Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Friday, March 29, 2024

یوم تکبیر: مملکت خداداد کے چپے چپے کادفاع ہمارے ایمان کاحصہ ہے

وصال محمد خان
بدقسمتی سے وطن عزیزپاکستان کوروزِاول سے ہی ایک ایسے مکار،بزدل اورکینہ پروردشمن کاسامناہے جوہمہ وقت اسی تاک میں رہتاہے کہ پاکستان کوکوئی گزندپہنچاسکے، حملہ کرکے نیست ونابودکرسکے،فتح کرکے غلام بنالے،نیپال اوربھوٹان طرزپرزیرنگیں کرکے باجگزار ریاست میں تبدیل کردے اوراگریہ تمام مکروہ عزائم پورے نہ ہوں توکسی نہ کسی طرح بین الاقوامی طورپراسے تنہائی کاشکارکردے یادنیاسے ایک غیرذمہ دارریاست کے طورپرمنوالے۔موجودہ متمدن دنیامیں پاکستان شائددنیاکاواحدملک ہے جسے اپنی بقااورسلامتی کی خاطردوبڑی اوران گنت چھوٹی جنگیں لڑنی پڑیں ان جنگوں اورہندومکارکی سازشوں کے نتیجے میں پاکستان اپناآدھاوجودکھوچکاہے مگرشاطراورکینہ پرور دشمن کی حریص نظریں باقیماندہ پاکستان پرلگی ہوئی ہیں اوروہ یہ تہیہ کئے ہوئے ہے کہ اگر پاکستان کاکچھ بھی نہ بگاڑسکے توکم ازکم آنکھیں دکھاکر،فوجی طاقت بڑھاکراورروایتی وغیرروایتی ہتھیاروں کے انبارلگاکراسے مرعوب کرسکے تاکہ وہ بنئے کے سامنے سرتسلیم خم کردے۔ اسی خوش فہمی میں بھارت نے 1998ء میں ایٹمی دھماکے کرکے نہ صرف پاکستان کوآنکھیں دکھاناشروع کردیں بلکہ اسے صفحہء ہستی سے مٹانے کی دھمکیاں تک دی گئیں۔صدآفرین پاکستان کی فوجی وسول قیادت اورسائنسدانوں پرجنہوں نے گھاس کھاکرزندہ رہنے کاعزم کیاجس سے بھارتی تسلط اوربرتری کا خواب چکناچورہوا۔پاکستان جیسے تیسری دنیاکے غریب ملک کاایٹمی قوت بننا کسی معجزے سے کم نہیں۔ایک منتخب وزیراعظم ذوالفقارعلی بھٹو نے اسکی بنیادرکھی اوردوسرے منتخب وزیراعظم نوازشریف نے ایٹمی تجربات کرکے پاکستان کوایٹمی قوت بنانے کااعلان کیا،درمیان میں ضیاء الحق نے بھی ناقابل فرراموش کرداراداکیا۔ ڈاکٹرعبدالقدیرخان اورانکے ساتھیوں نے اپنی زندگیاں تج کراپناخونِ جگرجلاکرپاکستان کوامت مسلمہ کی پہلی اوردنیاکی ساتویں ایٹمی قوت بنادیا۔جسے دشمنوں نے اسلامی بم کانام بھی دیاپاکستان کاایٹمی پروگرام نہ صرف اس ملک کے باسیوں بلکہ پوری امت مسلمہ کیلئے باعث فخرہے بھارت نے بلاکسی سبب محض اشتعال انگیزی کی خاطرایٹمی دھماکے کرکے پاکستان کومرعوب کرناچاہامگرپاکستانی قوم کوخدانے وہ ہمت مرداں عطافرمائی ہے کہ یہ بھارت توکیادنیاکی کسی بھی بڑی طاقت سے مرعوب نہیں ہوتی۔پاکستان نے بھارت کے جزوی کامیاب تجربات کے مقابلے میں مکمل کامیاب اورمحفوظ تجربات کئے۔جوبنئے کوایک آنکھ نہیں بھائے دنیاکے ساہوکار،خودساختہ تھانیداراورچوہدری بھی بھارت کی ہاں میں ہاں ملانے لگے۔پوری دنیامیں یہی ایک ایٹمی پروگرام ہے جودنیاکے ساہوکارں،چوہدریوں اورتھانیداروں کی آنکھوں میں کھٹک ہاہے ورنہ بھارت کاایٹمی پروگرام کہیں زیادہ غیرمحفوظ ہے وہاں کئی حادثات ہوچکے ہیں،ایٹمی پلانٹس سے زہریلے موادکااخراج ہوچکاہے جس سے معصوم شہری جان گنوابیٹھے ہیں یازندگی بھرکیلئے معذورہوچکے ہیں،یورینیم اوردیگرممنوعہ کیمیکلزکی چوری اورسمگلنگ بھی ہوئی ہے جس کے سبب بھارتی ایٹمی پروگرام کئی حوالوں سے دنیاکیلئے خطرہ ہے جبکہ پاکستان کے ایٹمی پروگرام کوبطورخطرہ پیش کرنے والوں کے اپنے پروگرامزنہ صرف دنیاکے لئے خطرناک ہیں بلکہ دنیامیں جتنے بھی ”غیرقانونی“ایٹمی پروگرامز موجودہیں یہ تمام ان نام نہادامن پسندوں اورایٹمی عدم پھیلاؤکے داعیوں کے تعاون سے چل رہے ہیں۔