خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے مزید 397 کیسسز رپورٹ

پشاور:خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے مزید 397 کیسسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
خیبرپختونخوا میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 17 ہزار 244 ہوگئی۔ ڈینگی سے متاثرہ 25 افراد کو ہسپتال میں داخل کیاگیاہے۔
مجموعی طورپر 66 متاثرہ افراد ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ پشاور میں سب سے زیادہ149 نئے کیسسز رپورٹ،تعداد 7084ہوگئی۔
مردان میں 67،ہری پور میں 31اور خیبر میں 22کیسز رپورٹ ہوئے۔خیبرپختونخوا میں اب تک ڈینگی سے15 اموات ہوچکی ہیں۔

ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل

صحافی ارشد شریف کے قتل سے متعلق حکومت نے تحقیقات کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی۔

تحقیقاتی ٹیم میں اطہروحید ڈائریکٹر ایف آئی اے، عمر شاہد حمید ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل آئی بی اور لیفٹینٹ کرنل سعد احمد آئی ایس آئی شامل ہیں۔

ٹیم کو فوری طور پر کینیا روانگی کی ہدایت جاری کردی گئی ہے  جبکہ کینیا میں پاکستانی ہائی کمیشن ٹیم کی معاونت کرے گا۔

ٹیم اپنی تحقیقات مکمل کر کے وزارت داخلہ کو رپورٹ پیش کرے گی۔ تحقیقات کیلئے وزارت خارجہ اور پاکستان کے ہائی کمیشن کو ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات ہونی چاہئیں: ڈی جی آئی ایس پی آر

ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ارشد شریف کی موت سے متعلق مختلف قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔  انکا کہنا ہے کہ فوج نے حکومت سے درخواست کی ہے کہ اعلیٰ سطحی تحقیقات ہونی چاہئیں۔

اس معاملے پر من گھڑت اور بے بنیاد الزامات لگائے جارہے ہیں۔ اس سوال کا جوب ڈھونڈنا چاہیئے کہ ارشد شریف کو پاکستان سے جانا کیوں پڑا؟ اس معاملے پر بھی تحقیقات ہونی چاہیں۔  ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ واقعے سے متعلق پاکستان اور کینیا کی حکومتیں مسلسل رابطے میں ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ ارشد شریف کی موت افسوسناک واقعہ ہے۔ ارشد شریف کو وار رپورٹنگ میں بھی اچھا خاصا تجربہ تھا۔ارشد شریف نے آپریشن ضرب عضب، راہ نجات اور آپریشن ردالفساد کی کوریج کی۔

عمران خان کا جمعے کو لانگ مارچ شروع کرنے کا اعلان

عمران خان کا جمعے کو لانگ مارچ شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

سابق وزیر اعظم عمران خان نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران  کہا کہ یہ لانگ مارچ لاہور کے لبرٹی چوک سے شروع ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ ’(ہم) جمعے کو لانگ مارچ شروع کر رہے ہیں۔ 11 بجے لبرٹی چوک جمع ہوں گے اور وہاں سے اسلام آباد کے لیے لانگ مارچ شروع ہوگی۔‘

عمران خان نے کہا کہ اسلام آباد میں تحریک انصاف کا لانگ مارچ کوئی قانون نہیں توڑے گا اور نہ ہی ریڈ زون میں داخل ہوگا۔ عدالت نے جہاں اجازت دی ہے وہاں جلسہ کریں گے۔

دوسری طرف مذہبی جماعت نے تحریک انصاف کے لانگ مارچ کی حمایت کا اعلان کردیا۔

سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا ہے کہ گوجرانوالہ میں لانگ مارچ کا استقبال کیا جائے گا اور میں لانگ مارچ میں شامل ہوں گا۔ انہوں نے کہا کہ راولپنڈی ڈویژن تنظیم کو لانگ مارچ کے استقبال کی ہدایت کردی ہے۔

حامد رضا کا کہنا تھا کہ سنی اتحاد کونسل پنجاب کو ہنگامی تیاریوں کی ہدایت جاری کردی ہے۔

اورکزئی کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد

اورکزئی:لوئر اورکزئی خواہ ستوری خیل میں اورکزئی سکاوٹس 233 ونگ کی جانب سے کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں 8 ٹیموں نے حصہ لیا.

ٹورنامنٹ کا فائنل میچ خواہ ستوری خیل اور اتمانخیل کے درمیان کھیلا گیا فائنل کا مہمان خصوصی 233 ونگ کے کمانڈر کرنل فیصل سلامت تھے .خواہ ستوری خیل نے مقررہ اووز میں 125 رنز بنائے جبکہ مدمقابل اتمانخیل ٹیم 115 رنز پر ڈیر ہوئے اور خواہ ستوری نے کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل ٹرافی اپنے نام کرلی فائنل کے آخری تقریب میں مہمان خصوصی کرنل فیصل سلامت نے فائنل میچ جیتنے والے اور بہترین کارکردگی دکھانے والے ٹیموں اور کھلاڑیوں میں نقد انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کئیے۔ بہترین قسم کے کرکٹ ٹورنامنٹ کے انعقاد پر علاقہ عوام اور کھلاڑیوں نے اورکزئی سکاوٹس 233 ونگ کا خصوصی شکریہ ادا کیا

چترال: فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

چترال : تریچ میربیک پیکرکلب نے معروف عالم دین مولاناحمادالدین کی سربراہی میں پھستی میں فری میڈیکل کیمپ کاانعقاد کیاجس میں میڈیکل ٹیم نے 150 مختلف امراض میں مبتلامریضوں کامفت معائنہ کیااورفری ادویات بھی دیں ۔ کیمپ میں 83خاندانوں کووینٹرپیکچ دیئے  گئے ۔ تریچ میربیک پیکرکلب کے سی ای او عمیرخلیل نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرڈاکٹرفیاض رومی ،ٹیرزاینڈ ہوپ پاکستان آرگنائزیشن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے پھستی جیسے پسماندہ علاقے کے متاثرہ خاندانوں میں امدادی سامان تقیسم کیا اور فری میڈیکل کیمپ کوکامیاب کرنے میں مددکی۔انہوں نے کہا کہ کيمپ ميں دور دراز سے آئے ہوئے مریضوں کا نہ صرف فری چیک اپ کيا گيا، بلکہ انہيں دوائیں بھی مفت دی گئیں۔
پھستی کے باسیوں نے تریچ میربیک پیکرکلب کے منتظمین کاشکریہ ادا کیا ۔