595cb3d4-41f6-4a0f-9964-23368f5f65fc

آسٹریلوی ٹیم 24 سال بعد پاکستان پہنچ گئی

اسلام آباد: آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم نے 24 سال بعد آج خصوصی طیارے کے ذریعے پاکستان پہنچ گئی۔
آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کی 24سال بعدپاکستان آمد، ٹیم خصوصی طیارے سے اسلام آبادپہنچی، آسٹریلوی ٹیم 2 روزتک بائیوسیکیورببل میں رہے گی۔ آسٹریلوی کھلاڑیوں کے 2 روز بعد کورونا ٹیسٹ کیےجائیں گے جب کہ آسٹریلوی کرکٹرزکورونا ٹیسٹ منفی آنے پر پریکٹس کریں گے۔

ایک روز آئسولیشن میں گزارنے کے بعد کینگروز آج سے ٹریننگ کرسکیں گے، آسٹریلوی ٹورنگ پارٹی کے میڈیا مینجر پہلے سے ہی راولپنڈی میں موجود ہیں،میڈیا کو مہمان ٹیم کے آمد کور کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، دونوں کرکٹ بورڈ تصاویر اور ویڈیوز جاری کریں گے۔
دوسری جانب قومی ٹیسٹ اسکواڈ کے ارکان کا آج آئسولیشن میں میں آخری روز ہے، آج صبح کھلاڑیوں کا پریکٹس سیشن شیڈول کیا گیا ہے۔

کپتان بابر اعظم، سرفراز احمد اور نسیم شاہ بھی ٹریننگ کا حصہ ہوں گے، پاکستان اور آسٹریلیا کے کپتانوں کی پریس کانفرنس اور ٹرافی کی رونمائی کا شیڈول آج طے کرلیا جائے گا، آسٹریلوی ٹیم پاکستان میں 3 ٹیسٹ،3 ون ڈے، ایک ٹی20میچ کھیلے گی جب کہ پاکستان اور آسٹریلیا کا پہلا ٹیسٹ 4 مارچ سے کھیلا جانا ہے۔

PMMM

پاک فوج کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دے گی: وزیر اعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاک فوج کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دے گی۔

وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ مذاکرات کی خواہش کو کمزوری کی علامت نہیں سمجھنا چاہیے جیسا کہ ہم نے 27 فروری 2019 کو بھارت کو دکھایا، جب اس نے ہم پر حملہ کرنے کا انتخاب کیا۔

انہوں نے کہا کہ تنازعات کے حل کے لیے ہمیشہ مذاکرات اور سفارت کاری پر یقین رکھتا ہوں۔

عمران خان نے کہا کہ ملک اور قوم کی سلامتی کے لیے پرعزم اور غیر متزلزل ہیں اور پاک فوج کسی بھی جارحیت کا عوام کی حمایت سے جواب دے گی۔

IMG-20220227-WA0000

یوکرین کی صورتحال، مغربی میڈیا اور نیا بلاک

یوکرین کی صورتحال، روس کی پیش قدمی، نئی عالمی صف بندی اور اس صورتحال سے پیدا ہونے والے سوالات اور خدشات میں عالمی سطح پر ایک نئی بحث اور بیانیہ کو جنم دیا ہے جس کے چیدہ نکات یہ ہیں۔

1. امریکہ اور نیٹو نے پھر ثابت کیا کہ ان پر نہ تو اعتماد کیا جا سکتا ہے اور نہ ہی انحصار

2. افغانستان کی جنگ نے نیٹو اور امریکہ کی ثاقب بالادستی اور طاقت کو بری طرح متاثر کیا۔

3. یہ تصور پھر درست ثابت ہوا کہ جنگیں دوسروں کی بجائے خود لڑنا پڑتی ہیں۔

4. مضبوط معیشت کا فارمولا اپنی جگہ مگر مضبوط دفاع ریاستوں اور قوموں کے لیے ناگزیر

5. ایشیاء دفاعی اور معاشی ترقی اور طاقت کا مرکز قرار اور نئے بلاک کے قیام کے امکانات

اس حملے نے جہاں اس بات کو ثابت کیا کہ دنیا میں ری ایلایمنٹ ہو رہی ہے اور مستقبل کی دفاعی، معاشی اور سماجی طاقت کا مرکز امریکہ یا یورپ کی بجائے ہمارا خطہ ہوگا وہاں مغرب کی گرفت افغانستان، پاکستان اور اب یوکرین وغیرہ پر جس تیزی سے ڈھیلی پڑ گئی ہے وہ ایک سوالیہ نشان ہے۔

یہ بحث بھی چل نکلی ہے کہ بعض سیاسی کمزوریوں اور معاشی مجبوریوں کے باوجود مضبوط دفاع کسی بھی معاشرے قوم اور ریاست کی اولین ضرورت اور ترجیحات میں شامل ہونا چاہیے اور یہ کہ دوسروں پر انحصار کرنے کا تجربہ بار بار غلط ثابت ہوتا آیا ہے۔
یہ حقیقت بھی سامنے آئی ہے کہ دنیا خصوصاً ساؤتھ اور سینٹرل ایشیاء میں روس، چین، پاکستان، امریکہ اور اس کے اتحادیوں پر انحصار کم کرنے لگا ہے اور بتدریج نئے راستے ڈھونڈ رہا ہے۔
دوسری طرف پاکستان کی توجہ جہاں سکیورٹی کے حوالے سے کافی بہتر رہی وہاں اب کوشش کی جا رہی ہے کہ سیاسی اصلاحات متعارف کرائے جائیں اور معاشی استحکام کو یقینی بنایا جائے۔ اس ضمن میں جہاں یہ کوشش کی جا رہی ہے کہ عالمی سطح پر دوست اور پارٹنر تلاش کیے جائیں وہاں شورش زدہ قبائلی علاقوں اور بلوچستان کی مین سٹریمنگ کر کے ان علاقوں کو ترقی دی جا سکے۔

یوکرین پر ہونے والے حملے نے جہاں نیٹو اور امریکہ کی پالیسیوں کو سوالیہ نشان بنا دیا ہے وہاں اس نے مغربی میڈیا کو بھی پھر سے اس کی جانبداری اور ایجنڈا بیسڈ رپورٹنگ کے حوالے سے بے نقاب کردیا ہے۔ مثال کے طور پر مغربی میڈیا نے اس دوران انسانی حقوق اور ریاست کی خودمختاری کو اپنی خبروں اور تبصروں میں سرفہرست رکھا تاہم کہیں پر یہ بات نہیں کہی گئی کہ یہی امریکہ اور اس کے اتحادی جب 20 برسوں سے افغانستان، عراق اور لیبیا پر بمباری کر رہے تھے تب اس میڈیا کو یہ عوامل کیوں یاد نہیں آئے؟

 

Omicron Variant on test tube - New Variant of Covid 19

پاکستان میں ایک ہزار سے کم کورونا کیسز رپورٹ

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 847 نئے انفیکشن کے ساتھ ایک ہزار سے کم کورون وائرس کے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

قومی مثبتیت کی شرح 2.1 فیصد تک گر گئی ہے۔

:ملک میں کورونا کسیز کی تفصیل

پنجاب: 319 کیسز، 4 اموات

سندھ: 309 کیسز، 5 اموات

خیبرپختونخوا: 115 کیسز، 9 اموات

اسلام آباد: 52 کیسز، 2 اموات

آزاد جموں و کشمیر: 37 مقدمات

گلگت بلتستان: 12 کیسز

بلوچستان: 3 مقدمات

FMlE78QWUAAkd_A

آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ: مسلح افواج مادر وطن کے دفاع کے لئے پر عزم

آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کو3 سال مکمل ہو گئے ہیں۔ اس موقع پر نا صرف پاکستانی عوام تین سال پہلے بھارت کو منہ توڑ جواب دینے پر خوشی کا اظہار کررہے ہیں بلکہ اس عزم کا بھی اعادہ کررہے ہیں کہ آئندہ بھی دشمن کی ہر قسم کی جارحیت کا اسی طرح سے جواب دیں گے۔

اس سلسلے میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے پاکستان کے بھارت کے خلاف آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے تین سال مکمل ہونے پر ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا ہے۔

 

ڈی جی آئی ایس پی آر نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا آج آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کو تین سال مکمل ہوگئے ہیں، آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ میں پاکستان نے بھارت کی ناکام جارحیت کا بھرپور جواب دیاتھا، پاک فضائیہ کی جانب سے بھارت کے دو جنگی طیارے مار گرانا بڑی کامیابی تھی، پاک بحریہ نے سمندر میں بھارتی آبدوز کا سراغ لگایا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا پیشہ ورانہ انداز میں موثر جواب دیا، مسلح افواج مادر وطن کے دفاع کے لئے پر عزم ہیں، قوم کا عزم اورمسلح افواج کی پیشہ ورانہ تیاری مشکل میں کامیابی کی کلید ہے، جارحیت کے جواب میں صرف ہتھیار اور تعداد نہیں بلکہ قوم کا عزم اورمسلح افواج کی آپریشنل تیاریاں کامیاب رہتی ہیں، پاکستان زندہ باد۔