4 سال میں یہ تعداد کم کرکے 90 لاکھ تک لانے کا ہدف رکھا گیا ہےواضح رہے کہ وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی نے وزیر اعظم شہباز شریف سے تعلیمی ایمرجنسی لگانے کا مطالبہ کیا تھا۔
الکبیر آل پاکستان انٹر کلب کراٹے چمپئن شپ اختتام پذیر
الکبیر آل پاکستان انٹر کلب کراٹے چمپئن شپ کے سلسلے میں پشاور ڈویژن کراٹے مقابلے اختتام پذیر ہوگئے۔ صافی واریئرزمارشل آرٹس اکیڈمی نے چمپئن ٹرافی جیت لی۔ ٹرائبل مارشل آرٹس اکیڈمی ڈسٹرکٹ خیبر نے دوسری اور رائزنگ سٹارزاکیڈمی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی نورمحمد تھے ،انکے ہمراہ صوبائی کراٹے ایسوسی ایشن کے سیکرٹری خالد نوراور راجہ بھی موجود تھے۔جنہوں نے کھلاڑیوں کو ٹرافیاں دیں۔خیبر پختونخواکراٹے ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پاکستان کراٹے فیڈریشن کی ہدایت پر ملک بھر کی طرح پشاور میں بھی الکبیر آل پاکستان انٹر کلب کراٹے چمپئن شپ کے سلسلے میں پشاور ڈویژن چمپئن شپ کا انعقاد کیاگیا۔ جس میں پشاور،چارسدہ ،نوشہرہ اورخیبر کے اضلاع سے رجسٹرڈ کلبوں کے کھلاڑیوں نے50،55،60،76،75،84اور84سے زائد ویٹ کٹیگری کے ٹیم کومیتے (فائٹ )میں حصہ لیا۔چمپئن شپ میں صافی واریئرزمارشل آرٹس اکیڈمی کے کھلاڑیوں نے شاندار پرفارمنس دکھاتے ہوئے فاتح ٹرافی جیتنے میں کامیاب ہوگئے ۔ڈسٹرکٹ خیبر کے ٹرائبل مارشل آرٹس اکیڈمی نے دوسری ،رائزنگ سٹارزاکیڈمی نے تیسری پوزیشن حاصل کی،اور صافی واریئرزاکیڈمی حیات آباد چوتھی نمبر آئی۔صافی واریئرزاکیڈمی کی جانب سے سلمان، ابراہیم،مراد علی،احتشام پرویز،عبداللہ،اسرار،ریاض ،عاصم،اورنگزیب ، شہاب اور شاہ زیب نے میڈلز جیت کر اپنی ٹیم کی کامیابی میں کلیدی رول پلے کیا۔ان مقابلوںمیں چیف ریفری پرائڈ آف پرفارمنس انٹر نیشنل کھلاڑی خالد نور تھے ،جبکہ دیگرریفریزمیں عاصم نذیر،کامران علی،جمال خان،غلام محمد،منصور اور سیف اللہ شامل تھے ۔
زرعی یونیورسٹی میں ورلڈ ویٹنری ڈے کے حوالے سے واک کا اہتمام
زرعی یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان میں ورلڈ ویٹنری ڈے کے حوالے سے واک کا اہتمام کیا گیا ۔جس میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ اور رجسٹرار عبدالباسط خان بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ نے کہا کہ ویٹنری کی اہمیت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔ قرآ ن پاک میں بھی جگہ جگہ جانوروں کا ذکر کیا گیا ہے حضر ت نوع ؑنے جب کشتی بنائی گئی تب ان سے کہاگیا کہ جانوروں کا ایک ایک جوڑا کشتی میں رکھیں اس میں بہت سے فائدے ہیں جہاں پر انسان ہونگے وہاں پر اپ کو جگہ جگہ لائیو سٹاک اور ویٹنری آپ کو نظر آئیں گی ڈیرہ اسماعیل خان اس حوالے سے خو ش قسمت ہے یہاں پر زمین بھی ہے پانی بھی اور گھاس بھی ہے یہاں جانور کافی تعداد میں پائے جاتے ہے ضرورت اس امر کی ہے یہاں پر جدید ریسرچ اور کی ویٹنری کی جدید لیب ہو جہاں پر علاج اچھے طریقے سے کیا جاسکے اللہ کا شکر ہے میرا دامن صاف ہے، نیک نیتی اور خلوص دل کے ساتھ ملازمین کے مسائل حل کئے اور ادارے کی ترقی کے لئے دن رات محنت کرتا ہوں۔ یونیورسٹی روز بروز ترقیوں کی جانب گامزن ہے۔