5058bcf1-04a2-486d-a15b-27eb9dedbc01

World Mental Health Day observed in Chitral

CHITRAL: Every year on October 10, World Mental Health Day is observed to raise awareness about mental health around the world and to mobilize efforts to support those experiencing mental health issues. Since 2013, the World Health Organization (WHO) has organized a global campaign to coincide with World Mental Health Day.

The World Federation for Mental Health (WFMH) has announced the theme for World Mental Health Day 2022, which is “Make mental health for all a global priority.” In this regard district Youth office Chitral in collaboration with Pakistan girl guides association Khyber Pakhtunkhwa organized a session on mental health with the Girls of Government Girls High Secondary School Shiaqotek lower Chitral.

وزیراعظم شہباز شریف کے لئے بڑا عالمی اعزاز

اقوام متحدہ کی موسمیاتی تبدیلیوں اور مسائل کے حل سے متعلق تنظیم (سی۔او۔پی۔27) کا وزیراعظم شہباز شریف کو نائب صدارت دینے کا اعلان. اقوام متحدہ کے 195 ممالک میں سے پاکستان کو یہ اعزاز ملا ہے .’سی۔او۔پی۔27′ کی صدارت مصر کے پاس ہے.

‘کانفرنس آف پارٹیز’ (سی۔او۔پی۔27) کی طرف سے اجلاس کے دوران نائب صدارت پاکستان کے لئے بڑا عالمی اعزاز ہے.

مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے وزیراعظم شہباز شریف کو “سی۔او۔پی۔27” اجلاس کی مشترکہ صدارت کی دعوت بھی دی ہے.

وزیراعظم شہباز شریف، ناروے کے وزیراعظم، مصر کے صدر گول میز کانفرنس کی مشترکہ صدارت کریں گے. ‘کانفرنس آف پارٹیز’ (سی۔او۔پی۔27) کا اجلاس شرم الشیخ، مصر میں 6 سے 18 نومبر کو ہوگا.

اجلاس میں عالمی سربراہان، حکومتوں کے سربراہ، عالمی مالیاتی اداروں اور تھنک ٹینکس کے ذمہ دار شرکت کریں گے. اقوام متحدہ کے زیر اہتمام ماحولیاتی تبدیلیوں کے مسائل اور ان کے حل کے حوالے سے یہ 27 واں اجلاس ہوگا.

وزیراعظم شہباز شریف کی ماحولیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے پراثر آواز پر انہیں یہ منصب دیا گیا.

حالیہ سیلاب کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس۔سی۔او) کے سربراہان مملکت و حکومت کی کونسل اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77 ویں اجلاس میں ماحولیاتی تبدیلیوں پر موثر آواز اٹھائی تھی.

ماحولیاتی تبدیلیوں کے مسئلہ کو ‘ایس۔سی۔او’ تنظیم کی سطح پر اٹھانے کی وزیراعظم شہباز شریف کی تجویز کی دیگر ممالک نے تائید کی تھی . شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت اور حکومت کی کونسل کا اجلاس 15 سے 16 ستمبر کو سمر قند میں ہوا تھا.

لوئردیر میں 2 گروپوں کے درمیان فائرنگ، 3 طلبہ زخمی

 لوئر دیر میں دانوہ کے قریب 2 گروپوں کے مابین تصادم کے نتیجے میں سکول کے 3 بچے زخمی ہوگئے

لوئردیر کے علاقے دانوہ کے قریب 2 فریقین کے درمیاں فائرنگ کے تبادلے کے دوران سکول وین زد میں آگئی۔ فائرنگ سے سکول وین میں سوار 3 طلبہ زخمی ہوگئے جن میں 2 لڑکیاں اور ایک لڑکا شامل ہیں۔ زخمی ہونے والے بچوں کو ہیڈ کوارٹرز ہسپتال تیمرگرہ منتقل کردیاگیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق فریقین کے درمیان ذاتی تنازع چلا آرہا تھا۔

اس سے قبل سوات میں نامعلوم مسلح افراد کی سکول وین پر فائرنگ سے ڈرائیور جاں بحق اور 2 طلبہ زخمی ہوگئے تھے ۔سوات کے علاقے گلی باغ میں نامعلوم مسلح افراد نے سکول کی گاڑی پر فائرنگ کی تھی واقعے میں سکول گاڑی کا ڈرائیور موقع پر جاں بحق جبکہ 2طلبہ زخمی ہوگئے تھے ۔ زخمی طلبہ کو فوری طور پر ریسکیو گاڑی میں خوازہ خیلہ ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا  واقعے کے بعد پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کوگھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا تھا۔

کالام میں سیلاب متاثرین کو ضروری اشیاء کی فراہمی

برداشت آرگنائزیشن خیبرپختونخوا اور مردان اینڈیور لائینز کلب نے افکو نجی ادارے کے تعاون سے کالام میں سیلاب زدہ علاقوں کے متاثرین کو سردی سے بچنے کیلئے امدادی سامان تقسیم کئے۔
سامان میں رضائی، سرانہ،تکیہ،مردانہ گرم شال ،زنانہ گرم شال ، ہائی جین کٹس ، جرابیں،کوٹ اور بچوں کے گرم سوٹ وغیرہ شامل ہیں۔
یہ امدادی سامان کالام کے متاثرہ علاقے اتروڑ ،کالام،گاؤں بان پالبر،لائیکوٹ پشمال ، چم گھڑی،پشمال بوڈے کمر کے 300 متاثرین کو دیا گیا۔
اس موقع پر برداشت آرگنائزیشن و اینڈیور لائینز کلب کی پریذیڈنٹ نیلم طورو اور انکی ٹیم موجود تھی۔
اور پاکستان آرمی اور ایف سی کے آفیسر بھی انکے ہمراہ تھے۔

اس موقع پر نیلم طورو نے کہا کہ ہم افکو کے مشکور ہیں کہ انہوں کالام کے سیلاب متاثرین کیلئے فنڈ مہیا کیا۔
اور یہاں جو متاثرہ علاقوں کے لوگ ہیں یہ بہت زیادہ ہے اور ان شاءاللہ ہم پھر اس علاقے میں متاثرہ لوگوں کی خدمت کرینگے اور خاص کر خواتین اور بچوں کی ضروریات کو پورا کریں۔
اور پاکستان آرمی اور انکے جوانوں کے بے حد مشکور ہیں جنکی وجہ یہ سب کچھ آسان ہوا۔

پاکستان آرمی کا دستہ فیفا ورلڈ کپ کی سیکیورٹی سنبھالنے قطر روانہ

راولپنڈی : پاکستان آرمی کا سیکیورٹی دستہ فیفا ورلڈ کپ کی سیکیورٹی سنبھالنے قطر روانہ ہوگیا، قطر نے پاکستان سےفیفا ورلڈ کپ سیکیورٹی میں معاونت کی درخواست کی تھی۔

پاکستان آرمی کا دستہ فیفا ورلڈ کپ کی سیکیورٹی سنبھالنے قطر روانہ ہوگیا ، یہ دستہ پاکستان آرمی کے آفیسرز، جونیئر کمیشنڈ آفیسرز اور جوانوں پر مشتمل ہے۔

پاکستان آرمی ورلڈ کپ کے دوران قطر حکومت کو سیکیورٹی میں معاونت فراہم کرے گی ، پاکستان آرمی کے منتخب شدہ دستے کو فیفا سیکیورٹی سے متعلق تربیت فراہم کی۔

قطر نے پاکستان سے فیفا ورلڈ کپ سیکیورٹی میں معاونت کی درخواست کی تھی اور قطری وزارت داخلہ کے 4 رکنی وفد نے اگست میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔ اس ضمن میں8 رُکنی عالمی فیفا ٹریننگ ٹیم نے ستمبر میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