BRT

بی آر ٹی پشاور کے نئے رُوٹ ڈی آر 11 کا اغاز

 پشاور: آج سے زو پشاور کے نئے روٹ DR-11 کا آغاز کر دیا جاۓ گا۔ ترجمان ٹرانس پشاور کے مطابق یہ سروس مال آف حیات آباد تا فیز 6 ٹرمینل براستہ فیز 1 چلائی جائے گی۔ 

مال آف حیات آباد سے پہلی بس صبح 6:15 چلے گی جبکہ آخری بس شام 7 بجے روانہ ہو گی۔

فیز 6 ٹرمینل سے پہلی بس صبح 6:15 بجے چلے گی جبکہ آخری بس شام 7:30 بجے روانہ ہو گی۔اس روٹ میں فیز 6 ٹرمینل، شیر شاہ مارکیٹ، گورنمنٹ کالج، اتوار بازار، زرغونی مسجد، لالازار، فیز-1، شمع مارکیٹ، خیبر پارک، حیات آباد پولیس سٹیشن، قرطبہ یونیورسٹی، فیز- 3، باب پشاور اور مال آف حیات آباد کے سٹیشنز شامل ہوں گے۔ 

روٹ DR-11 کی بس مال آف حیات آباد میں پلیٹ فارم نمبر 3 پر رکے گی۔

unnamed

وفاق المدارس نے سالانہ نتائج کا اعلان کردیا

وفاق المدارس نے سالانہ نتائج کا اعلان کردیا۔ساڑھے پانچ طلبہ وطالبات شریک۔چار لاکھ دس ہزار 909کامیاب جبکہ 89207ناکام۔مجموعی نتیجہ 82فیصدرہا۔
جامعہ عثمانیہ پشاور نے مجموعی اعتبار سے 16پوزیشن حاصل کرکے صوبہ خیبر پختونخوا میں سب سے زیادہ پوزیشن حاصل کرنے کا اعزاز برقرار رکھا۔
دینی مدارس کے سب سے بڑے بورڈ وفاق المدارس العربیہ پاکستان نے سالانہ نتائج 2023کااعلان کردیا۔سالانہ امتحان کے لیے مجموعی طور پر پانچ لاکھ 19ہزار326طلبہ وطالبات کا داخلہ موصول ہوا۔جن میں 500116نے شرکت کی۔410909پاس ہوئے اور 89ہزار 207ناکام ہوئے۔ درجہ حفظ کے طلبہ وطالبات کی تعداد98ہزار 118تھی جس میں 92ہزار 624نے شرکت کی۔شرکاء میں 86ہزار 958کامیاب اور پانچ ہزار 666ناکام ہوئے۔
نتائج میں صوبہ خیبر پختونخوا کے مدارس نے شاندارکارکردگی کا مظاہر ہ کرکے ملکی سطح پر مختلف درجات میں 12مدارس جبکہ بنات میں 22مدارس نے مختلف درجات میں ملکی سطح پر نمایاں پوزیشنیں اپنے نام کیں۔
معروف دینی درس گاہ جامعہ عثمانیہ پشاور نے ملکی سطح پر پانچ جبکہ صوبائی سطح پرگیارہ پوزیشن مجموعی اعتبار سے سولہ پوزیشن حاصل کرکے صوبہ خیبر پختونخوا میں سب سے زیادہ پوزیشن حاصل کرنے کا اعزاز برقرار رکھا۔
صوبہ خیبر پختونخوا کے جن مدارس کے طلبہ وطالبات نے ملکی سطح پر پوزیشن حاصل کی ہے ان کی تفصیل درج ذیل ہے۔درجہ عالمیہ اول مساوی ایم اے میں جامعہ عثمانیہ پشاور کے طالب علم محمد عثمان نے 600میں 590نمبرات حاصل کرکے ملکی سطح پر دوسری پوزیشن حاصل کی۔ درجہ عالیہ دوم مساوی بی اے میں محمد سلیمان متعلم جامعہ فاروقیہ حاجی آباد دیر نے579نمبرات حاصل کرکے ملکی سطح پر پہلی جبکہ حذیفہ متعلم مدرسہ علوم شرعیہ ٹانچی بازار بنوں 570نمبر حاصل کرکے اسی درجہ میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔

درجہ عالیہ اول میں مدرسہ عبداللہ بن مسعود اپر دیر کے طالب علم ابدال نے 597نمبرحاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ درجہ ثانویہ عامہ میں الجامعۃ الاسلامیہ بابوزئی مردان کے طالب علم محمد حمزہ نے 600نمبرات حاصل کرکے ملکی سطح پر پہلی جبکہ جامعہ الزیتون ایبٹ آباد کے طالب علم نورنواب نے 599نمبرات حاصل کرکے دوسری اور مدرسہ معارف القرآن لوند خوڑ مردان کے طالب علم محمد طلحہ نے 598نمبرکے ساتھ اسی درجہ میں تیسری پوزیشن حاصل کی.

دارسات میں مدرسہ اسلامیہ سعیدیہ ککہ خیل لکی مروت کے طالب علم محمد جان نے 507نمبرات کے ساتھ ملکی سطح پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔درجہ تجوید للعلماء میں جامعہ عثمانیہ پشاور کے طالب علم کلیم اللہ نے 592نمبرات حاصل کرکے ملکی سطح پر پہلی پوزیشن حاصل کی۔ درجہ تجوید للحفاظ میں مدرسہ معارف القرآن لوند خوڑ کے طالب علم امیرحمزہ نے پہلی مدرسہ عبداللہ بن مسعود پیناں ہری پور کے طالب علم سیف الاسلام نے دوسری جبکہ مدرسہ مظاہر العلوم کرک کے طالب علم محمد افنان تابش علی خٹک نے ملکی سطح پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔طالبات میں درجہ عالمیہ دوم میں جامعہ عثمانیہ پشاور کے طالبہ ماریہ محمود نے ملکی سطح پر پہلی درجہ عالمیہ اول میں حناء نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ درجہ عالیہ دوم میں جامعہ اشرف البنات باڑہ گیٹ پشاور کے طالبہ صدف نور نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

درجہ عالیہ اول مدرسہ ام کلثوم للبنات مردان کے طالبہ سلمی نے پہلی جبکہ جامعہ اشرف البنات باڑہ گیٹ کے طالبات ثمرین سجاد اور شائشتہ طارق نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ درجہ خاصہ دوم میں جامعہ اشرف البنات باڑہ گیٹ کے طالبہ ثناء جان نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ درجہ خاصہ اول میں جامعہ عثمانیہ پشاور کے طالبہ عزہ منصور نے پہلی جامعہ عمر بن خطاب للبنات ہری پور کے طالبہ نمبر فیاض نے دوسری جامعہ سیدہ ممیمونہ للبنات کلابٹ صوابی کے طالبہ منیبہ گل نے دوسری جبکہ جامعہ دارالمحصنات للبنات ٹیٹارہ نوشہرہ کے طالبات ادیبہ اور ملائکہ بی بی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

درجہ تجوید للعلمات میں مدرسہ عربیہ مریم للبنات تخت بھائی مردان کے طالبہ عائشہ ابراہیم میاں نے دوسری جبکیہ جامعہ ام حبیبہ للبنات گل پسند کورونہ چارسدہ کے طالبہ حبیبہ گل نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ درجہ تجوید للحافظات میں جامعہ عمر البنات تجوڑی لکی مروت کے طالبات شبنم بی بی اورحسینہ بی بی نے پہلی جبکہ جامعۃ الباقیات الصالحات لکی مروت کے طالبہ شفیعہ انجم نے دوسری اور جامعہ عمر البنات للعلوم الدینیہ لکی مروت کے طالبات سعدیہ بی بی اور سمعیہ بی بی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔درجہ دراسات دوم میں جامعہ عمر بن خطاب لورہ چوک ہری پور کے طالبہ عائشہ نے پہلی اوردراسات اول میں جامعہ سیدہ حفصہ للبنات ڈھوڈیال مانسہرہ کے طالبہ نے دوسری اور جامعہ حفصہ للبنات گلشن کالونی ہنگو کے طالبہ حلمیہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

86da2384-1fbe-4442-8ceb-6fb016e23751

شمالی وزیرستان میں یوم پاکستان کی تقریبات

میران شاہ : ملک بھر کے دیگر علاقوں کی طرح شما لی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں یوم پاکستان بھر پور جوش و جذبے کے ساتھ منا یا گیا یوم پا کستان کے حوالے سے سکولوں میں تقریبات اور ریلیاں نکالی گئی وزیرستان انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنکل ایجوکیشن ( وائٹ ) نورک میں 23 مارچ کی نسبت سے یوم پاکستان کی ایک شاندار کا انعقاد کیا گیا.

طلباء نے تلاوت کلام پاک نعت شریف اور ملی نغمے پیش کئے گئے وومن ووکیشنل سنٹر میرانشاہ میں بھی 23 مارچ کی نسبت سے یوم پاکستان کی شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریبا 100 طالبات نے تلاوت کلام پاک نعت شریف اور نغمے کے ساتھ حصہ لیا مقابلوں میں اساتذہ طلباء اور طالبات نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا مقابلے نما یاں کار کردگی دکھانے والے طلباء اور طالبات کی حوصلہ افزائی کے لئے انعامات بھی تقسیم کئے گئے.

یوم پاکستان کے ادبی میلے کا انعقاد بھی کیا گیا جس مقصد طا لبات کو ایک فورم مہیا کرنا تھا جہاں وہ اپنی صلا حیتوں کا بہترین اظہار کر سکیں ان رنگا رنگ مقابلوں میں انفرادی اور اجتماعی نوعیت کے مقابلے کئے گئے ان مقابلوں میں تقریبا 300 طالبات اور اساتذہ نے بھر پور شرکت کی ان مقابلوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والوں کو بھاری انعامات بھی دئے گئے اس موقع پر جی او سی نے کہا کہ اس یوم پاکستان پر ہم سب عہد کریں کہ اپنے وطن کے خلاف اندرون نی و بیرونی دشمنوں اور سازشوں کو مل نا کام بنا ئیں

پاک، افغان ٹی 20 سیریز کا آج سے آغاز

پاکستان اور افغانستان کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ آج شارجہ میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا اور تیسرا ٹی ٹوئنٹی 26 اور 27 مارچ کو ہوگا، تمام میچز رات 9 بجے شروع ہوں گے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی ہے ، پاکستان کے کپتان شاداب خان اور افغانستان کے کپتان راشد خان نے ٹرافی کی رونمائی کی۔

قومی ٹی 20 کرکٹ ٹیم کے کپتان شاداب خان سیریز میں کامیابی کے لیئے جم کر کھیلنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرےگی۔

خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں بارشوں کاسلسلہ جاری

خیبر پختونخوا سمیت ملک بھرمیں بارشوں کاسلسلہ جاری ہے۔

صوبے کے مختلف حصوں میں بارش و برفباری کی اطلاعات ہیں جس سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔ ٹانک : شہر و گردونواح میں ایک گرج چمک اور تیز ہواووں کے ساتھ شدید موسلادھار بارش ہورہی ہے۔

پچھلے چار گھنٹوں سے مسلسل بارش کی وجہ سے ندی نالوں میں سیلابی صورت حال جبکہ  نشیبی علاقوں میں پانی بھرنے لگا۔

موسلادھار بارشوں سے چنا اور گندم کی تیار فصلیں متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

ڈی آئی خان شہر سمیت تحصیل پہاڑپور کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش وقفے وقفے سے جاری ہے۔شدید بارش سے نشیبی علاقے زیر آب ، شہر کی گلیاں جھیلوں کا منظر پیش کرنے لگیں۔

بارشوں سے چنے اور گندم کی تیار فصلیں متاثر ہونے خدشہ ہے۔نبارش اور ہوا ہوں سے سردی کی شدت میں اضافہ بھی ہو گیا

بلوچستان کےمختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش اورژالہ باری کا سلسلہ جاری ہے۔

آواران ، چمن ، زیارت سمیت دیگرعلاقے شدید ژالہ باری اور بارشوں کی لپیٹ میں ہیں۔ اس کے علاوہ رکھنی ،بارکھان، ہرنائی، لسبیلہ، بولان، ڈھاڈر اورمچھ میں بھی بارشیں اورژالہ باری ہورہی ہے۔

کراچی میں رات گئےمختلف علاقوں میں ہلکي بارش سےموسم خوشگوارہوگيا۔ محکمہ موسمیات نےخیبرپختونخوا،اسلام آباد پنجاب کے مختلف علاقوں میں مزید بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

اُدھرشمالی بلوچستان،کشمیر،گلگت بلتستان میں بھی بارش متوقع ہےجبکہ شمالی بلوچستان میں چندمقامات پرموسلادھاربارش کابھی امکان ہے۔

991dd2c5-6c99-444e-a3b0-0b9dc48547c9

پاک افغان غلام خان بارڈر پر تجارتی سرگرمیوں،سیکورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ

شمالی وزیرستان: پاک افغان غلام خان بارڈر پر سول اور عسکری قیادت کا دورہ، تجارتی سرگرمیوں اور بارڈر کی سیکورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا.

تفصیلات کے مطابق بدھ کو کمشنر بنوں، ڈی آئی جی بنوں ریجن، ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان، اور سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں نے غلام خان بارڈر کا دوراہ کیا.

تحصیلدار غلام خان عزیز وزیر نے پاک افغان غلام خان بارڈر کے حوالے سے سول اور عسکری قیادت کو تفصیلی بریفینگ دی. 

انھوں نے کہا کہ غلام خان بارڈر تجارتی سرگرمیوں کے علاؤہ پڑوسی ممالک کے ساتھ پاکستان کا دوستانہ تعلقات قائم کرنے میں بھی بہت اہمیت کا حامل ہے. پاک افغان بارڈر پر سول اور عسکری قیادت کی آنتھک محنت اور کوششوں سے تجارتی سرگرمیوں میں کافی بہتری آئی ہے.

پاک افغان بارڈر کی آمد و رفت کے مسائل پر جی او سی میجر جنرل نعیم اختر کی جانب سے کافی آسانیاں فراہم کی گئی ہیں

ڈپٹی کمشنر ریحان گل خٹک نے غلام خان بارڈر پر تجارتی سرگرمیوں میں بہتری لانے کے لیے کافی اقدامات کیے ہیں، جن کی وجہ سے بارڈر کے دونوں اطراف کے تاجر برادری میں اعتماد کی فضا قائم ہوئی ہے۔

320946_974581_updates

رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج منعقد ہوگا

رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج پشاور میں ہوگا۔

اجلاس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولاناعبدالخبیرآزاد کریں گے۔

اس حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پشاور میں آج مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

6e37657e-4ccf-4f99-a5ff-7757d029d4a5

پشاورگورنمنٹ سٹی گرلز کالج گلبہار میں سالانہ جشن بہاراں سپورٹس فیسٹیول

پشاور:گورنمنٹ سٹی گرلز کالج گلبہار میں سالانہ جشن بہاراں سپورٹس فیسٹیول رنگا رنگ تقریب کیساتھ اختتام یذیرہوگیا،تقریب کے مہمان خصوصی مشیر برائے سپورٹس اور یوتھ افیئرز پروفیسر ڈاکٹر ریاض انور تھے جنہوں نے طالبات میں انعامات اور سرٹیفکیس تقسیم کئے.

مقابلوں کے نتائج کے مطابق کبڈی کاایونٹ بی ایس سینئرز نے جیت لیا جبکہ ایف اے ٹو کی طالبات نے دوسری پوزیشن حاصل کرلی ؛تائیکوانڈو کے مقابلوں میں سمیدہ،لائبہ میری،مہکان اور جویریہ نے گولڈ جبکہ نرگس،شازیہ اور حراء نے سلور میڈلز جیت لئے،نیٹ بال کے ایونٹ کو ایف ٹو کی طالبات نے اپنے نام کرلیا جبکہ بی ایس سینئرز نے دوسری پوزیشن حاصل کرلی،رسہ کشی کا فائنل بی ایس کمسٹری اور بی ایس پولیٹیکل سائنس ڈیپارٹمنٹ کے مابین کھیلا گیا جس میں بی ایس کمسٹری کی طالبات نے ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔اختتامی تقریب کے موقع پر نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات کو میڈلز بھی پہنائے گئے اس موقع پر کالج کے طالبات نے مارشل آرٹس اور ملی نغموں پر پرفارمنس کا مظاہرہ کیا.

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ڈاکٹرریاض انور نے کہا کہ ہمارے صوبے میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے اور یہی وجہ ہے کہ اس مٹی کی بچیوں نے تعلیم کیساتھ ساتھ کھیل کے میدان میں بھی اپنے ملک کا نام روشن کیا ہے انہوں نے کہا کہ صوبے میں موجود ٹیلنٹ کو مزید تلاش کرنے کی ضرورت ہے تاکہ تعلیم کیساتھ ساتھ مختلف کھیلوں میں بھی نیشنل اور انٹرنیشنل سطح پر بہترین کھیل کا مظاہرہ کرکے ملک و قوم کا نام روشن کر سکیں ،قبل ازیں پرنسپل سٹی گلبہار کالج پروفیسر طاہرہ ڈار نے مہمانان کوخوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ سپورٹس زندگی کا اہم جز ہے ‘کیونکہ سپورٹس ذہنی اور جسمانی نشونما کے لئے بے حد ضروری ہیں جس سے بچیوں کی صلاحیتوں میں مزید اضافہ ہوتا ہے۔واضح رہے کہ سالانہ جشن بہاراں سپورٹس فیسٹیول میں کالج کے آٹھ شعبہ جات کی طالبات نے نیٹ بال، کبڈی، ٹیبل ٹینس، بیڈمنٹن، تائیکوانڈو، رسہ کشی سمیت میوزیکل چیئر، بوری ریس، قرات، نعت کے مقابلوں میں شرکت کی ۔آخر میں ونر کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے گئے۔