Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Thursday, March 28, 2024

غیر ملکی سفیروں کا تخت بھائی آثار قدیمہ کا دورہ

تخت بھائی: صوبائی وزیر خوراک عاطف خان یوسفزئ نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں سیاحت اور ٹورازم کے بہت زیادہ پوٹینشل موجود ہے ۔ہمارے صوبے میں موجود گندھارا تہذیب کے نایاب تاریخی اور ثقافتی سائیٹس بین الاقوامی سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن سکتے ہیں ۔جس سے ہمارے ملک کے زرمبادلہ کے زخائر میں اضافہ اور مقامی لوگوں کے روزگار میں خاطر خواہ اضافہ ھوگا۔ہماری کوشش ہے کہ ہم ملک کی سافٹ امیج دنیا کو دکھانے کے لئے ان تاریخی اور ثقافتی مقامات میں ملکی اور بین الاقوامی سیاحوں کے لئے پر آمن سازگار ماحول کیساتھ ساتھ تمام ضروریات اور سہولیات فراہم کرسکیں۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے تخت بھائی اثار قدیمہ میں غیر ملکی سفیروں کیساتھ ویزٹ کے دوران کیا۔غیر ملکی سفیروں کے وفد میں ارجنٹائن کے سفیر مسٹر لیوبولڈو،جنوبی کوریا کے سفیر سو سنکپیاو،مسزز سوسنکپیاو،سپین کے سفیر مسٹر مانویل ڈیورنڈ،مراکو کے سفیر محمد کرمونئے ،کرمونئے کی بیٹی،وزیر اعظم عمران خان کی بہن روبینہ خان،مسٹر افتخار شلوانی،برازیل کی ڈیلیگیٹ کرسٹینا،انگلینڈ کی صوفیا،یو ایس ارگنائزر عظمی،افغانستان کے سول ارگنائزیشن کے ارکان اور دیگر شامل تھے ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر مردان حبیب اللہ عارف،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیو مجیب الرحمان،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس نیک محمد،ڈائریکٹر ارکیالوجی و میوزیم ڈاکٹر عبدالصمد،ڈی پی او مردان ڈاکٹر زاھد اللہ ،اورسایئٹ افیسر میاں وہاب بھی موجود تھے ۔

عاطف خان نے کہا کہ تخت بھائی آثار قدیمہ میں ورلڈ بینک کے 700 میلن کا پراجیکٹ مکمل ہو چکا ہے ۔اور اب اسمیں 132 میلین کے پراجیکٹ میں میوزیم،سوینئر شاپس،پارک،کیفے ٹیریا اور دیگر ضروریات کی تعمیر کیجارہی ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ تقریبآ 400 کنال اراضی پر مردان میں رینگ روڈ پر عوام کے لئے پارک تعمیر ہو رہی ہے۔3 پلے گراونڈ مکمل ہو چکے ہیں ۔اور ہر یونین کونسل میں سپورٹس گراونڈ بنائی جائے گی۔وفد میں شامل مہمانوں نے آثار قدیمہ سایئٹ کو بہترین پرسکون اور تاریخی طرز تعمیر کا شاھکار نمونہ قرار دیا۔اور امید ظاہر کی کہ وہ اپنے اپنے ممالک میں پاکستان کے ان سائیٹس کے دورے کرنے اور ٹورازم کے روابط ضرور بڑھایئں گیں ۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket