Palio

ضلع شمالی وزیرستان میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز

ضلع شمالی وزیرستان میں 23 مئ تا 27 مئ 2022  پانچ روزہ انسداد پولیو مہم شروع ہوگی۔
شمالی وزیرستان کے 23 یونین کونسلز میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز 23 مئ سے کیا جا رہا ہے مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر کے 1 لاکھ 19 ہزار 638 بچوں کو پولیو جیسے موذی مرض سے محفوظ رکھنے کے لیے پولیو کے قطرے پلوائے جائیںنگے۔اس خصوصی پولیو مہم کو زیادہ سے زیادہ موثر انداز میں چلانے کے لیے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ اس مقصد کے لیے تربیت یافتہ پولیو ورکرز پر مشتمل555 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ ان پولیو ٹیموں میں 527 موبائل ٹیمیں, 17 فیکسڈ او 11 ٹرانزٹ ٹیمیں شامل ہیں جبکہ مہم کی موثر نگرانی کے لیے 146 ایریا انچارجز کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے۔ انسداد پولیو مہم کے دوران پولیس کے تعاون سے سیکورٹی کے خاطر خواہ انتظامات کیے گیے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان شاہد علی خان نے معاشرے کے تمام طبقات پر زور دیا کہ اپنے بچوں کے مستقبل کو پولیو کے ہاتھوں معزوری سے بچانے اور ایک صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لیے اس پولیو مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

438fb08d-2f18-40cb-989c-4d2f483300fb

Pakistan Army establishes Heat Stroke Centers

Pakistan Army in view of the on going scorching heat wave across the country has established 37 heat wave Centers in different districts of Punjab, on emergency basis on the directions of Chief of Army staff.

These Heat Stroke Centers are functional in different locations of urban, rural areas and metropolis cities of Punjab including Lahore, Gujranwala , Multan, Okara, Sahiwal, Pasroor, Shakargarh, Kasur, Sialkot ,Zaferwal, Marala, Daska, Bahawalnager ,Mailsi, Bahawalpur, Derah Nawab sahab and Far furlong areas of khairpur tamewali and Cholistan desert.

In order to ensure effective health care at each Heatstroke center , all necessary facilities including patients beds, Deserts Coolers, Drinking water, ice blocks , first aid kits and medicines have been provided at these centers , besides the availability of doctors , paramedics and other staff.

Large number of people including male , female , adolescent and kids are being provided with the health care services.

3

شمالی وزیرستان: بلدیاتی انتخابات دوسرے مرحلے میں ری پولنگ جاری

تحصیل میرعلی چیئرمین شپ کے انتخاب کیلئے 9 پولنگ سٹیشنز پر پولنگ کا عمل شروع ہوگیا ہے
پولنگ کا عمل شام پانچ بجے تک جاری رہے گا۔
شیواہ میں بیلٹ بکسز چھیننے اور میرعلی میں جنرل کونسلر کے امیدوار کے قتل کی وجہ سے دوبارہ پولنگ ہورہی ہے۔ انتخابات میں 12 ہزار سے زیادہ مرد و خواتین ووٹرز اپنے حق رائے دہی استعمال کررہے ہیں اورپرامن الیکشن کے انعقاد کیلئے سخت سیکیورٹی اقدامات کئے گئے ہیں۔
پرامن انتخابات کو یقینی بنانے کیلئے ضلع بھر میں دفعہ 144 نافذ ہے جبکہ خواتین پولنگ اسٹیشن میں مردوں کے داخلے پر پابندی ہے۔ پولنگ اسٹیشنز اور قریبی عمارتوں کی چھتوں پر کسی کو جانے کی اجازت نہیں ہے۔ پابندی کا اطلاق 23 مئی تک ہوگا اور اس کے علاوہ اسلحہ کی نمائش، ہوائی فائرنگ اور پولنگ اسٹیشنز کے اندر غیر متعلقہ ووٹر کے داخلے پر بھی پابندی ہے۔

 

Tarbela

تربیلا ڈیم 48 گھنٹے میں ڈیڈ لیول تک پہنچ سکتاہے:ارسا

انڈس ریور سسٹم اتھارٹی نے چاروں صوبوں کو خبردار کر دیا کہ تربیلا ڈیم 48 گھنٹے میں ڈیڈ لیول تک پہنچ سکتا ہے۔ارسا حکام نے صورتحال کے پیش نظر صوبائی حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ نہری پانی کے استعمال میں احتیاط برتیں۔ ارسا حکام کے مطابق تربیلا ڈيم، منگلا ڈیم اور چشمہ بیراج میں صرف 3 لاکھ 44 ہزار ایکڑ فٹ پانی دستیاب ہے۔ آبی ذخائر میں کمی سے پن بجلی کی ہیداوار بھی کم ہو گی۔

رپورٹ کے مطابق اسکردو میں درجہ حرارت اچانک 6 ڈگری سینٹی گریڈ کم ہو گیا جس کے باعث درجہ حرارت میں کمی سے گلیشئر پگھلنے کا سلسلہ رک گیا ہے اور آئندہ چند روز میں گلیشئرز پر درجہ حرارت مزید کم ہو گا۔ ارسا کا کہنا ہے محکمہ موسمیات نے چوبيس مئی تک بارشوں کی پیش گوئی کی ہے، صورتحال میں بہتری تک صوبے نہری پانی کے استعمال میں احتیاط برتیں