Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Friday, March 29, 2024

ہزارہ پولیس سپورٹس گالہ کا افتتاح

ایبٹ آباد :ڈپٹی انسپکٹر جنر ل آف پولیس ہزارہ ریجن میرویس نیاز نے ہزارہ پولیس کے سپورٹس گالہ 2022 کا افتتاح ضلع ایبٹ آباد کے ضمیر عالم پولیس گراؤنڈ میں کر دیا۔

تفصیلا ت کے مطابق ہزارہ پولیس کے مختلف سپورٹس ایونٹ پر مشتمل سپورٹس گالہ کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں ہزارہ بھر کے ضلعی پولیس کے بہترین کارکردگی کے حامل پولیس جوانوں کو اس ایونٹ میں شامل کیا گیا ہے جو کہ کرکٹ، والی بال، فٹبال، بڈمنٹن اور رسہ کشی کے مقابلوں میں حصہ لیں گے۔اس افتتاحی تقریب میں ڈی پی او ایبٹ آباد ظہور بابر آفریدی، ڈی پی او مانسہرہ سجاد خان، ڈائریکٹر انٹیلی جنس سکول ایس پی اعجاز خان، ایس پی انوسٹی گیشن اشتیاق احمد، ایس پی ٹریفک وارڈن قمر حیات خان، ہزارہ کے ٹریڈ یونین اور صحافیوں نے بڑی تعداد میں حصہ لیا۔

اس سپورٹس گالہ کے انتظامی امور کی زمہ داری ایس پی اعجاز خان کو دی گئی ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ظہور بابر آفریدی نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ضلع ایبٹ آباد کے لئے اعزاز کی بات ہے کہ یہ سپورٹس ایونٹ یہا ں منعقد کیا جا رہاہے اور اس ایونٹ کا انعقاد کا مقصد یہی ہے کہ پولیس جوان سالا سال اپنے فرائض منصبی ادا کرنے میں لگے رہتے ہیں اور پولیس کی ڈیوٹی 24 گھنٹے کی ڈیوٹی ہے اور انتہائی مشکل ڈیوٹی ہے اس لئے یہ ایونٹ پولیس کے جوانوں کی پیشہ ورانہ مسائل اور پریشانیوں کو کم کرنے میں معاون ثابت ہو گا۔

اس موقع پر افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ڈی آئی جی ہزارہ ریجن میر ویس نیاز نے تمام کھلاڑیوں اور تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ مجھے جب اس سپورٹس گالہ کے انعقاد کے حوالے سے پوچھا گیا تو میں نے ایک لمحہ کی بھی دیر نہیں کی اور اس سپورٹس ایونٹ کی اجازت فوراً دے دی کیونکہ پولیس افسران ہر دم اپنے کام میں مصروف رہتے ہیں اور ان کے پاس اتنا وقت نہیں ہوتا کہ وہ اس طرح کی کسی کھیل کود میں حصہ لے سکیں ایسے ایونٹ کا انعقاد کرنا خوش آئند ہے کیونکہ ایک صحت مند دماغ ایک صحت مند جسم میں ہوتا ہے اس لئے ایسے ایونٹ سے پولیس افسران اپنی پریشانیوں اور فرائض سے ہٹ کر ایک ایونٹ میں حصہ لیں گے تو ان کی پریشانیوں میں کمی واقعہ ہو گی اور پہلے سے اچھے انداز میں اپنے فرائض منصبی ادا کر سکیں گے۔آج بڑی خوشی کا مقام ہے کہ مختلف اضلاع سے پولیس افسران اس کھیلوں کے مقابلہ میں حصہ لے رہے ہیں خاص طور پر خواتین پولیس کی اس سپورٹس ایونٹ میں مشولیت بہت اچھا اقدام ہے۔ انہوں نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ہمارا ٹریفک پولیس کا ریڈیواسٹیشن چل رہا ہے اس ایونٹ کے تمام تر مراحل اور ریزلٹ کے لئے ایک پروگرام منعقد کیا جائے تاکہ ہزارہ کے عوام کو بھی باخبر رکھا جا سکے کہ پولیس سپورٹس گالہ میں کونسی ٹیم آگے جا رہی ہے تاکہ عوام حوصلہ افذائی کر سکیں۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket