FMPoSNVXEAEZpRj

Former Interior Minister Rehman Malik died at 70

Former Interior Minister Rehman Malik has died at the age of 70.

According  media reports  he was being treated at the hospital for coronary heart disease. He also had other medical problems. The former Home Minister was born on December 12 in Sialkot district of Punjab.

Rehman Malik held the post of Home Minister for the longest time in the history of Pakistan. Rehman Malik was a member of the Senate from the PPP since 2018. He was the Interior Minister of Pakistan from 2008 to 2013.

A spokesman for the Pakistan People’s Party (PPP) confirmed the death of the former federal minister and said that Rehman Malik had difficulty breathing and was shifted to a private hospital in Islamabad on a ventilator, where he died after several days of treatment.

Senator Rehman Malik’s lungs were infected with the corona virus. His body has been shifted to his home. According to his family, his funeral prayers and burial will be  announced  later.

 PPP leader Rehman Malik has left a widow and two sons to mourn.

RACEE

ٹوورڈی خیبر نیشنل سائیکل ریس خیبرپختونخوا کے سائیکلسٹ کے نام

محکمہ سیاحت و کھیل خیبرپختونخوا کے زیرانتظام کے پی کلچراینڈ ٹورازم اتھارٹی، خیبرپختونخوا سائیکلنگ ایسوسی ایشن اور پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے باہمی اشتراک سے منعقد ہونے والی پہلی ٹوور ڈی خیبرنیشنل سائیکل ریس وادی تیراہ میں دواطوئے کے مقام پر کامیابی سے اختتام پذیر ہو گئی۔

اختتامی تقریب کے موقع پر پراجیکٹ ڈائریکٹر ٹورازم ضم اضلاع اشتیاق خان اور لیفٹیننٹ تیراہ رائیفل خرم رشید مہمانان خصوصی تھے۔ ان کے ہمراہ آرگنائزنگ سیکرٹری و صدر خیبرپختونخوا سائیکلنگ ایسوسی ایشن گنثاراحمد، پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے سید اظہر علی شاہ، مقامی مشران، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر رائد گل سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔ ڈسٹرکٹ خیبر میں منعقد ہونے والی ٹوور ڈی خیبر نیشنل سائیکل ریس کا دوسرا مرحلہ 27کلومیٹر پر مشتمل تھا جو کہ وادی تیراہ میں دوطوائے کے مقام پر اختتام پذیر ہوا۔ دوسرے مرحلے کے نتائج کے مطابق خیبرپختونخوا گرین کے محسن خان نے مقررہ راستہ ایک گھنٹہ 2 منٹ 19 سیکنڈ کیساتھ عبور کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ خیبرپختونخوا وائٹ کے صادق اللہ نے مقررہ راستہ ایک گھنٹہ 3 منٹ 44سیکنڈ کیساتھ مکمل کرتے ہوئے دوسری جبکہ خیبرپختونخوا گرین کے فرمان خان نے ایک گھنٹہ 3منٹ 50 سیکنڈ کیساتھ عبور کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

ٹیم پوزیشنز میں خیبرپختونخوا نے پہلی جبکہ بلوچستان نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ دومراحل میں منعقد ہونے والی ریس کے چمپئن کا اعزاز خیبرپختونخوا گرین کے یوسف خان کے نام رہا۔ جنہوں نے مکمل 66 کلومیٹر کا راستہ 2گھنٹوں 6منٹ اور22 سیکنڈ کیساتھ مکمل کیا۔ اختتامی تقریب کے موقع پر باغ مرکز وادی تیراہ گراؤنڈ میں ٹورازم سپورٹس فیسٹیول کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں کبڈی، رسہ کشی، آرچری اور میراتھن ریس کے مقابلے منعقد ہوئے۔ جس میں مقامی نوجوانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر ضم اضلاع ٹورازم اشتیاق خان نے کہاکہ خیبرپختونخوا کے ضم اضلاع سیاحوں کیلئے پرکشش ہیں۔ یہاں امن بحال ہوچکا ہے سیاح ان سیاحتی مقامات کا رخ کرسکتے ہیں۔

 

ضم اضلاع میں سیاحتی و کھیلوں کی سرگرمیوں کے انعقاد کا مقصد بھی یہی ہے کہ دنیا کو پاکستان کا مثبت چہرہ پیش کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ اس سے قبل اورکزئی سائیکل ریس، ٹوور ڈی وزیرستان سائیکل ریس کا انعقاد کیا گیا جبکہ اگلے ماہ اورکزئی سیاحتی فیسٹیول کا بھی انعقاد کررہے ہیں جس کا مقصد ان علاقوں کی خوبصورتی دنیا کے سامنے پیش کرنے اور سیاحوں کو اس جانب راغب کرنا ہے۔ آرگنائزنگ سیکرٹری نثاراحمد کا کہنا تھا کہ ٹوور ڈی خیبر نیشنل سائیکل ریس کا کامیابی سے انعقاد کیا گیا جس میں ملک بھر سے سائیکلسٹ شریک ہوئے۔ ان علاقوں میں ملک بھر سے سائیکلسٹ کی شرکت مثبت اقدام ہے۔ اس سے قبل سائیکل ریس کا پہلا مرحلہ باب خیبر سے امیربابا حمزہ خان شنواری چوک لنڈی کوتل تک منعقد ہوا تھا جس کے بعد سائیکلسٹ نے مچنی چیک پوسٹ پاک افغان کا دورہ بھی کیا اور انہیں تاریخی روٹ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

PMMM

وزیراعظم عمران خان آج روس کے دورے پر روانہ ہوں گے

وزیراعظم آج دو روزہ دورہ روس کے لیے روانہ ہوں گے

وزیراعظم عمران خان آج سہہ پہردو روزہ دورہ روس کے لیے روانہ ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو روس کےدارلحکومت ماسکو پہنچنے پرووونکووائیرپورٹ پر گارڈ آف آنر دیا جائے گا۔وزیراعظم ائیرپورٹ سے اپنی جائے رہائش روانہ ہوں گے۔

وزیراعظم عمران خان اور روسی صدر کی اہم ملاقات 24 فروری کو ہو گی،وزیراعظم کی روسی صدر کے ساتھ ون آن ون ملاقات اور وفود کی سطح پرملاقات ہو گی۔

وزیراعظم اور روسی ڈپٹی وزیراعظم کی ملاقات بھی شیڈول ہے۔ڈپٹی وزیراعظم روس کے ساتھ ملاقات میں توانائی کے شعبہ سے متعلق امور پر گفتگو ہو گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کرنٹ افئیرزکے معروف روسی اینکر میخائل گسمین کو انٹرویو بھی دیں گے۔

وزیراعظم عمران خان اسلامک سینٹر ماسکو کا دورہ کریں گے۔ روسی فیڈریشن کے گرینڈ مفتی سے ملاقات کریں گے۔

وہ نجی ہوٹل میں روس کی معروف کاروباری شخصیات سے ملاقات بھی کریں گے،وزیراعظم 24 فروری کو وطن واپس روانہ ہوں گے۔

167fdf53-5eef-4420-a0d4-784ec932a490

پاکستان میں کورونا سے مزید43افراد جاں بحق

پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید43افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 30 ہزار96ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزیدایک ہزار232کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 3 ہزار 873 ہو گئی۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں41 ہزار 744کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 2.95 فیصد رہی۔

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 5 لاکھ 65 ہزار319، خیبر پختونخوا میں 2 لاکھ 15ہزار337، پنجاب میں 4 لاکھ 99 ہزار 768، اسلام آباد میں ایک لاکھ 33 ہزار988، بلوچستان میں 35 ہزار 294، آزاد کشمیر میں 42 ہزار 754اور گلگت بلتستان میں 11 ہزار 413 ہو گئی ہے۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار 471 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں8 ہزار45، خیبر پختونخوا 6 ہزار 226، اسلام آباد ایک ہزار7، گلگت بلتستان 189، بلوچستان میں 374 اور آزاد کشمیر میں 784 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

FO

Pakistan allows India to transport wheat for Afghanistan through Wagah

ISLAMABAD: Pakistan on Wednesday agreed on an exceptional basis to allow the overland transportation of humanitarian assistance of 50,000 metric tons of wheat and lifesaving medicines from India for Afghanistan via the Attari-Wagah border up till Torkham.

The first batch of 41 Afghan trucks, which entered into Pakistan through Torkham, is returning to Afghanistan today after loading the Indian wheat consignment at Attari-Wagah, the Foreign Office spokesperson said in a statement.

He said that Pakistan had been closely coordinating with all sides to facilitate smooth transit of the humanitarian assistance.

Last year, Pakistan had allowed the Afghan trucks to transport 50, 000 metric tones of wheat and lifesaving medicines provided by India to Afghanistan from the Wagah border to Torkham.

The decision was taken to further facilitate transportation of humanitarian assistance to Afghanistan and was conveyed to the Charge d’ Affairs of India on Friday at the Ministry of Foreign Affairs.

1de882a2-395d-4543-baf6-5e6d6013358c

ضم اضلاع گیمز میں مقابلے جاری

پشاور:ڈائریکٹوریٹ سپورٹس ضم اضلاع کے زیر اہتمام جاری ضم اضلاع گیمز میں مقابلے جاری ہیں کئی ایونٹس کا فیصلہ ہوگیا۔گزشتہ روز قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاور میں ایتھلیٹکس اور باسکٹ بال مقابلے شروع ہوگئے۔

پشاور سپورٹس کمپلیکس ایتھلیٹکس ٹریک پر منعقد ہ ایونٹ میں 800 میٹر دوڑ میں خیبر کے طارق نے پہلی، کرم کے قیصر نے دوسری اور باجوڑ کے اصغر نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

لانگ جمپ میں خیبر کے عبدالعارف نے پہلی، واجد علی نے دوسری اور سب ڈویژن کوہاٹ کے سلمان فارسی نے تیسری،شاٹ پٹ میں خیبر کے کاشف نے گولڈ، عارف خان نیسلور اور جنوبی وزیرستان کے حسین نے برائونز میڈلز اپنے نام کئے۔ باسکٹ بال کے پہلے میچ میںضلع خیبر نے سب ڈویژن ٹانک کو 48 کے مقابلے میں 40پوائنٹس سے شکست دی اورکزئی نے مہمند کو 40-35پوائنٹس سے ہرایا، سب ڈویژن ڈیرہ اسماعیل خان نے سب ڈویژن بنوں کو 45-40 سے جبکہ سب ڈویژن بنوں نے سب ڈویژن ڈیرہ اسماعیل خان کو 35-30 سے ہراکر اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کیا۔

تھماس خان فٹبال گرائونڈ پر جاری فٹ بال ٹورنامنٹ میں میںسب ڈویژن بنوں نے سب ڈویژن ٹانک کوپانچ صفر سے اور کرم نے باجوڑ کو تین ایک سے شکست دیدی اسی طرح اسلامیہ کالج گرائونڈ پر جاری والی بال مقابلوں میں جنوبی وزیرستان نے سب ڈویژن ٹانک کو25-21-18-25 اور25-19 سے شکست دیدی مقابلے چھ دن تک جاری رہینگے ۔

ڈائریکٹر سپورٹس ضم اضلاع پیر عبداللہ شاہ اس موقع پر مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ ایڈمن آفیسر اعوان حسین ، ایڈمنسٹریٹر پشاور سپورٹس کمپلیکس انٹر نیشنل ایتھلیٹ سید جعفرشاہ ، ایتھلیٹکس کوچ محمد عامر، انٹر نیشنل ایتھلیٹ سمیع اﷲ، نیشنل ایتھلیٹ عدنان ، ضلع خیبرایسوسی ایشن کے سیکرٹری مشرف خان سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں ۔

ISPR Breif

آپریشن ردالفساد کے نتائج اور مستقبل کے چیلنجز

 

سال 2001 کے بعد پاکستان کے مختلف علاقوں میں ایک درجن سے زائد فوجی آپریشن کیے گئے ہیں تاہم آپریشن ردالفساد اس حوالے سے اہم اور منفرد رہا کہ اس کا مینڈیٹ اور فریم ورک محض فوجی کارروائیوں تک محدود نہیں تھا بلکہ اس کے مقاصد کافی وسیع تھے جن میں امن کے قیام کے علاوہ شدت پسندی کا خاتمہ، ذہن سازی اور تعمیر نو جیسے عوامل بھی شامل تھے۔

22 فروری 2017 کو شروع ہونے والے آپریشن ردالفساد کی بنیاد نیشنل ایکشن پلان کے نکات اور ضروریات کو سامنے رکھ کر رکھی گئی تھی اور اسی کا نتیجہ تھا کہ اس آپریشن نے جہاں ریاستی عملداری اور امن کی بحالی کا راستہ ہموار کیا وہاں مختلف دوسرے اقدامات کے باعث پاکستان سے دہشت گردی اور شدت پسندی کے مکمل خاتمے کی عملی کوششیں بھی کی گئی جس کے دور رس نتائج برآمد ہوئے۔

سیکورٹی پائنٹ آف ویو سے قبائلی اضلاع سمیت پورے ملک سے اُن محفوظ ٹھکانوں کا مکمل خاتمہ کیا گیا جہاں حملہ آور گروپ اکٹھے ہوتے تھے یا پناہ لیا کرتے تھے ۔ہزاروں کو مارا گیا اور سینکڑوں یا تو گرفتار کیے گئے یا وہ سرحد پار بھاگ نکلے۔  قبائلی اضلاع میں نہ صرف امن قائم کیا گیا اور سول اداروں کو مضبوط اور فعال بنایا گیا بلکہ ان کی مین اسٹریمنگ کرکے وہاں کے عوام کو صوبائی اسمبلی میں نمائندگی دی گئی اور اس اہم علاقے کو پختونخوا میں ضم کیا گیا ۔

کراس بارڈر ٹیررازم کے لیے ہمہ جھت  اقدامات کئے گئے جن میں طویل ترین سرحدی باڑ کی تعمیر بھی شامل ہے جو کہ اب 95 فیصد مکمل ہو چکی ہیں جبکہ نیم فوجی اداروں کو جدید تربیت دے کر فعال بنایا گیا ۔ سابقہ فاٹا پر اربوں روپے خرچ کیے گئے اور اس کی تعمیر نو اور بحالی پر توجہ دی گئی۔

فوجی عدالتوں کے ذریعے ہارڈ کور دہشتگردوں کو سخت ترین سزائیں دی گئیں اور اُن جنگجوؤں کی ذہنی بحالی کی کوششیں کی گئیں جنہوں نے ہتھیار ڈال دیے تھے۔

افغانستان کو خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے راستوں سے تقریباً نصف درجن مقامات پر آمدورفت اور تجارت کے لیے رسائی دی گئی تاہم اس تمام پراسس میں سینکڑوں نوجوانوں اور درجنوں آفسران نے بہت قربانیاں دیں اور یہ سلسلہ تاحال جاری ہے۔

اس آپریشن کو کامیاب ترین کاروائیوں اور اقدامات میں سرفہرست رکھا گیا ہے کیونکہ یہ ہمہ جھت مقاصد کا حامل آپریشن تھا ۔ اب جبکہ افغانستان کے بدلتے حالات، بعض عالمی قوتوں اور دیگر عوامل کے باعث پاکستان کو متعدد نئے چیلنجز درپیش ہیں اس لئے اعلےٰ عسکری قیادت بدلتے صورتحال پر کڑی نظر رکھی ہوئی ہے اور کوشش کی جا رہی ہے کہ حالات کو پرامن رکھ کر قومی سلامتی اور مستقل امن کی بحالی کو یقینی بنایا جائے اس لیے مزید اقدامات کی بھی ضرورت ہے۔