Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Thursday, March 28, 2024

نوشہرہ:او ایل ایکس کے ذریعے فراڈ کرنے والا گینگ گرفتار

 نوشہرہ:نوشہرہ پولیس نے آن لائن خریداری کے معروف ویب سائٹ او ایل ایکس کے ذریعے شہریوں کو گاڑی اور لاکھوں اور کی نقدی سے محروم کرنے والے 2نوسر بازوں کو گرفتار کرلیا۔

نومبر 2021 کو محمد جمیل ساکن سرگودھا نے نوشہرہ کینٹ پولیس سٹیشن میں رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا تھا کہ ”میں نے اپنی موٹر کار کی فروختگی کا ایڈ او ایل ایکس پر دیا تھاجس پر ملک طلحہ ظاہر نامی شخص نے مجھے کال کی اور کہا کہ  میرے پاس ایکس ایل آئی موٹرکار ہے گاڑی آپس میں تبدیل کرکے لین دین کر لینگے۔نوشہرہ سی ایم ایچ کے قریب سودا طے ہوا میری موٹر کار اور ایک لاکھ نقد لیکر 02 لاکھ کیلئے مجھ سے ٹائم لیکر گاڑی کے کاغذات اور اپنے شناختی کارڈ کی کاپی دے دی اور میری موٹر کار لیکر چلا گیا،موٹرکار لیکر میں اسلام آباد ایکسائز آفس چیکنگ کیلئے لے گیاجہاں پر انہوں نے گاڑی کھڑی کرکے  کہا کہ گاڑی کے کاغذات اور شناختی کارڈ نقلی ہے“۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد عمر خان نے اے ایس پی کینٹ بلال احمد کی سربراہی میں سرتاج خان پر مشتمل تفتیشی ٹیم تشکیل دیکر ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک حوالہ کیا۔تفتیشی ٹیم نے تکنیکی بنیادوں پر کام کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔کئی مقامات سے ملزمان کی شناخت کی گئی۔انتھک محنت سے ملزمان کی پہچان کرالی گئی۔ملزمان عبدالوہاب ولد زاہد علی اور محمود ولد عباس ساکن پشاور کو گرفتار کر لیا گیا۔ملزمان کی نشاندہی پر موٹر کار اور 15 لاکھ روپے برآمد کر لئے گئے جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket