Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Saturday, April 20, 2024

پاکستانی میڈیکل ٹیم امدادی کاروائیوں کے لیئے خوست پہنچ گئی

شمالی وزیرستان: افغانستان میں زلزلے سے متاثر شمالی وزیرستان متاثرین کی طبی امداد کیلئے پاکستانی میڈیکل ٹیم خوست پہنچ گئی ہے۔
21 رکنی میڈیکل ٹیم میں ڈاکٹرز، پیرامیڈیکس اور دیگر عملہ شامل ہے. میڈیکل ٹیم کے ساتھ بڑی مقدار میں ادویات اور دیگر ضروری سامان بھی بھیجا گیا ہے.
پاک افغان بارڈر الواڑہ میں بھی متاثرین کیلئے میڈیکل کیمپ قائم کیا گیا ہے۔ اس موقع پر جی او سی میجر جنرل نعیم اختر، وزیر ریلیف اقبال اور ڈپٹی کمشنر شاہد علی خان نے میڈیکل کیمپ کا دورہ کیا۔
عسکری و سول حکام نے زلزلہ متاثرین اور زخمیوں سے ملاقات کی۔افغانستان میں زلزلے سے متاثر متاثرین کیلئے تمام ضروری سامان بھیجا جارہا ہے جبکہ میڈیکل کیمپوں سمیت متاثرین کیلئے ضروری اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket