FdBrdF8X0AEyB2b

پاکستان-انگلینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا

پاک انگلینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا

پاک انگلینڈ سیریز کا پہلا میچ آج نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا۔

انگلینڈ ٹیم کے کپتان جوز بٹلر انجری کے باعث میچ میں شرکت نہیں کریں گے۔ ان کی جگہ معین علی انگلش ٹیم کی قیادت کریں گے۔

 سات ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے چار میچز کراچی اور تین لاہور میں ہوں گے۔ گزشتہ روز سیریز کی ٹرافی کی رونمائی بھی کی گئی۔

35160230-a054-4f03-af64-bb8f1ab885d9

تحصیل ماموند: امن والی بال ٹورنامنٹ اختتام پزیر

باجوڑ سکاؤٹس بریگیڈ کے زیرانتظام تحصیل ماموند میں امن والی بال ٹورنامنٹ کا فائنل کھیلا گیا

فرنٹیئر کور نارتھ ،باجوڑ سکاؤٹس بریگیڈ کے زیرانتظام تحصیل ماموند کے علاقے مینہ میں امن والی بال ٹورنامنٹ کا فائنل کھیلا گیا ۔فائنل میچ شاگو الیون اور ترخو الیون کے درمیان کھیلا گیا.

اس موقع پر وینگ کمانڈر اور ناظم اعلیٰ ڈاکٹر خلیل الرحمن نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے اور کھلاریوں کے جذبہ کو سراہا ۔

یہ ٹورنامنٹ یوتھ آف باجوڑ کے تعاون سے 2 سے 18 ستمبر تک کھیلا گیا جس میں کل 14 ٹیموں نے حصہ لیا ۔

7b1d8f4a-fd5c-4de6-ba1e-6294a2771395

شمالی وزیرستان کے مسائل کو حل کرنے کے لیئے جرگہ کا انعقاد

شمالی وزیرستان کے مسائل کو حل کرنے کی خاطر جی او سی شمالی وزیرستان میجر جنرل محمد نعیم اختر کی زیرِ صدارت آج ایک اہم جرگہ منعقد ہوا جس میں شمالی وزیرستان کے تمام ملکان و مشاران کو ظہرانے پر مدعو کیا گیا جرگے میں سول انتظامیہ بشمول ڈی سی اور ڈی پی او نے بھی شرکت کی.
جی او سی میجر جنرل نعیم اختر نے اس موقع پر کہا کہ وزیرستان کی سر زمین میں امن ریاستی مشینری اور عوام کے یکجا ہو کر کام کرنے میں ممکن ہے.وزیرستان کی عوام کی فلاح و بہبود اور بنیادی ضروریات پوری کرنے کیلئے دو اہم اہداف کا حصول لازم ہے، جن میں تعلیم اور روزگار شامل ہیں. ان دونوں اہداف کے حصول کے لیے خاطرخواہ کام ہو رہا ہے.

 انھوں نے بتایا کہ وزیرستان کے 400 بچوں کو تعلیم کے حصول کیلئے ملک بھر میں اے پی ایس سکولز میں بھیجا گیا ہے. اس کے علاوہ شمالی وزیرستان میں 4 ہاسٹلز کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جس میں مستحق بچوں کو مفت رہائش، کھانا اور تعلیم دی جائے گی. ان ہاسٹلز میں تقریباً 500 بچوں کے رہنے کا انتظام ہو گا.
اسکے علاوہ دتہ خیل میں سکول کا قیام، بویا میں ایک سکول کی منظوری،WITE نورک اور WVTC میران شاہ میں ووکیشنل ٹریننگ بھی انہی پراجیکٹس کی ایک اہم کڑی ہے.

روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیئے غلام خان سے 100  گاڑیوں کی بجائے اب 400 گزرتی ہیں اور غلام خان سے لیکر میر علی تک منڈیوں کا قیام ہوگا.
شیوا میں گیس دریافت ہوئی ہے جس میں عوام کی فلاح کے لیے SNGPL اور MPCL سے مذاکرات ہو رہے ہیں کہ اس پہ پہلا حق وزیرستان کی عوام کا ہے. منظر خیل میں ایک بہت بڑا پراجیکٹ شروع ہوا ہے جس میں قوم کا اچھا خاصہ حصہ منظور ہو گیا ہے.
بانڈہ پل اور میر علی سے غلام خان بائ پاس اہم ترقیاتی منصوبے ہیں.
مزید برآں TESCO سے کامیاب مذاکرات ہوئے ہیں اور جلد بجلی کے شیڈول میں بہتری آئے گی. انہوں نے حالیہ دھرنوں سے ہونے والے معاشی نقصانات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ احتجاج اور دھرنا آپکا حق ہے لیکن کسی اور کے سیاسی مقاصد کیلئے خود کو نہ استعمال ہونے دیں.