ed6b65ce-05f5-4766-b818-ead624a4a837

دیر لوئر: دہشتگردوں کا حملہ: لیویز اہلکار شہید، ایک دہشتگرد ہلاک

پولیس کے مطابق دیر لوئر کے علاقہ ٹاکورو کنڈو میں دیر لیویز پوسٹ پر  شرپسندوں کے حملے میں  ایک لیوی اہلکار شہید جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔

پولیس اور لیویز کی جوابی فائرنگ سے ایک نامعلوم حملہ آور ہلاک ہوگیا۔ مذکورہ پوسٹ پر  پولیس کے چھ جبکہ لیویز کے دو اہلکار تعینات تھے۔شہید لیویز اہلکار کا نام قیصر جبکہ انچارج پوسٹ  ھیڈ کانسٹیبل  شیرعلی زخمی ہوئے۔

دیر لیویز کا بہادر  شہید سپاہی قیصر محمود آف بانڈہ گئ تالاش کی نماز جنازہ  آج بروز منگل دن 2:00 بجے ملک آباد کریم میڈیکل سنٹر کے قریب بانڈگئ تالاش میں ادا کی جائےگی۔

کووووو

ملک میں کورونا وائرس سے مزید 10 افراد جاں بحق

اسلام آباد: پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 10 افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 29 ہزار 29 ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 5 ہزار 34 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 13 لاکھ 33 ہزار 521 ہو گئی۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 53 ہزار 253 کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 9.45 فیصد رہی۔

سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 5 لاکھ 5 ہزار 930، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 82 ہزار 419، پنجاب میں 4 لاکھ 54 ہزار 372، اسلام آباد میں ایک لاکھ 11 ہزار 855، بلوچستان میں 33 ہزار 729، آزاد کشمیر میں 34 ہزار 770اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 446 ہو گئی ہے۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار 091 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار 703، خیبرپختونخوا 5 ہزار 963، اسلام آباد 969، گلگت بلتستان 187، بلوچستان میں 367 اور آزاد کشمیر میں 749 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

BBRT

بی آر ٹی سروس میں مسافروں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ

ترجمان ٹرانس پشاور کا کہنا ہے کہ بی آر ٹی سروس میں مسافروں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ

ہوا ہے۔بی آر ٹی پشاور کا یومیہ سفری اعدادوشمار ریکارڈ 2لاکھ 54 ہزار سے تجاوز کر گیا ہے جو بی آر ٹی پشاور پر شہریوں کے بھرپور اعتماد و تعاون کا ثبوت ہے۔

مسافروں کی تعداد میں بڑھتے ہوئے اضافے کو دیکھتے ہوئے ایکسپریس روٹ نمبر 1 اور سٹاپنگ روٹ 8 کے اوقات کار بڑھا دئے گئے ہیں اور جلد ایکسپریس روٹ نمبر 9 کے اوقات کار میں بھی اضافہ کردیا جائے گا۔

بی آر ٹی پشاور 9 منفرد روٹس اور 158 بسوں کے ساتھ 16 گھنٹے کا نان سٹاپ سروس دے رہی ہے۔رواں سال بی آر ٹی سسٹم میں مزید بسیں اور مزید روٹس بھی چلائی جائینگے۔

kpk weather

Khyber Pakhtunkhwah weather

Next 24 Hours Weather:

Cold and cloudy weather is expected in most of the province. However, rain with snow (over the hills) is expected in Abbottabad, Mansehra, Kohistan, Torghar, Battagram, Shangla, Chitral, Lower & Upper Dir, Swat, Buner, Malakand, Mohmand, Bajaur, Mardan, Swabi, Charsadda, Nowshera, Peshawar, Orakzai, Khyber, Hangu, Karak, Kohat, Kurram, Bannu, Lakki Marwat, D.I.Khan, North and South Waziristan districts.

Rain Recorded in (mm): Upper Dir & Parachinar 08(each), Pattan 06, Saidu Sharif 05, Tirah Khyber, Malamjabba & Bunner 04(each), Cherat, Bajaur, Drosh, Timergara & Mirkhani 03(each), Takht Bhai, Risalpur, Kohat, Mohmand, Kalam and Balakot (each) 02, Peshawar (City 01, A/P 01), Chitral, and Bannu 01(each).

