Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Thursday, April 25, 2024

کریک ڈاؤن جاری لیڈرز روپوش

کریک ڈاؤن جاری لیڈرز روپوش
عقیل یوسفزئی

9 مئ کے حملوں میں ملوث پی ٹی آئی کے لیڈرز اور کارکنوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ اب تک 50 سے ذاید لیڈروں اور سابق وزراء، ممبران اسمبلی نے تحریک انصاف کو خیرباد کہہ دیا ہے تاہم لاتعداد پارٹی لیڈرز اپنے کارکنوں کو بے یار و مددگار چھوڑ کر روپوش ہیں جس کے باعث کارکنوں میں شدید مایوسی اور ناراضگی پائی جاتی ہے.
اس کے باوجود کہ 9 مئ کے مجرمانہ واقعات نے پاکستان کی سیاست پر بہت گہرے آثرات مرتب کیے ہیں تحریک انصاف پھر بھی سیکورٹی اداروں کے خلاف منفی پروپیگنڈا سے باز نہیں آرہی اور بعض عالمی قوتیں اور لابیز بھی انسانی حقوق کے نام ونہاد فلسفہ کی آڑ میں عمران خان کے لیے کھلے عام مہم چلارہی ہیں حالانکہ حال ہی میں امریکی عدالتوں نے سابق صدر ٹرمپ کے ان درجنوں کارکنوں کو سخت ترین سزائیں دی ہیں جو کہ کیپیٹل ہل سمیت دیگر عمارتوں پر حملوں میں ملوث تھے. اگر وہاں یہ سب کرنا غلط تھا تو پاکستان میں ایسے واقعات کی اجازت کس دلیل کی بنیاد پر دی جاسکتی ہے؟
9 مئ کے روز پاکستان میں خانہ جنگی اور بغاوت کی شعوری کوشش کی گئی اگر خدانخواستہ یہ سازش کامیاب ہوجاتی تو پاکستان کی سلامتی خطرے میں پڑ جاتی اور اس کی تلافی ممکن نہ ہوتی.
پاکستان کی سیکیورٹی اداروں نے کسی بڑے جانی نقصان سے گریز کرتے ہوئے بہت برداشت کا مظاہرہ کیا تاہم یہ کیسے ممکن تھا کہ ذمہ داروں کو معاف کیا جاتا. جو کچھ کیا جارہا ہے وہ عین قانون کے مطابق ہے اور لیڈرز کی روپوشی ان کے خوف کا اظہار ہے. دوسروں کے بچوں کو ریاست کے خلاف استعمال کرنے والے لیڈرز میں اتنی جرات بھی نہیں ہے کہ وہ خود کو محاسبہ کے لیے پیش کریں. سب سے بڑی ذیادتی یہ ہوئی کہ نئ نسل کو نہ صرف اپنی ریاست کے خلاف استعمال کیا گیا بلکہ ان میں دوسروں کے خلاف نفرت کی بیج بھی بوئی گئ.
اس اہم مرحلہ کے دوران ہونا یہ چاہیے کہ کسی کے ساتھ بھی رعایت نہیں برتی جائے اور ذمہ داران کو انصاف کے کٹہرے میں لا کھڑا کیا جائے. اگر مصلحت سے کام لیا گیا تو یہ ایک خطرناک روایت بن جائے گی. یہ بھی لازمی ہے کہ جو لیڈرز اور سابق وزراء پارٹی چھوڑ رہے ہیں ان کے کرپشن کا سراغ لگاکر ان کا احتساب کیا جائے. یہ کتنی ہٹ دھرمی ہے کہ خیبر پختون خوا کےبعض سابق وزراء ابھی تک سرکاری گاڑیاں استعمال کررہے ہیں. اس معاملے کا سخت نوٹس لیا جائے اور جن افراد نے جنگ زدہ صوبے کو اس حال تک پہنچا دیا ہے ان کو سزائیں دی جائیں.

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket