خیبر پختونخواہ کے سرکاری ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی آج سے شروع

خیبر پختونخواہ کے سرکاری ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی آج سے شروع ہو جائے گی۔ اے جی آفس کے بیان کے مطابق آج سے سرکاری ملازمین کو تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی شروع ہوگی اس حوالے سے تنخواہوں  کے چیک  بینکوں میں جمع کرادیئے گئے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ سسٹم کو اپ ڈیٹ کی وجہ سے تنخواہوں کی ادائیگی تاخیر کا شکار ہوئی کیونکہ اس سے قبل  تنخواہوں سے سیلاب متاثرین کی کٹوتی کا کہاگیا  بعد میں فیصلہ واپس لے لیا گیا گیا ۔ اے جی آفس کا کہنا ہے کہ تنخواہوں کیلئے پسے دستیاب ہیں بحران سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں ۔

یکم کو ہفتہ کا دن تھا اس لئے تنخواہوں کی ادائیگی سے آج سے شروع کی گئی  ۔ چھ اکتوبر تک تخواہوں کی مکمل ادائیگی یقینی ہو جائے گی ۔

ٹی ٹوئنٹی سیریز انگلینڈ نے جیت لی

7 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری اور فیصلہ کن میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو باآسانی 67 رنز سے شکست دے کر سیریز 3-4 سے اپنے نام کرلی۔

انگلینڈ کے 210 رنز کے پہاڑ جیسے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی بیٹرزمقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر صرف 142رنز بناسکے، شان مسعود 56 رنز بناکر نمایاں رہے۔

1738a02e-fb28-40a5-9ddf-b7860f921971

لکی مروت: حساس اداروں، پولیس کی کاروائی میں دو دہشتگرد ہلاک

لکی مروت :- لکی مروت پولیس، سیکورٹی فورسز، کاونٹرٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ(CTD) بنوں ریجن اور حساس اداروں کا تھانہ ڈاڈیوالہ کے حدود وانڈہ شہاب خیل اور نورنگ کے حدود درگہ ممہ خیل میں دہشت گردوں کے موجودگی کی اطلاع پر مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ اپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں انتہائی مطلوب دو دہشت گرد ولی اللہ عرف فدائی اور لوکل کمانڈر طاہر عرف انقلابی ہلاک، اسلحہ ایمونیشن دستی بم اور بارود برامد۔۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کو خفیہ اطلاع ملی کہ شہید اے ایس اِئی کلیم اللہ خان ، کو دوران ڈیوٹی فائرنگ کرکے شہید کرنے سکیورٹی فورسز اور پولیس فورس پر مختلف حملوں اور فائرنگ سمیت دیگر دہشت گردی کے ورادتوں میں ملوث دہشت گرد وانڈہ شہاب خیل اور درگہ ممہ خیل میں موجود ہیں۔ جس پر لکی مروت پولیس اور سیکورٹی فورسز معہ سی ٹی ڈی پولیس وانڈہ شہاب خیل اور درگہ ممہ خیل میں دہشت گرودں کے ٹھکانوں پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے لیے پہنچی تو دہشت گردوں نے پولیس اور سیکورٹی فوسز پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔پولیس اور سیکورٹی فورسز نے بھی جوابی فائرنگ کی، جس سے دو دہشت گرد ہلاک ہوگیے، ہلاک دہشت گردوں کی شناخت لوکل کمانڈر طاہر عرف انقلابی ولد محمدنواز سکنہ نصرخیل علاقہ نورنگ اور ولی اللہ عرف فدائی ولد عنایت اللّٰہ عرف عنیتول سکنہ خوائیداخیل سے ہوئی۔
پولیس نے ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے خودکار اسلحہ ایمونیشن ، ہینڈ گرینڈ اور بارود برامد کرلی، ڈی پی او لکی مروت کی قیادت میں پولیس اور سیکورٹی فورسز کا موقعہ سے فرار ہونے والے دیگر ساتھیوں کی گرفتار کے لیے علاقے میں بڑے پیمانے پر سرچ اپریشن جاری ہے۔

پاکستان آرمی چیف کی جنرل بیرامے ڈیوپ (سینیگال) سے ملاقات

پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے امریکہ کے سرکاری دورے کے دوران اقوام متحدہ کے ملٹری ایڈوائزر برائے سیکرٹری جنرل جنرل بیرامے ڈیوپ (سینیگال) سے ملاقات کی۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، ملک بھر میں سیلاب سے پیدا ہونے والی قدرتی آفت سمیت علاقائی سلامتی کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آرمی چیف نے اقوام متحدہ کی بنیادی اقدار کو فروغ دینے اور بحران کے دوران ان کے ردعمل میں اقوام متحدہ کے فوجی مشیروں کے کردار کو سراہا۔
اقوام متحدہ کے ملٹری ایڈوائزر نے موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پاکستان میں جاری سیلاب سے ہونے والی تباہی پر دکھ کا اظہار کیا اور متاثرین کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کی۔ انہوں نے سیلاب متاثرین کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
اقوام متحدہ کے معززین نے اقوام متحدہ کے امن مشن میں پاکستان کی شراکت اور انسداد دہشت گردی میں غیر معمولی کامیابیوں کا اعتراف کیا۔