Snowfall recorded (in inch): Malamjaba : 02

Lowest Minimum Temperature Recorded (in °C) During Last 24 Hours: Kalam : -05.

Source: Pakistan Meteorological Department

WhatsApp Image 2022-01-18 at 6.49.02 PM

دسویں جماعت کے طالب علم نے صدارتی گولڈ میڈل جیت لیا

سوات کے نام ایک اور اعزاز،خپل کور ماڈل سکول کے کلاس دسویں جماعت کے طالب علم شہاب الدین نے صدارتی گولڈ میڈل جیت لیا۔ پشاورمیں تین دن منعقد ہونے والے سکاوٹس مقابلوں میں شہاب الدین نے صوبہ بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کی اب تک خپل کور ماڈل سکول کے 29 طلبہ نے سکاوٹس کے جانب سے صدارتی گولڈ میڈل جیت لئے ہیں جو پورے ضلع سوات کے لئے ایک بڑا اعزاز ہے۔ خپل کور ماڈل سکول کے طالب علم اور سوات سکاوٹ اوپن گروپ کے ممبر شہاب الدین کو گولڈ میڈل صدری پاکستان خود پہنائیں گے۔خیبر پختونخوا بوائے سکاوٹ ایسو سی ایشن پشاور کے زیر انتظام ہر سال یہ مقابلہ منعقد ہوتا ہے۔اس سال بہترین کارکردگی دیکھانے والے شہاب الدین کو صدارتی گولڈ میڈل سے نوازا گیا۔یہ دلچسپ مقابلے صوبائی سکاوٹ سیکر ٹری افتخار احمد شموزی اور ڈپٹی صوبائی سیکرٹری فضل علی کے زیرنگرانی صوبائی سکاوٹس ھیڈ کواٹر خیبر پختونخوا بوئز سکاوٹ ایسوسی ایشن حیات آباد پشاور میں منعقد کرائے گئے۔

WhatsApp Image 2022-01-18 at 6.49.01 PM

ریجنل سپورٹس مردان کے زیراہتمام ایجوکیشنل سپورٹس گالا شروع ہوگیا

ُریجنل سپورٹس آفس مردان ڈسٹرکٹ انتظامیہ اور پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک کے اشتراک سے مردان میں ایجوکیشنل سپورٹس گالا شروع ہوگیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پلاننگ نیک محمد مہمان خصوصی تھے جنہوں نے باقاعدہ طور پر مقابلوں کا افتتاح کیا مردان سپورٹس کمپلیکس میں ہونیوالی سپورٹس گالا کی رنگارنگ افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس میں اسسٹنٹ کمشنر ثمن عباس ریجنل سپورٹس آفیسر مردان جمشید بلوچ ڈی ایس او اور ایڈمنسٹریٹر محمد سلیمان پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک کے صدر تاج الملوک جنرل سیکرٹری الیاس خان ڈائریکٹر سپورٹس پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک طارق امین اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں سپورٹس گالا پچیس جنوری تک جاری رہے گا جس میں بائیس پرائیویٹ سکولوں کے 3 ہزار طلبا9 مختلف کھیلوں کے ایونٹس میں اپنی صلاحیتوں کا اظہار کریں گے ان کھیلوں میں کرکٹ ہاکی فٹبال والی بال بیڈمنٹن ایتھلیٹکس رسہ کشی وغیرہ شامل ہیں ایڈشنل ڈپٹی کمشنر نیک محمد اور اسسٹنٹ کمشنر ثمن عباس نے اپنے خطاب میں کہا کہ ریجنل سپورٹس آفیسر کی کارکردگی قابل تحسین ہے ایجوکیشنل نیٹ ورک کا اشتراک کیساتھ کاوش بہترین اقدام ہے اس سے طلباکو آگے آنے کے بہترین مواقع ملیں گے انہوں نے کہا کہ ایک ہفتے کے مقابلوں میں کھلاڑیوں کو اچھے مواقع ملے ہیں اور امید ہے کہ آئندہ بھی اس قسم کے ایونٹس کا سلسلہ جاری رہے گا انہوں نے ریجنل سپورٹس آفیسر جمشید بلوچ اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کیساتھ ہمارا تعاون شامل رہے گا اور آئندہ بھی ایونٹس کا سلسلہ جاری رہے گا۔