خودپاکستان میں ایک عاقبت نااندیش طبقہ ایٹمی پروگرام کے خلاف بیرونی دنیاکے پروپیگنڈے کاشکارہے اس طبقے کاخیال ہے کہ بھوکے ننگے ملک کوایٹمی پروگرام کی کیاضرورت ہے؟مگرزمینی حقیقت یہ ہے کہ اگرپاکستان ایٹمی قوت نہ ہوتاتو اسے دنیاکے ساہوکاروں کیلئے ترنوالہ بننے میں دیرنہ لگتی۔ ایٹمی پروگرام ہی ہے جس کے سبب پاکستان عراق،شام،لیبیا اورلبنان جیسے انجام سے محفوظ ہے۔پاکستان ایٹمی قوت نہ بنتاتوبھارت اسے فوجی طاقت کے بل بوتے کب کازِیرکرچکاہوتایادنیاکے تھانیداراسے مذکورہ بالاممالک سے بدترانجام سے دوچا رکرچکے ہوتے۔ پاکستان کے ایٹمی قوت بننے پر بھارت کویہ جرات نہیں ہورہی کہ وہ لاہورکے جم خانہ میں شراب پینے کی بات کرے،پاکستان پرقبضے کا دعوہ کرے،اسے سبق سکھانے کی ڈینگیں مارے یااسے فتح کرنے کے خواب آنکھوں میں سجائے۔کیونکہ مکاربنیابخوبی جانتاہے کہ اینٹ کاجواب پتھراورتھپڑکاجواب مکے سے مل سکتاہے ہندوکی فطرت ہے کہ اسے جہاں سے دندان شکن جواب کاخدشہ ہووہاں سے دوررہتاہے گرم زمین پرقدم رکھنااس کیلئے ممکن نہیں۔بھارت جس کافوجی بجٹ پاکستان کے ٹوٹل بجٹ سے زیادہ ہے،جس کی فوجی قوت پاکستان سے چارگنابڑھ کرہے،جس کے پاس لڑاکاجہا ز پاکستان سے چارسوفیصد زیادہ ہیں مگروہ پاکستان کوحریص نظروں سے دیکھنے،للچانے اوررال ٹپکانے کے سواکچھ نہیں کرسکتا۔پاکستان کی یہ مستحکم پوزیشن صرف اورصر ف ایٹمی پروگرام کی مرہونِ منت ہے۔آج اگرپاکستان محفوظ ہے،اسکی دفاع ناقابل تسخیرہے،بھارت اسکی جانب میلی نظروں سے دیکھنے کی جرات نہیں کرسکتاتویہ ایٹمی پروگرام کے سبب ہے۔ پاکستان کاایٹمی پروگرام کسی ملک کے خلاف نہیں،پاکستان کسی ملک کے خلاف جارحانہ عزائم نہیں رکھتا،پاکستان کسی ملک یاریاست کوزیرتسلط نہیں لاناچاہتااورکسی ملک پردھونس یارعب جمانانہیں چاہتایہ پروگرام محض اپنی آزادی اور خودمختاری کوبرقرار رکھنے کیلئے ہے۔ آج ہم ایٹمی قوت بننے کی سلورجوبلی منارہے ہیں یہ دن ہمیں یاددلاتاہے کہ دنیامیں کچھ بھی ناممکن نہیں بس عزم، بلندحوصلہ اورہمت درکارہوتی ہے۔ آج پورے پاکستان کوخداکے حضورسجدۂ شکربجالانے کادن ہے کہ اس دن ہمیں خالق ارض وسماء نے دشمن کے شرسے محفوظ کیا اورسراٹھاکرجینے کے قابل بنایا۔ آج یوم تکبیرپرہرپاکستانی یہ عہدکرے کہ مملکت خداداد کے چپے چپے کادفاع اس کے ایمان کاحصہ ہے۔ جس طرح ہم نے دنیاکے تھانیداروں،بدمعاشوں اوربڑی طاقتوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈالکرایٹمی دھماکے کئے اسی طرح اتفاق واتحاد،نظم وضبط اوریقین محکم پرعمل پیراہوکر اپنے ملک کومعاشی طاقت بھی بنائیں گے۔۔انشاء اللہ پاکستان تاقیامت قائم ودائم رہے گا، شادوآبادرہے گااوردشمن کے سینے پرمونگ دلتارہے گا۔ پاکستان پائندہ باد۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket