Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Friday, March 29, 2024

پاک فضائیہ کی سیلاب سے متعلق بحالی اور امدادی کارروائیاں جاری

سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی خصوصی ہدایات پر پی اے ایف بیسز اور ریجنل کمانڈز ریلیف اور بحالی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔ پاک فضائیہ کے اہلکار سیلاب زدگان کو خوراک، رہائش، پینے کا پانی اور طبی امداد کی بنیادی ضروریات کی فراہمی کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔ خاص طور پر پاک فضائیہ کی ایمرجنسی ریسپانس ٹیمیں سول انتظامیہ کے ساتھ خیبرپختونخوا، سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علا قوں میں ڈینگی بخار بچاؤ کی مہم میں پیش پیش ہیں ۔

پاک فضائیہ نے سیلاب متاثرین کے لیے 4853 خیمے، 416221 فوڈ پیکجز، 3203.67 ٹن راشن اور 242,824 لیٹر ) پینے کا صاف پانی فراہم کیا ہے۔ مزید یہ کہ پاک فضائیہ نے 45 میڈیکل کیمپ قائم کیے ہیں جہاں اب تک 58353 مریضوں کا علاج کیا جا چکا ہے۔ 19807 افراد کی رہائش کے لیے 20 ٹینٹ سیٹز اور 54 ریلیف کیمپ بھی قائم کیے گئے ہیں۔ پاک فضائیہ نے 257 پروازوں کے ذریعے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں 1521 افراد کو محفوظ جگہ پر منتقل کر دیا گیا۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket