FIkf3AMXMAI2xyX

Pakistan Army starts Rescue, evacuation Operation in Muree

The Pakistan Army has started rescue and relief operation in Murree as the city declared calamity-hit after 21 tourists stranded in snow died.

The Army has launched a rescue operation and started evacuating tourists besides a control division established at Murree Division and rescue centres have been set up at APS and Army School of Logistics Kuldana.

Heavy machinery from Murree Army Engineers Division and the FWO are working relentlessly to assist the people who are struck.

According to ISPR press release the troops are out in the field and where machinery can’t reach, troops have been moved for clearing traffic and opening up roads. The Army troops are also distributing cooked food and petrol to people and all camps have been provided with heating arrangements.

Meanwhile earlier Murree was declared calamity-hit on Saturday after at least 21 people froze to death in cars stranded in snow. According to a list issued by Rescue 1122, 21 people died, including nine children. The deceased include an assistant sub-inspector of Islamabad police and seven members of his family

Around 1,000 cars were stuck on the hill station after which entry of cars into Khyber Pakhtunkhwa’s Galiyat was banned by the government.

Balochistan floods 2022

بلوچستان سیلاب،پاک فضائیہ کی امدادی کارروائیاں جاری

بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فضائیہ کی امدادی کارروائیاں ہفتہ کو بھی جاری رہیں۔
ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ کے ٹرانسپورٹ طیاروں نے 77860 پاؤنڈ سے زائد امدادی سامان سیلاب سے متاثرہ علاقوں تک پہنچایا۔ امدادی سامان میں راشن، خیمے،کھانے پینے کی اشیاء، ادویات، پینے کا پانی، کمبل اور ضروری مشینری شامل ہے۔ پاک فضائیہ کے پائلٹ اس مشکل وقت میں قوم کی توقعات پر پورا اترنے کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لا رہے ہیں۔
ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہاکہ پاک فضائیہ کے تمام متعلقہ شعبے بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ لوگوں کیلیے ریلیف اور ریسکیو آپریشن میں تمام وسائل کو بروئے کار لائیں۔ ترجمان کے مطابق آرمی ایوی ایشن اور پاک بحریہ کے ہیلی کاپٹروں کے بیڑے کے ہمراہ سیلاب زدہ علاقوں میں پاک فضائیہ کے ہیلی کاپٹر بھی تعینات رہے۔

pakistanis in kazakhstan

ہنگامی صورتحال،قازقستان میں مقیم پاکستانیوں کیلئے ہیلپ ڈیسک قائم

قازقستان میں مقیم پاکستانیوں کیلئے پاکستانی سفارت خانہ ہیلپ ڈیسک قائم کر دیا گیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزارت خارجہ قازقستان میں پاکستانی سفارت خانے کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے تاکہ وہاں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو ہر ممکن مدد فراہم کی جا سکے۔ سفارتخانے نے اطلاع دی ہے کہ تمام پاکستانی محفوظ ہیں۔
پاکستانی سفارتخانے نے ہنگامی خدمات کی ضرورت والے پاکستانیوں کی سہولت کے لیے نورسلطان اور الماتی میں “ہیلپ ڈیسک” قائم کیے ہیں (http://pakembkazakhstan.org/)۔ ہیلپ ڈیسک کے رابطے کی تفصیلات کے مطابق الطاف حسین (ڈپٹی ہیڈ آف مشن، نورسلطان)فون نمبر+77753712102،محمد فاروق (تجارت اور سرمایہ کاری کونسلر، الماتی)فون نمبر +77004488032، محسن راشد (قونصلر اتاشی)فون نمبر +77026572163قازقستان میں مقیم تمام پاکستانیوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ غیر ضروری نقل و حرکت پر پابندی لگائیں اور کسی بھی ہنگامی صورت حال کی صورت میں سفارت خانے سے قریبی رابطے میں رہیں۔

a4510145-d432-4461-98a5-5e73d3689612

لکی مروت: سی ٹی ڈی کی کاروائی میں دو دہشتگرد ہلاک

سی ٹی ڈی بنوں  ریجن  کےکل رات تھانہ لکی کے حدود امیر وانڈا روڈ پر دہشتگردوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ اپریشن میں دو دہشتگرد ہلاک۔ ہلاک دہشتگردوں کی شناخت محمد نصیر عرف نصیر مولوی ولد عمرایاز سکنہ سالار خیل اور آصف علی ولد صدیق علی سکنہ لکی ھوئی جو  دہشتگردی، ٹارگٹ کلنگ، اور پولیس موبائل پر حملے کے متعدد مقدمات میں سی ٹی ڈی کو مطلوب تھے۔ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کا تعلق ٹی ٹی پی کے ہارون عرف ضرر گنڈاپور گروپ  سے ہے۔

ہلاک دہشتگردوں کے قبضہ سے 02 عدد کلاشنکوف ، 06 عدد میگزینز اور کافی تعداد میں کارتوس اور 02 بنڈولوئر شناختی کارڈ، نقد رقم، مختلف قسم کارڈز، اور ایک عدد بوری برنگ سفید جس میں بارودی مواد دیسی خود ساختہ آئی ای ڈی اور دیگر سامان برآمد

مذکورہ دہشتگرد لکی پولیس موبائیل جس میں چار(04) پولیس اہلکار شھید ہوئے تھے اور  آئی بی کے سب انسپکٹر بہادر خان کو شہید کرنے میں ملوث تھے۔اسی طرح ٹارگیٹ کلنگ، بھتہ خوری ، بم دھماکوں اور پولیس موبائل پر حملے  میں بھی سی ٹی ڈی بنوں کو مطلوب تھے۔تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی بنوں ریجن کو خفیہ زرائع سے اطلاع ملی کہ دہشتگرد بڑی کاروائی کے غرض سے علاقہ تھانہ لکی امیر وانڈا روڈ کے اس پاس موجود ہیں۔

مصدقہ اطلاع پر سی ٹی ڈی کے سپیشل چھاپہ مار ٹیموں نے علاقہ تھانہ لکی میں  انٹیلی جنس بیسڈ اپریشن شروع کرکے دہشتگردوں کا سامنا ہونے پر دھشتگردوں نے سی ٹی ڈی کے چھاپہ مار ٹیموں پر  اچانک فائرنگ شروع کی۔ چھاپہ مار ٹیموں نے بھی اپنی حفاظت اور دھشت دھشتگردوں کی گرفتاری کے خاطر جوابی کاروائی شروع کی۔ فائرنگ کا سلسلا کافی دیر جاری رکھنے کے بعد علاقے میں سرچ اپریشن شروع کرکے  دو دہشتگرد ہلاک پائے گئے جبکہ دیگر دہشتگرد تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔

 پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر فرار دہشتگردوں کی گرفتاری کیلئے سرچ اپریشن جاری ہے۔