Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Friday, April 19, 2024

ڈی آئی خان میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام

کل رات سی ٹی ڈی  ڈیرہ  اسماعیل خان اور پاک آرمی  کا تحریکِ طالبان گنڈاپور گروپ کے دہشت گردوں کے خلاف علاقہ کلاچی   جہان خانی میں انٹیلی جنس بیسڈ اپریشن۔علاقہ جہان خانی  میں دہشت گردی کی غرض سے  زیرِ زمین چھپایے گئے  اسلحے اور بارود کی بڑی کھیپ برآمد۔

تفصیلات کے مطابق  سی ٹی ڈی پولیس ڈیرہ اسماعیل خان کو خفیہ ذرائع سےاطلاع ملی کہ تحریکِ طالبان گنڈاپور گروپ کے دہشت گردوں نے کلاچی  کے علاقہ جہان خانی  میں دہشت گردی کی غرض سے اسلحہ و گولہ بارود زیرِ زمین چھپایا ہوا ہے ۔ اس اطلاع پر سی ٹی ڈی پولیس بمعہ بم ڈسپوزل اسکواڈ اور پاک آرمی نفری نے  سرچ آپریشن کے دوران چھپائے گئے زیرِ زمین  دو عدد راکٹ لانچر  معہ تین عدد گولے، دو عدد  خودکش جیکٹ، تین عدد خودکش جیکٹ میں استعمال ہونے والے پل سوئچ ، تین عدد نان الیکٹرک ڈیٹونیٹر ، پرائما کارڈ 62فٹ  ، چوتیس عدد الیکٹرک ڈیٹونیٹر ، ایک عدد  بنڈولئیر راکٹ لانچر، چھ عدد بیٹری (9وولٹ)، 1 عدد بیٹری (12وولٹ)  اور ایک عدد انٹینا برآمد کر کے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا کر  علاقہ کو بڑی تباہی سے بچا لیا۔

 واضح رہے کہ علاقہ کلاچی میں تحریکِ طالبان گنڈاپور گروپ دہشت گردی  کے واقعات میں کافی سرگرم ہے اور قبل ازیں بھی پولیس اور سیکیورٹی فورسز پر بم دھماکوں سے حملے کر چکے ہیں۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket