1479719058718721733-small

خیبر پختونخوا پولیس میں ٹرانسفر پوسٹنگ

خیبر پختونخوا پولیس میں ٹرانسفر پوسٹنگ کا عمل شروع ہوگیا۔

آئی جی خیبرپختونخوا نے چار پولیس افسران کی تقرری و تبادلوں کے احکامات جاری کردئیے۔ 

ایس پی رورل طارق محمود ڈی پی او لوئر کوہستان تعینات۔ ڈی پی او لوئر کوہستان مزمل شاہ کو سی پی او رپورٹ کرنے کی ہدایت ۔

پشاور۔ ایس پی ہیڈکوارٹرز ظفر خان ، قائمقام ایس پی رورل تعینات۔ ایس پی لوئر سوات رحیم حسین کو ایس پی ہیڈکوارٹرز پشاور تعینات کردیا گیا ۔ 

سی ٹی ڈی پشاور کا سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس آفیسر جاوید اقبال کو تبدیل, ڈی پی او چارسدہ سہیل خالد سی ٹی ڈی کا نیا سربراہ مقرر.

سہیل خالد کی جگہ ذاہد نواز ڈی پی او چارسدہ تعینات جبکہ آصف گوہر سپیشل برانچ خیبر پختونخوا کے نئے ڈپٹی انسپکٹر جنرل تعینات۔ پولیس میں مذید تبادلوں کا بھی امکان۔ 

6e6820ec-3fff-4abd-97dd-1605e2881c76

باجوڑ:پاکستان سپورٹس فیسٹول کا باقاعدہ آغاز

ضلع باجوڑ میں ضلعی انتظامیہ اور سیکیورٹی فورسز کے اشتراک سے پاکستان سپورٹس فیسٹول کا باقاعدہ آغاز ہو گیا

خیبر پختونخواہ کے ضلع باجوڑ میں پاکستان سپورٹس فیسٹول 2023 کا باقاعدہ آغاز ہو گیا. پاکستان سپورٹس فیسٹول میں ضلع باجوڑ کی تمام تحصیلوں سے کرکٹ, فٹبال, والی بال, باسکٹ بال اور ایتھلیٹکس سمیت دیگر اہم کھیلوں کی پانچ سو سے زائد ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں.

اس سلسلہ میں ضلع باجوڑ میں افتتاحی تقریب بڑے جوش و خروش سے منعقد ہوئ. افتتاحی تقریب میں سپورٹس فیسٹول میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں, آفیشلز, ضلعی انتظامیہ اور سیکیورٹی فورسز کے عہدداران اور بڑی تعداد میں علاقہ کے نوجوانوں سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے دیگر مہمانوں نے شرکت کی. افتتاحی تقریب میں سپورٹس فیسٹول میں حصہ لینے والی ٹیموں نے مارچ پاسٹ کیا اور مختلف سکول کے بچوں نے ٹیبلوز پیش کئے. جبکہ مقامی گلوکاروں نے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا. اس موقع پر آئے ہوئے تماشائیوں نے ضلعی انتظامیہ اور فرنٹیئر کور نارتھ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے صحت افزا فیسٹول منعقد کروانے پر وہ ان اداروں کے شکر گزار ہیں. پاکستان سپورٹس فیسٹول مشترکہ طور پر قبائلی اضلاع باجوڑ, مہمند اور خیبر میں 23 مارچ تک کھیلا جائے گا.

5185c52f-5f59-4ca6-9fa8-bb52803a342a

پشاور دھماکہ: ملوث دہشتگردوں کے نیٹ ورک تک پہنچ گئے ہیں: آئی جی پولیس

خیبر پختونخواہ کے پولیس چیف معظم جاہ انصاری نے جمعرات کو کہا کہ پولیس پشاور پولیس لائنز کے علاقے میں ایک مسجد پر خودکش حملے کے پیچھے دہشت گردی کے نیٹ ورک  قریب پہنچ چکی ہے۔

پشاور پولیس لائنز دھماکےکے حوالے سے میڈیا سے پریس کانفرنس میں آئی جی پولیس نے کہا کہ خود کش حملہ موٹر سائیکل پر سوار پولیس کی وردی پہنے پولیس لائنز میں داخل ہوا جس کی وجہ سے اسکی چیکنگ نہیں کی گئی۔

“یہ ایک خودکش حملہ آور تھا اور ہم نے اسے ٹریس کر لیا ہے ۔ ہم نے خیبر روڈ سے پولیس لائنز تک اس کی نقل و حرکت کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی ہے۔”  انہوں نے کہا۔

 انسپکٹر جنرل پولیس معظم جاہ انصاری کا کہنا تھا کہ پولیس نے بے شک وردی پہنی ہے مگر وہ بھی انسان ہیں، انہیں اپنے فرائض کی ادائیگی سے مکمل آگاہی ہے۔ انہوں نے میڈیا میں دھماکے کے حوالے سے مختلف افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ مسجد دھماکے کے بعد مختلف حلقوں کی جانب سے ملنے والا ردعمل  تکلیف دہ ہے ۔ بہت سی افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں، جن کی وضاحت ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوئی کہہ رہا ہے بارودی مواد رکھا گیا، کوئی اسے ڈرون حملہ قرار دے رہا ہے، خدارا یہ باتیں بند کریں، لوگوں کو گمراہ مت کریں، مجھے زیادہ تنگ نہ کریں، اللہ نے یہ ذمہ داری مجھے دی ہے، میں پوری ذمہ داری سے ایک ایک شہادت کا بدلہ لوں گا۔

خیبرپختونخوا کے نگران وزراءکو محکمے تفویض

خیبرپختونخوا کے نگران وزراءکو محکمے تفویض کر دیئے گئے۔
 تفصیلات کے مطابق سید محسو د شاہ کو اسٹیبلشمنٹ ،ایدمنسٹریشن اور بین الصوبائی محکمہ ،عبدالحلیم کو وزیر زراعت ولائیوسٹاک ،فیشریزاور کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ دیا گیا ہے۔
شاہد خان ٹرانسپورٹ اور آئی ٹی کے وزیر مقرر،جسٹس ریٹائرڈ قیصر ارشاد محکمہ قانون اور پارلیمانی امورکے علاوہ ہائیر ایجوکیشن کا محکمہ بھی دیا گیا۔
محمد علی شاہ کو سی اینڈ ڈبلیو ،بخت نواز خان وزیر ماحولیات وجنگلات کی وزرات ،منظور خان آفریدی ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن اور محکمہ لیبر کے وزیر ہوں گے۔
عدنان جلیل کے پاس انڈسٹری ،کامرس،ٹیکنیکل ایجوکیشن اور محکمہ ریونیوکی وزارت ہوں گی،شفیع اللہ خان کو محکمہ ہاوسنگ و محکمہ جیل،:ایڈوکیٹ سوال نذیر لوکل گورنمنٹ الیکشن اور دیہی ترقیاتی محکمہ کا وزیر مقرر کیا گیا۔
فضل الہی کو محکمہ خوراک اور محکمہ آبپاشی کی وزارت،تاج محمد آفریدی کو محکمہ ریلیف کے وزیر مقرر کیا گیا ہے جبکہ باقی تمام محکمے وزیراعلی خیبرپختونخوا کے پاس ہوں گے۔