Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Friday, March 29, 2024

پاکستان کی طرف سے افغان زلزلہ زدگان کے لیئے مزید امدادی سامان

پاک افغان بارڈر انگوراڈہ پر خیبر پختونخوا حکومت کی طرف سے بیجھا گیا امدادی سامان افغان حکومت کے حوالے کردیا ۔

صوبائی حکومت ، جنوبی اور شمالی وزیرستان کے انتظامیہ کے ہدایت پر اے اسسٹنٹ کمشنر رزمک شاھد اقبال خٹک اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر وانا ڈاکٹر صادق علی نے کے ہمراہ صوبائی حکومت ، پی ڈی ایم اے اور وزیر ریلیف اقبال وزیر کی طرف سے بھیجی گئی افغان زلزلہ زدگان کے لیے امداد لے جانے والی گاڑیوں کو ضلعی انتظامیہ شمالی وزیرستان اور جنوبی وزیرستان کے قبائلی اضلاع کے تعاون سے منتقل کیا ۔ امداد میں حفظان صحت کٹس ، خیمے ، واٹر کولر ، کچن سیٹ اور فوم شامل تھے ۔
ریلیف منسٹر خیبر پختونخوا اقبال وزیر اور وزیراعلیٰ محمود خان اور کی خصوصی کاوشوں کے نتیجے میں افغان بھائیوں کو بروقت امدادی سامان پہنچایا گیا ۔
افغان نمائندوں اور عمائدین نے آزمائشی اوقات میں صوبائی حکومت کی طرف سے زلزلہ متاثرین کے ساتھ پاکستان کے تعاون کو سراہا۔مقامی لوگوں نے بھی خوشی کا اظہار کیا ۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket