68e65b8d-7296-4571-940e-3b64aa19fd13

شمالی وزیرستان میں پولیو ویکسینیشن کا کامیاب آغاز

میرانشاہ : ملک بھر کی طرح ضلع شمالی وزیرستان میں بھی پولیو مہم کا افتتاحی روز سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کیساتھ احتتام پذیر ہواضلعی پولیس سربراہ فرحان خان نے سیکورٹی انتظامات کی خود مانیٹرنگ کی۔

1800 سے زائد پولیس کے افسران وجوان سیکورٹی ڈیوٹی سرانجام دے رہے تھے۔ ضلع کے تمام داخلی و خارجی و اندرونی راستوں پر سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کردیئے گئے تھے۔ ایس ڈی پی ہیڈ کوارٹر سید جلال وزیر براہ راست پولیو مہم کی سیکورٹی کے حوالے سے خود نگرانی کر رہے تھے جبکہ تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز ذیلی سطح پر سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لے رہے تھے۔

لکی مروت:سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر حملہ

لکی مروت:سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر حملہ

میانوالی روڈ پر سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے  فائرنگ اور دستی بم سے حملہ  کیا۔ حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

حملے میں  گاڑی الٹنے سے 7 اہلکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہیں۔

زخمی ہونے والے ایک اہلکار کو سٹی ہسپتال جبکہ 6 اہلکاروں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ef3b6e56-1e81-4914-bdd8-1ab90e3837b7

علی وزیر دہشت گردی کے مقدمے میں بری

کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے رکن قومی اسمبلی علی وزیر سمیت تمام ملزمان کو دہشت گردی کے مقدمے میں بری کر دیا ۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت میں وزیرستان سے رکن قومی اسمبلی علی وزیر سمیت 12 ملزمان کے خلاف دہشت گردی کے مقدمے پر سماعت ہوئی۔عدالت نے فریقین کے دلائل اور شواہد کی روشنی میں علی وزیر اور دیگر کو بے گناہ قرار دیتے ہوئے بری کردیا۔

یاد رہے کہ کراچی پولیس نے علی وزیر اور دیگر کے خلاف 2020 میں مقدمہ درج کیا تھا۔

خیبر پختونخوا :ڈینگی سے ایک اور شخص جانبحق

پشاور: ڈینگی سے ایک اور متاثرہ مریض جاں بحق  جس سے اب تک  جاں بحق افراد کی تعداد 15 ہو گئی۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ڈینگی کے مزید 223کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اورصوبہ بھر میں رواں سال مجموعی کیسز کی تعداد 16847 ہوگئی  جبکہ پ 15463  متاثرہ افراد صحت یاب ہوئے ہیں ۔

صوبہ بھر میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 1369 ہوگئی۔گزشتہ 24گھنٹوں میں پشاور 182،ملاکنڈ سے 30 کیسز رپورٹ

گزشتہ 24 گھنٹوں میں مختلف ہسپتالوں میں 3 نئے مریض داخل ہوئے ہیں اور اس وقت 74 ڈینگی مریض ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

Screenshot 2022-10-25 125747

خیبرپختونخوا کے 28 اضلاع میں پانچ روزہ انسدادِ پولیو مہم کا دوسرا روز

خیبرپختونخوا کے 28 اضلاع میں پانچ روزہ انسدادِ پولیو مہم  کا آج دوسرا روز ہے۔

17 اضلاع میں مکمل طور پر جبکہ 11 اضلاع کے کچھ علاقوں میں پولیو مہم چلائی جائیگی

مہم کے دوران 5 سال سے کم عمر کے 44 لاکھ بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلائی جائے گی۔ سیکرٹری صحت کے مطابق مہم کے دوران لکی مروت، ٹانگ، ڈی آئی خان اور ساوتھ وزیرستان پر خصوصی توجہ دی جائیگی۔ انتظامیہ پکڑ دھکڑ کی بجائے دوسرے طریقہ کار سے والدین کو قائل کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

مہم ضلع پشاور اور خیبر میں دو دن اضافے کیساتھ 22 سے 30 اکتوبر تک چلائی جائیگی۔  پولیو مہم کے لئے ٹوٹل 18747 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ ان میں 16789 موبائل، 746 ٹرانزٹ، 1147 فکسڈ اور  65 رومنگ ٹیمیں پولیو مہم میں حصہ لے رہی ہے جبکہ  ٹوٹل 34072 افراد مہم میں حصہ لیں گے۔

سپیشل سیکرٹری داخلہ وقبائلی امور پرویز خان کا کہنا ہے کہ  پولیو ٹیموں کے لئے فل پروف سیکورٹی کے انتظامات یقینی بنائی جائیگی۔

 اس سلسلے میں تمام متعلقہ محکموں کو مہم کامیاب بنانے کے لئے بہترین کوارڈنیشن قائم رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پاکستان سمیت مختلف ملکوں میں واٹس ایپ سروس ڈاؤن

پاکستان سمیت مختلف ملکوں میں واٹس ایپ سروس میں خلل آیا ہے۔

جن ملکوں میں واٹس ایپ سروس میں خلل پیدا ہوا ہے ان میں پاکستان کے علاوہ بھارت، افغانستان ، مشرق وسطیٰ اور یورپ کے ممالک شامل ہیں۔

میسجنگ پلیٹ فارم واٹس ایپ منگل کو دنیا بھر کے صارفین کے لیے بند تھا، آؤٹیج ٹریکر ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق۔

ویب سائٹ کی جانب سے شیئر کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایپ دوپہر سے کچھ دیر پہلے ڈاون ہو گئی۔ ، #WhatsApp پاکستان میں ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ میں 40,000 سے زائد صارفین نےوٹس ایپ بندش کے بارے میں بات کی۔

صارفین نے پیغامات بھیجنے سے قاصر ہونے کی اطلاع دی ہے، جس میں ایپ “کنیکٹنگ” دکھا رہی ہے۔

میٹا کے ایک ترجمان نے کہا کہ “ہمیں معلوم ہے کہ کچھ لوگوں کو فی الحال پیغامات بھیجنے میں دشواری کا سامنا ہے اور ہم جلد از جلد ہر کسی کے لیے WhatsApp کو بحال کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔”

یاد رہے کہ اکتوبر 2021 میں، فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ سمیت بڑی سوشل میڈیا سروسز کو بڑے پیمانے پر بندش کا سامنا کرنا پڑا، جس سے ممکنہ طور پر لاکھوں صارفین متاثر ہوئے تھے۔