Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Friday, April 19, 2024

ورلڈ بنک پاکستان اور ملٹی ڈونر ٹرسٹ فنڈ وفد کا دورہ خیبرپختونخوا

ورلڈ بنک پاکستان اور ملٹی ڈونر ٹرسٹ فنڈ وفد نےگزشتہ روز خیبرپختونخوا انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور جنڈر انکلوسیو سپیسز  درشل پشاور کا دورہ کیا۔  خیبرپختونخوا انفارمیشن ٹکنالوجی بورڈ کے تعاون سے درشل میں جاری مختلف سٹارٹ اپس پر وفد کو “ڈیجیٹل جابز ان کے پی” کی طرف سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ منیجنگ ڈائریکٹر خیبرپختونخوا انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ ڈاکٹر علی محمود، پراجیکٹ منیجر ڈیجیٹل جابز ان کے پی محمد بلال اور خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں واقع درشل کوآرڈینیٹرز نے وفد کو درشل آمد پر خوش آمدید کہا۔  وفد نے مختلف سٹارٹ اپس کے نمائندگان سے ملاقاتیں کیں اور ہر سٹارٹ اپس پر نمائندگان سے تفصیلی مکالمہ کیا۔ خیبرپختونخوا انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے حال ہی میں ڈیجیٹل جابز ان کے پی کے تحت تجویز کردہ سیڈ فنڈ اور دوسرے مختلف اقدامپر وفد کو تفصیلی پریزنٹیشن پیش کی گئی.

 وفد کو بتایا گیا کہ سیڈ فنڈ کے تحت خیبرپختونخوا میں انفارمیشن ٹیکنالوجی سے وابستہ مختلف کاروبار کو ان کے نوعیت کے مطابق مالی معاونت فراہم کی جائے گی تاکہ ان کاروباروں کو مزید مستحکم کیا جائے اور مزید نوکریوں کی گنجائش پیدا کی جائے۔  وفد نے خیبرپختونخوا انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے کاوشوں اور سٹارٹ اپس بزنسز کو کافی سراہا اور سٹارٹ اپس نمائندگان کی گہری دلچسپی کی تعریف کی۔ بعد میں وفد نے خیبرپختونخوا انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ میں “ڈیجیٹل جابز ان کے پی” کے تحت بنائے گئے بزنس پراسیس آؤٹ سورسنگ سنٹرز کا بھی دورہ کیا اور ڈیجیٹل جابز ان کے پی کے کامیاب اقدامات کی تعریف کی۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket