کووووو

خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس صورتحال: 24 گھنٹوں میں 3 افراد ہلاک

پشاور: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے 3 افراد انتقال کرگئے۔صوبائی محکمہ صحت  کے مطابق صوبے میں کورونا سے اب تک جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہزار 941 ہے۔خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 41 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

صوبے میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 81 ہزار 614 ہوگئی۔

خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے متاثرہ 26 مریض  صحت یاب ہوئےجبکہ ایک دن میں  8 ہز ار 545 نئے ٹسٹ کئے گئے۔ صوبے میں کورونا ایکٹیو کیسز کی تعداد 611 ہے

lakki

لکی مروت:سی ٹی ڈی اہلکار نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہید

لکی مروت: کالج چوک کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے

سی ٹی ڈی پولیس اہلکار عبدالرحمان شہید۔عبدالرحمان سی ٹی ڈی ڈیپارٹمنٹ ڈیرہ اسماعیل خان میں تعینات تھے

مقتول چھٹی پر اپنے گھر پہاڑخیل تھل لکی مروت آئ ہوئے تھے۔مقتول اہلکار بھائی کے ساتھ ان کی دوکان میں بیٹھے تھے کہ نامعلوم  افراد نے فائرنگ کا نشانہ بنایا

ںؒث

طورخم بارڈر ٹرمینل زمین تنازعہ مزاکرات سے حل کرنے پر اتفاق

ضلع خیبر لنڈیکوتل ایف سی چھاؤنی میں طورخم بارڈر ٹرمینل زمین کے حوالے سے خوگہ خیل قوم اور دیگر قوم کے مشران کا گرینڈ مصالحتی جرگہ منعقد ہوا۔

طورخم بارڈر ٹرمینل زمین کے حوالے سے مصالحتی جرگہ کے موقع پر کمانڈنٹ خیبر رائفلز کرنل رضوان نزیر نے خوگہ خیل قوم کے مشران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2021میں خوگہ خیل قوم کا طورخم بارڈر ٹرمینل زمین کے حوالے سے ایف بی ار اور این ایل سی حکام کے ساتھ معاہدہ ہوا تھا جس میں 9رکنی کمیٹی قائم کی گئی تھی جوکہ 5 رکنی کمیٹی نے معاہدے پر  دستخط کر دئے گئے تھے جبکہ کمیٹی کے 4 رکنی مشران نے  کچھ تحفظات کی بناء پر معاہدے پر دستخط نہیں کئے اور پاک افغان شاہراہ پر احتجاجی مظاہرہ بھی کیا اور شاہراہ بھی بند کر دی گئی تھی۔ کمانڈنٹ خیبر رائفلز کرنل رضوان نزیر نے کہا کہ طورخم بارڈر ٹرمینل زمین کے لئے معاہدہ اور ماسٹر پلان میں 727کنال زمین دی گئی ہیں جس میں 200کنال کی زمین زاتی ملکیت ہیں اور باقی 527کنال خوگہ خیل قوم کی ملکیت ہیں کمانڈنٹ خیبر رائفلز کرنل رضوان نزیر نے کہا کہ حکومت طورخم بارڈر پر ٹرمینل کے تعمیر کے لئے جو معاہدہ ہوا ہیں یہ معاہدہ قوم  خوگہ خیل کے بہتر مستقبل میں اور مفاد میں کیا گیا۔

 انہوں نے کہا کہ خوگہ خیل قوم کے مشران اور عوام کے ساتھ طورخم بارڈر ٹرمینل معاہدے کے پر امن حل کے لئے قومی جرگہ مشران اور 9رکنی کمیٹی کے ساتھ مل کر خوش اسلوبی کے ساتھ تمام مسائل حل کرینگے۔ ڈپٹی کمشنر منصور ارشد نے جرگہ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طورخم بارڈر ٹرمینل کے زمین میں خوگہ خیل قوم کے ساتھ کسی قسم کی زیادتی نہیں کی جائے گی اور ان کو زمین کامعاوضہ اور دیگر تمام مراعات دی جائے گی۔

انہوں نے قوم خوگہ خیل قوم کے عوام سے اپیل کی کہ تمام مسائل مزاکرات کے زریعے حل کریں انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز ضلعی انتظامیہ این ایل سی حکام کا خوگہ خیل قوم کے تمام تحفظات دور کرنے کے عملی اقدامات کریگی قوم خوگہ خیل کے عوام احتجاج کے موقع پر سرکاری املاک کو نقصان نک پہنچائے اور ائے روز احتجاج اور شاہراہ کے بندش سے باز رہے اور تمام مسائل مزاکرات سے حل کریں اور اپس میں غلط فہمیاں دور کرکے اتفاقاور  اتحاد قائم کریں.

جرگہ کے موقع پر اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ طورخم بارڈر ٹرمینل زمین معاہدہ میں مشران کے جو تحفظات ہیں وہ زخہ خیل قوم کے مشران خوگہ خیل قوم کے 9رکنی کمیٹی اور دیگر مشران. میڈیا کے نمائندے اور  سیکورٹی فورسز ضلعی انتظامیہ و این ایل سی حکام کے ساتھ مل کر  جرگہ کے زریعے دور کریگی تاکہ مزکورہ طورخم بارڈر ٹرمینل زمین معاہدہ کا مسئلہ پر امن طریقے سے حل ہوسکے. جرگہ کے اختتام پر ملک تاج الدین شینواری خوگہ خیل نے سیکورٹی فورسز حکام ضلعی انتظامیہ پولیس حکام قومی مشران اور میڈیا کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

لنڈی کوتل ایف سی چھاؤنی میں طورخم بارڈر ٹرمینل کے حوالے سے منعقدہ جرگہ میں کمانڈنٹ خیبر رائفلز کرنل رضوان نزیر. ڈپٹی کمشنر خیبر منصور ارشد. ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خیبر محمد عمران. جنرل منیجر این ایل سی کرنل ریٹائرڈ عزیز خان این ایل سی کرنل ریٹائرڈ ستار اسسٹنٹ کمشنر لنڈی کوتل اکبر افتخار. تحصیلدار داؤد آفریدی. تحصیلدار باڑہ غنچہ گل کے علاوہ خیبر زخہ خیل قوم کے مشران ملک عبدالرازاق آفریدی ملک خالد آفریدی. شاکر آفریدی. کے علاوہ خوگہ خیل قبیلے کے قومی مشران ملک ماصل شینواری ملک تاج الدین شینواری. ملک  عالم شیر. زکریا شینواری. برکت اللہ شینواری. شاہ خالد شینواری. شاہ محمد شینواری. لیاقت ایڈوکیٹ اور دیگر مشران بھی موجود تھے۔

loudspeakers and pressure horns ban in pakistan

پشاور میں پریشر ہارن اور غیرقانونی لاؤڈ سپیکرزکیخلاف کارروائی کا فیصلہ

صوبا ئی دارلحکومت پشاور میں پریشر ہارن اور لاؤڈ سپیکرز کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس حوالے سے کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں۔
ڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن (ر) خالد محمود کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میڈم گل بانو کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں انتظامی افسران، محکمہ ٹرانسپورٹ، ٹریفک اور پویس کے افسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں پریشر ہارن اور لاؤڈ سپیکرز کے استعمال میں اضافے اور عوامی شکایات اور ان کے نقصانات پر تفصیل سے بات چیت ہوئی اور بتایا گیا کہ صوبائی دارلحکومت میں زیادہ تر گاڑیوں میں پریشر ہارن کا استعمال کیا جا رہا ہے اور مختلف علاقوں میں سبزی فروش، کباڑی اور دیگر افراد ریڑھیوں پر چیزیں فروخت کرتے ہوئے لاؤڈ سپیکروں کا بے جا استعمال کرتے ہیں جن سے ان علاقوں میں رہائشیوں کو سخت تکلیف اور پریشانی ہوتی ہے اور پریشر ہارن کی وجہ سے دوسرے ڈرائیور حضرات گھبرا جاتے ہیں جس سے حادثات بھی رونما ہو رہیں۔
اجلاس میں پریشر ہارن اور لاؤڈ سپیکرز کے خاتمے کے لیے تحصیل کی سطح پراسسٹنٹ کمشنرکی نگرانی میں کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں جس میں محکمہ ٹرانسپورٹ، ٹریفک اور پولیس کے افسران شامل ہیں جو کہ پریشر ہارن اورلاؤڈ سپیکروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انکوگاڑیوں سے اتارتے ہوئے سرکاری تحویل میں لیں گے اور پریشر ہارن اور لاؤڈ سپیکرز استعمال کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائی گی۔

imran khan

پناہ گاہوں میں قیام پذیر افراد کو سردی سے بچانے کیلئے انتظامات کا حکم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے پناہ گاہوں میں قیام پذیر افراد کو سردی کی شدت سے بچانے کے لیے مناسب انتظامات کا حکم دیا۔
وزیر اعظم نے پناہ گاہوں میں موجود افراد کو گرم کپڑے، ٹوپیاں، جرابیں وغیرہ تقسیم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ سرد موسم میں پناہ گاہ آنے والوں کا مکمل احساس کیا جائے۔وزیراعظم کی ہدایت پر مختلف پناہ گاہوں میں حفاظتی سامان تقسیم کرنے کی تیاری مکمل کرلی گئی،جی نائن، پشاور روڈ، شہزاد ٹاؤن، منڈی موڑ، بہارہ کہو اور ترنول پناہ گاہوں میں سامان تقسیم ہوگا۔

pakistan tax 2018 2019

حکومت نے 19-2018میں 3828 ارب روپے ٹیکس اکٹھا کیا

اسلام آباد: سینیٹ کو بتایاگیاہے کہ حکومت نے 2018-19میں 3828 ارب روپے ٹیکس اکٹھا کیا۔
وزارت خزانہ نے تحریری جواب میں بتایاکہ سال 2018،19 میں حکومت نے 3828 ارب روپے ٹیکس اکھٹا کیا،سال 2019،20 میں حکومت نے 3997 ارب روپے ٹیکس اکھٹا کیا،سال 2020،21 میں حکومت نے 4745 ارب روپے ٹیکس اکھٹا کیا۔
جولائی ستمبر 2020،21 میں امپورٹ 11 ارب 28 کروڑ 61 لاکھ ڈالرز تھیں،جولائی ستمبر 2020،21 میں ایکسپورٹ 5 ارب 47 کروڑ 18 لاکھ ڈالرز تھیں،جولائی ستمبر 2020،21 میں تجارتی خسارہ 5 ارب 81 کروڑ 43 لاکھ ڈالرز تھا،جولائی ستمبر 2021،22 میں امپورٹ 18 ارب 74 کروڑ 68 لاکھ ڈالرز تھا،جولائی ستمبر 2021،22 میں ایکسپورٹ 6ارب 99 کروڑ 75 لاکھ ڈالر تھا،جولائی ستمبر 2020،21 کے مقابلے میں جولائی ستمبر 2021/22 تجارتی خسارے میں 102.08 فیصد تبدیلی تھی۔

PIA

موسم کی خرابی: سعودی عرب,مشرق وسطیٰ کے لیے پی آئی اے کی پروازیں متاثر

موسم خراب ہونے کے باعث قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کی  لاہور آنے والی اور بیرون ملک جانے والی کئی پروازیں اسلام آباد ایئرپورٹ پر اُتار لی گئیں۔

پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق ’کراچی سے لاہور کی پرواز پی کے 302، ابوظبی سے لاہور کی پرواز پی کے 264 اور جدہ سے لاہور کی پرواز پی کے 9760 موسم کی خرابی کے باعث اسلام آباد اُتر گئیں۔‘

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ مسافروں کو لاہور روانہ کرنے کے لیے بسوں کے انتظامات شروع کر دیے گئے ہیں۔متاثر ہونے والی پروازوں کے 447 مسافروں کو خصوصی بسوں کے ذریعے لاہور پہنچایا جائے گا۔

لاہور سے روانہ ہونے والی پروازیں پی کے 303 لاہور سے کراچی، پی کے 9759 لاہور سے جدہ اور پی کے 189 لاہور تا بحرین منسوخ کردی گئی ہیں۔

قومی ایئرلائن کے ترجمان نے مزید بتایا کہ ’پی آئی اے کال سینٹر 24 گھنٹے مسافروں کو معلومات فراہم کرنے میں مصروف ہے۔

COAS Qamar Javed Bajwa

علاقائی سلامتی کیلئے افغانستان کی مدد ناگزیر ہے، آرمی چیف

پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے جمعہ کو جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا اور آرمی چیف قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی،ترجمان افواج پاکستان کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا،افغانستان کی موجودہ صورت حال پر بھی گفتگو ہوئی جبکہ اس کے ساتھ ساتھ پاک برطانیہ باہمی تعاون کو مختلف شعبوں میں مزید فروغ دینے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا،آرمی چیف نے اس موقع پر کہا کہ علاقائی و سلامتی کے لئے ناگزیر ہے کہ عالمی برادری افغانستان کی مدد کرے تا کہ کسی بھی انسانی بحران سے بچا جا سکے،برطانوی ہائی کمشنر نے افغانستان کی موجودہ صورت حال میں بہتری اور خطے میں قیام امن کیلئے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔

rain continued in peshawar

پشاور میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ پانچویں روز بھی جاری

صوبائی دارلحکومت پشاور میں موسلا دار بارش کا سلسلہ پانچویں روز بھی جاری رہا بارشوں کے باعث درجنوں کچے گھر جزوی طورپر متاثر ہو کر رہ گئے ہیں جبکہ آب نکاسی کا سسٹم بھی متاثر ہو کر رہ گیا ہے بارشوں کا سلسلہ اتوار تک جاری رہے گا۔پشاور میں اب تک 13ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ ہو ئی ہے۔ پشاور میں بارش کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا اور بیشتر نشیبی علاقے زیر آب آنے کے باعث ٹریفک بری طور پر جام ہو کر رہ گیا شہر کے مختلف مقامات پر پانی کھڑا رہا جس کے باعث ڈبلیو ایس ایس پی کی کارکردگی کا پول کھل گیا نکاسی آب کے ناقص انتظامات کے باعث شہریوں کو آمد و رفت میں مشکلات کاسامنا کرنا پڑا جبکہ بیشتر علاقوں میں بجلی غائب رہی جس کے باعث بھی شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا گیس لوڈ شیڈنگ میں سردی کی شدت کے باعث اضافہ ہوا صوبائی دارلحکومت پشاور میں موسم سرما کے موسلا دار بارشوں سے کاروباری سرگرمیاں متاثر ہو گئی ہیں بارش کے باعث پلاسٹک کی مانگ میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا بارش سے بچنے کے لئے پلاسٹک کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا بارش کے بعد سرد ی کی شدت بڑھنے سے رات کی رونقیں بھی مانند پڑ گئی شدید سردی اور بارش میں شہریوں کی بڑی تعداد کو گھروں میں محصور کر دیا ہے جبکہ تجارتی مراکز بھی سنسان رہے بازاروں میں خریدار نہ ہونے کے برابر تھے۔ بیشتر دکاندار اپنی دکانیں جلد بند کرکے گھروں کو لوٹے جبکہ فوڈ اسٹریٹ میں بھی رش کم رہا کباب فروشوں اور ڈرائی فروٹ کی دکانوں پر رش لگا رہا مچھلی فروشوں کی دکانوں کی رونقیں بھی بحا ل رہی جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ میں مسافروں کی بھی کمی رہی جبکہ رکشوں اور ٹیکسی چلانے والوں نے منہ مانگے کرایے وصول کئے سردی کے سبب رات گئے شہر کے بیشتر علاقوں میں ہو کا عالم تھا۔