IMG-20220813-WA0000

کوئیک رسپانس

عقیل یوسفزئی

مالاکنڈ ڈویژن خصوصاً وادی سوات میں کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے بعض کارکنوں کے ہاتھوں سرکاری افسران اور اہلکاروں کو یرغمال بنانے، زخمی کرنے اور ان کی ایک ویڈیو جاری کرنے کے واقعہ پر ملک بھر سے جو ردعمل سامنے آیا وہ اس بات کا ثبوت ہے کہ ریاستی اور عوامی حلقے امن اور سیکورٹی کے معاملے پر نہ صرف ایک پیج پر ہیں بلکہ تمام تر فاصلوں کے باوجود اس مسئلے پر ملک بھر میں مکمل اتفاق رائے ہے کہ ماضی کی غلطیاں دہرائی نہیں جائے گی.

لوکل اور قومی میڈیا نے اس واقعے اور بعض دیگر اطلاعات کی تفصیلات کو جس ذمہ داری کے ساتھ عوام اور ریاستی اداروں تک پہنچایا وہ قابل تعریف ہے. اگرچہ بعض حلقوں نے سیاسی پوائنٹ سکورنگ کے لیے مبالغے اور پروپیگنڈے سے گریز نہیں کیا تاہم مجموعی طور پر اس معاملے پر ذمہ داری سے کام لیا گیا اور اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ متعلقہ ریاستی اداروں نے وقت ضائع کیے بغیر درکار اقدامات اٹھاکر جھاں عوام کی تشویش کا بروقت ازالہ کیا وہاں سرچ اور ٹار گیٹڈ آپریشن کا آغاز کر کے واضح پیغام دیا کہ عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں کوئی تاخیر نہیں کی جائے گی.

سوات اور دیر میں جمعہ کے روز متعدد مقامات پر امن کے حق میں ریلیاں نکالی گئیں جن میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ عوام امن اور ترقی چاہتے ہیں اور ان کو ریاستی اداروں پر پورا اعتماد ہے.

آگرچہ خطے خصوصاً افغانستان کی صورتحال کے اثرات کو اس تمام منظر نامے میں قطعاً نظر انداز نہیں کیا جاسکتا اور اب بھی پاکستان کے سرحدی علاقوں کو متعدد چیلنجز کا سامنا ہے تاہم یہ بات خوش آئند ہے کہ ہمارے متعلقہ اداروں کو درپیش چیلنجز کا پورا ادراک ہے اور وہ درکار اقدامات اٹھاتے ارہے ہیں ضرورت اس بات کی ہے کہ اداروں پر اعتماد کرکے تعاون کیا جائے اور غیر مصدقہ اطلاعات، افواہوں اور منفی پروپیگنڈہ جیسے عوامل سے گریز کیا جائے.

یہ بات بھی قابل ستائش ہے کہ حکومت نے وزیرستان کے مظاہرین کے مطالبات کے حل کے لیے پارلیمانی قوتوں پر مشتمل ایک جرگہ تشکیل دیا ہے جس نے مظاہرین سے مذاکرات کرکے ان کو مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی اور کافی مثبت نتائج سامنے آئے ہیں.

زو

بی آر ٹی : زو پشاورکے دو سال مکمل

زو پشاورکے دو سال مکمل ہونے پر کارکردگی رپورٹ جاری کردی گئی۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ دو سال میں 104 ملین مسافروں نے زو پشاور پر سفر کیا۔ ترجمان ٹرانس پشاور کا کہنا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر مسافروں کی تعداد 270,000 تک پہنچ گئی ہے جس میں تقریباً 70,000 خواتین ہیں۔ گزشتہ دو سالوں میں 1.23 ملین زو کارڈ جاری کئے گئے اور زو پشاور نے تقریباً 3000 لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم کیے۔ زو ہیلپ لائن کے ذریعے 15 ہزار سے زائد شکایات کو حل کیا گیا۔
زو پشاور کو 4 عالمی ایوارڈز سے نوازا گیا جن میں گولڈ سٹینڈرڈ بی آر ٹی ایوارڈ، پائیدار ٹرانسپورٹ ایوارڈ، پرائیز فار سیٹیز ایوارڈ (Prize for Cities) اور Best Smart Ticketing Program Award شامل ہیں۔ گزشتہ سال 30 نئی بسوں کا اضافہ کیا گیا۔ 62 نئی بسیں پاکستان پہنچ چکی ہیں۔ جو جلد سسٹم میں شامل ہو جایئنگی۔ 
2022 میں 2 نئے ایکسپریس روٹس (ER09) اور (ER10) فعال کیے گئے۔اس وقت سسٹم 158 بسوں اور10 روٹس کے ساتھ فعال ہے اور زو بائیسائیکل شیئرنگ سسٹم پر تقریباً 2200 رجسٹریشن ہوئی۔ 
زو بائیسائیکل کو اب تک 1لاکھ 13ہزار سے زائد ٹرپس کے لیے استعمال کیا گیا۔ 17 خواتین بھی زو بائیسائیکل کا استعمال کرتی ہیں۔
Clean and green initiativeپروگرام کے تحت 4000 سے زائد پودے لگائے گئے۔ مسافروں کی سہولت کے لیے 16 سٹیشنوں پر ٹک شاپس کا قیام۔ 
یونیورسٹی آف پشاور سٹیشن پر ATM سروس کا اجراء۔ زو موبائل ایپ کو omni shop, easypaisa, jazzcash کے ذریعے ریچارج کرنے کی سہولت۔ ر
349 پرانی بسوں اور ویگنوں کو سکریپ کیا گیا مزید 153 گاڑیوں کا اندراج ہو چکا ہے۔ رواں سال 350 ملین مالیت کے Non-fare Revenues کے معاہدوں پر دستخط ہوئے۔ 
تہکال برج اور فیز 3 میں تزین و آرائش کا کام مکمل۔ مختلف سرکاری اداروں کے ساتھ مل کر مفاد عامہ کے پیغام بسوں اور سٹیشنوں پر چلائے گئے۔

EC

الیکشن کمیشن نے قومی ،صوبائی اسمبلیوں کی نئی حتمی حلقہ بندیاں جاری کر دیں

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی ،صوبائی اسمبلیوں کی نئی اور حتمی حلقہ بندیاں جاری کر دی ہیں۔

قومی اسمبلی کی 266 جنرل نشستیں بنائی گئی ہیں۔چاروں صوبائی اسمبلیوں کی 593 جنرل نشستیں ہیں۔  ملک بھر میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی کل  859 جنرل نشستوں کے حلقے بنائے گئے ہیں۔

حلقہ بندی فہرست کے مطابق  بلوچستان اسمبلی کی 51 ، خیبر پختونخوا اسمبلی کی 115 ، پنجاب اسمبلی کی 297، سندھ اسمبلی کی 130سیٹیں ہیں۔

قومی اسمبلی میں پنجاب کی 141 ، سندھ کی 61 ، بلوچستان کی 16 ،پختونخوا کی 45 اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی 3 سیٹیں رکھی گئی ہیں۔

25 ویں آئینی ترامیم کے بعد قومی اسمبلی کی 6 نشستیں کم کر دی گئیں ۔کے پی میں انضمام کے بعد سابق فاٹا ایریا کی اب 12 کی بجائے قومی اسمبلی میں 6 نشستیں ہونگی۔الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیاں چھٹی مردم شماری کے نتائج کے تحت کی ہیں۔

نئی حلقہ بندیوں کی فہرست جاری ہونے کے بعد ملک میں اب نئے انتخابات کی راہ ہموار ہو گئی ہے،الیکشن کمیشن اب 90 روز کے اندر انتخابات کروانے کی پوزیشن میں آگیاہے۔

board

سوات: تعلیمی بورڈ نے میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا

سوات: تعلیمی بورڈ نے میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا
میٹرک میں دو طباء منال انعام اور سیار احمد نے 1080 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔ حزب الله نے 1079 نمبر لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی۔
اسی طرح دو طلباء سید نعمان اقبال اور نوید حسین نے 1078 نمبر لے کر تیسری پوزیشن کے حقدار ٹہرے۔ اس سال دہم سائنس گروپ میں 39136 طلباء میں سے 35725 طلباء کامیاب ہوئے۔ دہم سائنس گروپ میں کامیاب طلباء وطالبات کا نتیجہ 91 فیصد

EC

قومی اسمبلی خالی نشستوں پر انتخابات: آج کاغذات جمع کرانیکی آخری تاریخ

خیبرپختونخوا سے قومی اسمبلی کی خالی۔نشستوں پر انتخابات، آج 13 اگست کاغذات نامزدگی جمع کرانیکی آخری تاریخ ہے۔
ان حلقوں میں این اے، 22مردان، این اے 24چارسدہ، این اے 31پشاور، این اے 45کرم، شامل ہیں۔
۔ پولنگ 25ستمبر، 2022 کو ہوگی، شیڈول کے مطابق 14اگست 2022کو امیدواروں کے نام شائع کئے جائینگے۔
17اگست تک کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی جائیگی،
ریٹرننگ افسران کی جانب سے کاغذات کی منظوری یا مسترد ہونیکے خلاف اپیلیں 20اگست تک جمع کئے جاسکیں گے۔ ٹرائیبونل کی جانب سے ان اپیلوں پر فیصلے 25اگست تک کیے جائینگے،
26اگست کو امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست جاری کی جائیگی، 27اگست تک امیدوار اپنے کاغذات واپس لے سکیں گے،29اگست کو امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کئے جائینگے.
خواتین کی مخصوص نشست کے لئے پی ٹی آئ کی طرف سے امیدواروں کی ترجیحی فہرست ریٹرننگ آفیسر یعنی صوبائ الیکشن کمشنر خیبرپختونخوا محمد فرید آفریدی کے دفتر واقع شامی روڈ بالمقابل گالف کلب گیٹ نمبر 2 میں دفتری اوقات کے دوران 13 اگست 2022 جمع کی جائیگی۔ واضح رہے کہ خواتین کی مخصوص نشست کے لیے امیدواروں کی ختمی فہرست 29 اگست کو جاری کی جائے گی ۔

clouds

خیبرپختونخوا :موسم کی صورتحال

پشاور :خیبرپختونخو امیں مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ کل رات سے شروع ہوگا ، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹے کے دوران صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ ملاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں چند ایک مقامات پر ہلکی بارش کا بھی امکان ہے،