Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Saturday, April 20, 2024

پشاور: پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد 92 ہو گئی

ایک روز قبل پشاور کے پولیس لائنز کے علاقے میں ایک مسجد پر حملے میں ہلاکتوں کی تعداد منگل کو بڑھ کر 92 ہو گئی جب حملے کی جگہ سے مزید لاشیں نکالی گئیں۔

 گزشتہ روزپشاور کے ریڈ زون علاقے میں مسجد میں دھماکے کے نتیجے میں 59 افراد شہید اور 150 سے زائد زخمی ہو گئے تھے جن میں زیادہ تر پولیس اہلکار تھے۔

آج جاری ہونے والے ایک بیان میں  لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے ترجمان محمد عاصم نے کہا کہ ہلاک ہونے والے تمام افراد کی شناخت کر لی گئی ہے، جب کہ زخمی ہونے والوں میں سے 57 اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
پولیس لائن میں دھماکے کے وقت مسجد میں نماز ظہر ادا کی جارہی تھی.ہسپتال لائے جانے والے افراد میں زیادہ تعداد  پولیس اہلکاروں کی تھی۔
ابتداء ہسپتال  ذرائع اور مقامی حکام  کے مطابق 32 افراد جاں بحق جب کہ 150 کے زخمی ہوئے تھے۔
سکیورٹی حکام کے مطابق پولیس لائنز میں ہونے والا دھماکا خودکش حملہ تھا۔ خودکش حملہ آور مسجد کی پہلی صف میں تھا جس نے نماز کےدوران خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔
دھماکے کے بعد مسجد کی چھت نیچے آگری اور مسجد منہدم ہوگئی۔
پشاور پولیس لائن مسجد دھماکے میں امام مسجد نورالامین بھی شہید ہو گئے۔ پشاور بھر کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔
دھماکے کے روز سی سی پی اواعجاز نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکہ سئکیورٹی لیپس لگتا ہے اور اس میں 28 پولیس اہلکارشہید140زخمی ہوئے۔
دھماکے کے وقت مسجد میں 400سے زائد افراد نماز میں موجودتھے۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket