eeb3a302-c565-4459-90aa-9136cdbac6f0

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، ایک جوان شہید

راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کرتے ہوئے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا ایک جوان شہید ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد مارے گئے، جن کی شناخت حبیب نواز عرف شکیل، وحید اللہ، عبدالرحمان اور محمد اللہ کے ناموں سے ہوئی جبکہ پانچویں کی شناخت کی جارہی ہے، مذکورہ دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں، ٹارگٹ کلنگ اور اغواء برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر ایمونیشن برآمد ہوا، جن میں مشین گنز، دستی بم اور بڑی تعداد میں گولیاں بھی شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں سے مقابلے میں پاک فوج کا ایک جوان شہید ہوگیا، 28 سالہ شہید شبیر احمد کا تعلق کوئٹہ سے تھا، شہید شبیر نے جواں مردی سے دہشت گردوں کا مقابلہ کیا۔

FMHC2q7XIAEqytx

پہلی خیبر نیشنل سائیکل ریس کا انعقاد

خیبر: تاریخی باب خیبرسے پہلی بار خیبرنیشنل سائیکل ریس کا آغاز ہوا۔ ریس میں چاروں صوبوں سمیت 8 ٹیمیں  حصہ لے رہی ہیں۔ ریس میں 52 کھلاڑی شامل ہیں اور یہ ضلع خیبرکی تاریخ میں پہلی بار نیشنل سائیکل ریس کا انعقاد کیا گیاہے۔ریس کے شرکاء درہ خیبر کے سنگلاخ پہاڑوں کو چھیرتے ہوئے لنڈی کوتل پہنچے۔
ریس امیرحمزہ خان شنواری چوک پراختتام پذیرہوئی۔نیشنل سائیکل ریس کا دوسرا مرحلہ اگلے روز وادی تیراہ میں منعقدہوگا۔

Polio

خیبرپختونخواکے 6جنوبی اضلاع میں انسدادپولیو کا آغاز

پشاور: خیبرپختونخواکے 6جنوبی اضلاع میں انسدادپولیو کا آغاز ہو گیا۔ کوآرڈینیٹر ایمرجنسی آپریشن سنٹر عبدالباسط کے مطابق انسداد پولیو مہم بنوں،لکی مروت، ٹانک، ڈی آئی خان، جنوبی وزیرستان اور شمالی وزیرستان میں چلائی جائیں گی۔پولیو مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر کے 10لاکھ بچوں کو ویکسینیٹ کیا جائے گا۔مہم کے لیے 5711ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ جن میں 5ہزار147موبائل،279فکسڈ،249ٹرانزٹ اور37رومنگ ٹیمیں شامل ہیں۔

پولیو ٹیموں کی حفاظت کے لیے پولیس اہلکاروں کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہیں

کووووو

ملک بھر میں کورونا وائرس کی تازہ ترین صورت حال

ملک بھر میں کورونا وائرس کی تازہ ترین صورت حال ۔

پچهلے 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 31 افراد کورونا وائرس سے انتقال کرگئے۔
1360 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

پچهلے 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 41,597 ٹیسٹ کیے گئے۔ کورونا کے مثبت کیسز کی شرح %3.26 فیصد رہی۔

3e895d00-a9a9-4e08-a960-e12a9d3c1252

چارسدہ : نئے وومن اینڈ چلڈرن ہسپتال کی تعمیر مکمل

چارسدہ : چارسدہ میں نئے وومن اینڈ چلڈرن ہسپتال کی تعمیر مکمل کرلی گئی ۔جلد ہسپتال چارسدہ کے عوام کے لیے کھول دیا جائے گا۔ا س ہسپتال کی بدولت ڈی ایچ کیو ہسپتال چارسدہ اور پشاور کے ہسپتالوں پر مریضوں کا بوجھ کافی حد تک کم ہوجائے گا۔

Rain and snowfall in kpk

خیبر پختونخوا میں بارشوں اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ شروع ہونے کاامکان

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا میں آج رات سے بارشوں اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ شروع ہونے کاامکان ہے۔ اس سلسلے میں

– پی ڈی ایم اے خیبر پختونخوا نے ضلعی انتظامیہ اورمتعلقہ اداروں کو مراسلہ ارسال کردیا ہے

چترال، اپردیر، سوات، مالاکنڈ، کوہستان، شانگلہ، بونیر،مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی، مردان، نوشہرہ، پشاور، چارسدہ، کوہاٹ، باجوڑ اور کرم میں وقفے وقفے سے بارش اور ژالہ باری کاامکان۔

 – گلیات، ناران، کاغان چترال، دیر، سوات اور کرم کے پہاڑوں پر برفباری کا بھی امکان ہےڈی جی، پی ڈی ایم اے شریف حسین کا کہنا ہے کہ بارشوں وبرفباری کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات اٹھانے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

 بارشوں اور برفباری کا یہ سلسلہ جمعہ کے روز تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے جبکہ‎بالائی علاقوں میں لینڈسلائیڈنگ کا خدشہ بھی ہے۔جہاں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہو وہاں پر چھو ٹی بھاری مشینری کی دستیابی یقینی بنا نے کی  ہدایت  اور سیاحوں کو  ہدایت  کی گئی ہے کہ  دوران سفر خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کریں اورموسمی صورت حال سے باخبر رہیں۔

WhatsApp Image 2022-02-21 at 2.40.54 AM

وزیرستان میں فورسز کی کارروائیاں اور موثر حکمت عملی

یہ امر خوش آئند ہے کہ سیکورٹی فورسز کی حکمت عملی اور کارروائیوں کے باعث رواں مہینے خیبر پختونخوا کے قبائلی اضلاع میں امن و امان کی صورتحال کافی بہتر اور مختلف رہی جبکہ مستقل امن کے قیام کے لئے اعلی حکام نے بعض قبائل اور ان کے مشران کے ساتھ جو مشاورت کی تھی اس عمل کے بھی بہتر اور مثبت نتائج برآمد ہورہے ہیں۔
Sepoy Shabir Ahmedفورس نے گزشتہ روز شمالی وزیرستان میں ایک موثر کارروائی کے دوران 5 دہشت گردوں کو ٹھکانے لگایا۔ اس کارروائی میں ایک سپاہی شبیر احمد شہید ہوگیا جبکہ فورسز نے دہشت گردی میں استعمال ہونے والے بارودی مواد اور اسلحہ کو بھی تحویل میں لیا۔ اس سے قبل بھی شمالی وزیرستان اور بعض دیگر سرحدی اضلاع میں متعدد انٹلیجنس بیسڈ آپریشن کیے گئے جبکہ ایک مربوط حکمت عملی کے تحت پاک افغان سرحد پر سکیورٹی کے انتظامات کا ازسر نو جائزہ لے کر ماضی قریب کے بعض حملوں کے تناظر میں اقدامات کیے گئے جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ دسمبر اور جنوری کے مقابلے میں رواں مہینے حملوں کی تعداد میں خاطر خواہ کمی واقع ہوگئی اور حالات بہتر ہوتے گئے۔
سکیورٹی حکام کے مطابق علاقے کی سکیورٹی پر کسی قسم کا کمپرومائز نہیں کیا جائے گا اور اس ضمن میں ریاست کی پالیسی اور حکمت عملی نہ صرف یہ کہ بالکل واضح ہے بلکہ درکار اقدامات بھی کیے گئے ہیں اور جہاں بھی کوئی نیا چیلنج درپیش ہوگا اس سے کامیابی کے ساتھ نمٹا جائے گا۔حکام کے مطابق بعض مسائل اور سرحد پار سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھی جارہی ہیں اور کسی کو بھی ماضی کی طرح اس علاقے میں گڑ بڑ پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ دوسری طرف سکیورٹی فورسز نے پے در پے حملوں کے بعد بلوچستان کے بعض شورش زدہ علاقوں میں بھی متعدد کارروائیاں کرکے صورتحال پر قابو پالیا ہے۔ ان کارروائیوں کے دوران درجنوں باغی حملہ آوروں کو ٹھکانے لگایا جا چکا ہے اور مزید اقدامات جاری ہیں۔
ادھر اعلےٰ ریاستی حکام اور عہدیداروں نے قبائلی علاقوں میں مشران اور عمائدین کے ساتھ رابطہ کاری کرکے ان کو اعتماد میں لینے کی جو پالیسی اپنا ئی اسکے بہت مثبت اور حوصلہ افزا ءنتائج برآمد ہو رہے ہیں اور مذکورہ مشران نے ہر سطح پر یہ یقین دہانیاں کرائی ہیں کہ وہ اپنی اقوام اور قبائل کے ہمراہ امن کے قیام کے لیے حکومت سے ہر ممکن تعاون کریں گے۔ بعض اطلاعات کے مطابق ایک کالعدم تنظیم کے ساتھ بعض افغان عہدیداران کی خواہش اور بعض یقین دہانیوں کے باعث مشروط رابطہ کاری کا آغاز بھی کیا جا چکا ہے اور کوشش کی جارہی ہیں کہ جو عناصر مزاحمت کرنا چاہتے ہیں ان سے بات کی جائے۔ تو قع ہیں کہ اس مجوزہ رابطہ کاری کے بھی بہتر نتائج برآمد ہوں گے۔