0d8c0067-1210-4c64-84ab-21c8e86776c8

خیبر پختونخوا میں انسداد پولیو مہم کا آغاز

پشاور: خیبر پختونخوا میں انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا۔سپیشل سیکرٹری صحت عطاء الرحمن نے انسداد پولیو مہم کا افتتاح کیا۔پہلے مرحلے 17 سے 21 جنوری میں بنوں ،لکی مروت،ٹانک ، ڈی آئی خان ،شمالی وزیرستان اور جنوبی وزیرستان میں مہم ہوگی۔

دوسرے مرحلے 24 جنوری سے 30 جنوری تک پشاور، مردان،کوہاٹ، باجوڑ، دیر لوئر میں مہم چلائی جائے گی۔مہم کے دوران 44 لاکھ سے زیادہ بچوں کو پولیو قطرے پلائے جائینگے جبکہ پولیو مہم  کےلیے 20 ہزار 484 ٹیمیں تشکیل دی گی

FJSTmtGXIAEq_0S

Remembering Veteran Actor Rashid Naz

Pakistani legendary veteran actor Rashid Naz passed away this morning leaving a big vacuum in the entertainment industry of the country.

Rashid Naz died at the age of 73 , throughout his career has acted in multi-lingual television plays beside films. Born in born in 1948 in Peshawar, Naz was one of the finest actors this land of flowers has given to the world of entertainment.

He started  career from a Pashto drama in 1971, touching heights of fame  in 1973 through his  best performance in the drama Aik Tha Gaoun. Apart from Pashto dramas, Naz also worked in Hindko and Urdu projects for television. The dramas he has acted in include Khuda Zameen Se Gaya NahinInkaarGhulam GardishDoosra Asmaan and many more.

His first popular play was “Namos”. He also acted in Pakistan’s first private television drama “Dasht”. In 1988, he acted in his first Pashto film “Zama Jang”

His first Urdu film was Syed Noor’s “Dakit” and also appeared in Shoaib Mansoor’s film “Khuda K liye”. Rashid Naz’s famous films include Karachi to Lahore, Varna, for God’s sake and many others. Remarkable acting skills of Late Rashid Naz have left a mark on audience across Pakistan which include memorable dramas such as

  • Sabith Ali
  • Khwab Saraye
  • Teri Rah Mein Rul Gaye
  • Sabith Ali
  • Namoos
  • Dasht
  • Dosra Asman
  • Ghulam Gardish
  • Manzil
  • Pinjra
  • Phir Kab Milo Gay
  • Angoori
  • Anokhi
  • Khushi Ek Roag
  • Khuda Zameen Se Gaya Nahi Hai
  • “Saiban Sheshay ka”
  • Pathar
  • Aann
  • Apnay Huay Paraye
  • Angels
  • Inkaar
  • Tawan (Pashto)
  • Hum Pe Jo Guzarti Hay

The sad demise of Rashid Naz was announced by his son Hassan Noman that his father was ill for a long time and was undergoing treatment in a hospital in the federal capital Islamabad.

Notable government officials, Awami National Party and many other personalities expressed their heartfelt condolences over sad demise of Rashid Naz.

Special Assistant Information Khyber Pakhtunkhwa Barrister Muhammad Ali Saif expresses deep sorrow and grief over the death of famous actor Rashid Naz. In his message, Saif said Rashid Naz made Khyber Pakhtunkhwa famous through his acting at the national and international level.

Special Assistant National Party (ANP) provincial president Aimal Wali Khan, general secretary Sardar Hussain Babak and culture secretary Khadim Hussain have expressed deep sorrow over the death of renowned Pashto, Hindko and Urdu language artist and actor Rashid Naz. In their messages, they said Rashid made Pakhtunkhwa famous nationally and internationally. He was a distinguished artist and actor. His death is an irreparable loss to his family as well as to the country.

26ce9321-38a1-4e51-840b-426c59e1d1be

وزیرِ اعظم عمران خان کا ایک روزہ دورہ پشاور

وزیرِ اعظم عمران خان سے گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان اور وزیرِ اعلی محمود خان کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں صوبے میں سیاسی صورتحال، انتظامی امور اور امن و امان کی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔

 ملاقات میں صوبے میں جاری عوامی فلاح و ترقیاتی منصوبوں بالخصوص ایگریکلچر ٹرانفارمیشن پلان پر عملدرآمد، جنگلات کے تحفظ کے منصوبے اور صحت کارڈ کی عوامی پزیرائی پر گفتگو. اسکے علاوہ وزیرِ اعظم کو مہنگائی کی روک تھام کیلئے انتظامیہ کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف آپریشن پر پیش رفت سے بھی آگاہ کیا گیا۔وزیرِ اعظم نے ترقیاتی منصوبوں کو معینہ مدت  اور عوامی فلاح کے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان آج ہری پور میں پاکستان ڈیجیٹل سٹی سپیشل ٹیکنالوجی زون کا افتتاح کریں گے ۔

پاکستان ڈیجیٹل سٹی پر 1 ارب 31 کروڑ روپے لاگت آئے گی اور یہ 86 کنال اراضی پر تعمیر کیا جائے گا ۔ پاکستان ڈیجیٹل سٹی ہری پور حکومت خیبر پختونخوا کا آئی ٹی کے شعبے میں فلیگ شپ منصوبہ ہے جس میں  آئی ٹی انڈسٹری کو ایک ہی جگہ تمام سہولیات میسر آئیں گی ۔

 پاکستان ڈیجیٹل سٹی میں آئی ٹی انڈسٹری بہتر انداز میں کلسٹر کی شکل میں کام کرسکے گی ۔پاکستان ڈیجیٹل سٹی سے الیکٹرانکس انڈسٹری، سافٹ ویئر ہاوسز، موبائل فون انڈسٹری، ٹیکنالوجی انکیوبیٹرز، کمپیوٹرز انڈسٹری سمیت دیگر شعبوں کو فائدہ ہوگا ۔

4a685d32-b39c-46c0-a6d0-87a68e0655a4

ضلع خیبر میں دو لاکھ دس ہزار بچوں کی پولیو ویکسین مہم 24 جنوری سے

ضلع خیبر میں سات روزہ انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ اغاز 24 جنوری سے ہوگا مہم کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہیں  یہ بات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خیبر نور ولی خان نے ایک میٹنگ میں کہی۔

اس حوالے سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خیبر نور ولی خان  کی زیرصدارت اجلاس کا انعقاد ڈپٹی کمشنر افس میں ہوا۔ اجلاس میں ضلعی سربراہ محکمہ صحت ڈاکٹر قاسم عباس،محکمہ صحت کے ڈاکٹر شمس، ڈاکٹر شیرامین ، تحصیل میونسپل افیسر لنڈیکوتل شہباز خان،  پولیو اور محکمہ تعلیم کے دیگر حکام نے شرکت  کی۔

پولیو حکام نے انسداد پولیو مہم کے متعلق انتظامات، پولیو سے انکاری والدین کے متعلق پیش رفت رپورٹ اور دیگر امور کے متعلق تفصیلی بریفننگ دی۔ ضلع بھر کے تمام تحصیلوں میں 24 جنوری سے شروع ہونیوالے سات روزہ پولیو مہم میں پانچ سال تک کے 02 لاکھ 10 ہزار بچوں کو گھر کی دہلیز پر پولیو سے بچاو کے قطرے پلائیں جائیں گے مہم 30 جنوری تک جاری رہے گا۔

7e13ef0f-9679-461d-b435-48c0c44a0678

سینئر اداکار رشید ناز 73برس کی عمر میں انتقال کرگئے

پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار رشید ناز 73 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق رشید ناز کے بیٹے حسن نعمان کا کہنا ہے کہ والد کافی عرصے سے علیل تھے اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ایک ہسپتال میں زیرعلاج تھے۔معروف اداکاررشید ناز 9 ستمبر 1948 کو خیبرپختون خوا میں پیدا ہوئے اور بےشمار فلموں اور ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔1971ء میں انہوں نے پشتو ڈرامے میں بطور اداکار اپنے ٹیلی ویژن کیریئر کی شروعات کی۔
رشید ناز نے متعدد پشتو، ہندکو اور اردو زبان کے ڈراموں میں کام کیا۔ انکا پہلا اردو ڈرامہ “ایک تھا گاؤں” تھا جو 1973ء میں نشر ہوا۔ ان کا پہلا مقبول ڈرامہ “ناموس” تھا۔ اُنہوں نے پاکستان کے پہلے نجی ٹیلی ویژن کے ڈرامے “دشت” میں بھی کردارنبھایا۔1988میں اپنی پہلی پشتو فلم “زما جنگ”میں اداکاری کوخوب نبھایا۔
انکی پہلی اردو فلم سید نور کی “ڈکیت” تھی جبکہ شعیب منصور کی فلم”خدا کے لیے” میں بھی دکھائی دیئے۔اداکار نے شعیب منصور کے ایک معروف ویڈیو گانے “عشق محبت اپنا پن” میں ایمان علی کے ہمراہ بھی کام کیا۔رشید ناز کی مشہور فلموں میں کراچی سے لاہور، ورنہ، خدا کے لیے اورکئی دیگر شامل ہیں۔اداکار نے خدا زمین سے گیا نہیں ہے ، انوکھی ، انکار، اپنے ہوئے پرائے، غلام گردش، ناموس،دوسرا آسمان، پتھر ، آن سمیت متعدد ڈراموں میں اپنی جاندار اداکاری سے شائقین کے دل میں گھر کیے رکھا۔

1569911-2115594299

خیبر پختونخوا میں انسداد پولیو مہم کا آغاز

پشاور: خیبر پختونخوا میں انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا۔ سپیشل سیکرٹری صحت عطاء الرحمن نے انسداد پولیو مہم کا افتتاح کیا۔

 پہلے مرحلے 17 سے 21 جنوری میں بنوں ،لکی مروت،ٹانک ، ڈی آئی خان ،شمالی وزیرستان اور جنوبی وزیرستان میں مہم ہوگی۔  دوسرے مرحلے 24 جنوری سے 30 جنوری تک پشاور، مردان،کوہاٹ، باجوڑ، دیر لوئر میں مہم چلائی جائے گی۔

 مہم کے دوران 44 لاکھ سے زیادہ بچوں کو پولیو قطرے پلائے جائینگے۔

پشاور: پولیو مہم کے لیے 20 ہزار 484 ٹیمیں تشکیل دی گئی۔

PPak-Sri-Lanka-business-Council-to-devise-roadmap-to-boost-trade-1

پاک سری لنکا بزنس کونسل خیبر پختونخوا

  پاک سری لنکا بزنس کونسل خیبر پختونخوا نے پاک سری لنکا باہمی تجارت کو مزید وسعت دینے کے لئے جامہ سفارشات مرتب کرلی جس کو حکومت اور متعلقہ اداروں کوبھیجی جائے گی تاکہ مذکورہ سفارشات کی روشنی میں پاکستان میں سری لنکا سرمایہ کاری کو فروغ دیکر دونوں ممالک کے درمیان باہمی تجارت حجم کو بڑھایا جاسکے۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روزپاک سری لنکا کونسل خیبر پختونخوا چیپٹر کے چیئرمین ذوالفقار علی خان کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی وفد کی سری لنکا کے اعزازی قونصل جنرل نسیم جاوید کے درمیان ان کی رہائش گاہ پر ملاقات ہوئی۔اس موقع پر کونسل کے ممبران ریاض ارشد ٗ شفیق آفریدی ٗ حماد سیٹھی ٗ عباس مختیار ٗ سلمان ساول ٗ صائمہ اسلم ٗ شوکت بشیر ٗ عدیل سعید اور امجد علی شاہ نے بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران پاک سری لنکا سرمایہ کاری ٗ باہمی تجارت کی راہ میں درپیش مسائل اور ان کے فوری حل کے لئے سفارشات پر تفصیلاً بات چیت کی گئی۔ ملاقات کے دوران پاکستان میں تعینات سری لنکا کے سفیر کو خصوصی دعوت پر مدعو کرنے کا فیصلہ کیاگیا اور اس حوالے سے اعزازی قونصل جنرل سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔ اس موقع پر پاک سری لنکا بزنس کونسل کے صوبائی چیئرمین ذوالفقار علی خان نے اعزازی قونصل جنرل کو پاک سری لنکا باہمی تجارت کے فروغ کے لئے مرتب کی جانیوالی سفارشات سے بھی تفصیلاً آگاہ کیا اور کہا کہ موجودہ حکومت سری لنکا کے ساتھ باہمی تجارت کے فروغ کا خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک سری لنکا کے درمیان سرمایہ کاری کو بڑھانے کے بے شمار مواقع موجودہیں تاہم انہوں نے کہا کہ باہمی تجارت کی راہ میں درپیش مسائل و مشکلات کے لئے دونوں ممالک کو سنجیدہ کوشش کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا قدرتی وسائل سے مالا مال ہے جہاں پر بیرونی سرمایہ کاری کے نادر مواقع موجود ہیں سری لنکا کے سرمایہ کار ان مواقع سے بخوبی استفاد حاصل کرکے دونوں ممالک کے درمیان باہمی تجارت کو مزید فروغ دے سکتے ہیں۔ اس سے قبل سری لنکا کے اعزازی قونصل جنرل نسیم جاوید نے پاک سری لنکا باہمی تجارت کے فروغ کے لئے کونسل کی جانب سے سفارشات کا کافی خیر مقدم کیا اور سراہا ہے۔ا نہوں نے یقین دہانی کروائی کہ کونسل کی سفارشات پر عملدرآمد کرکے پاک سری لنکا باہمی تجارت کو مزیدوسعت دی جائے گی۔ا نہوں نے سری لنکا کے سفیر کو مدعو کرنے کے حوالے سے کونسل کے فیصلہ کو سراہا ار اس حوالے سے مکمل یقین دہانی کرائی ہے۔