Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Thursday, March 28, 2024

طورخم بارڈر ٹرمینل زمین تنازعہ مزاکرات سے حل کرنے پر اتفاق

ضلع خیبر لنڈیکوتل ایف سی چھاؤنی میں طورخم بارڈر ٹرمینل زمین کے حوالے سے خوگہ خیل قوم اور دیگر قوم کے مشران کا گرینڈ مصالحتی جرگہ منعقد ہوا۔

طورخم بارڈر ٹرمینل زمین کے حوالے سے مصالحتی جرگہ کے موقع پر کمانڈنٹ خیبر رائفلز کرنل رضوان نزیر نے خوگہ خیل قوم کے مشران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2021میں خوگہ خیل قوم کا طورخم بارڈر ٹرمینل زمین کے حوالے سے ایف بی ار اور این ایل سی حکام کے ساتھ معاہدہ ہوا تھا جس میں 9رکنی کمیٹی قائم کی گئی تھی جوکہ 5 رکنی کمیٹی نے معاہدے پر  دستخط کر دئے گئے تھے جبکہ کمیٹی کے 4 رکنی مشران نے  کچھ تحفظات کی بناء پر معاہدے پر دستخط نہیں کئے اور پاک افغان شاہراہ پر احتجاجی مظاہرہ بھی کیا اور شاہراہ بھی بند کر دی گئی تھی۔ کمانڈنٹ خیبر رائفلز کرنل رضوان نزیر نے کہا کہ طورخم بارڈر ٹرمینل زمین کے لئے معاہدہ اور ماسٹر پلان میں 727کنال زمین دی گئی ہیں جس میں 200کنال کی زمین زاتی ملکیت ہیں اور باقی 527کنال خوگہ خیل قوم کی ملکیت ہیں کمانڈنٹ خیبر رائفلز کرنل رضوان نزیر نے کہا کہ حکومت طورخم بارڈر پر ٹرمینل کے تعمیر کے لئے جو معاہدہ ہوا ہیں یہ معاہدہ قوم  خوگہ خیل کے بہتر مستقبل میں اور مفاد میں کیا گیا۔

 انہوں نے کہا کہ خوگہ خیل قوم کے مشران اور عوام کے ساتھ طورخم بارڈر ٹرمینل معاہدے کے پر امن حل کے لئے قومی جرگہ مشران اور 9رکنی کمیٹی کے ساتھ مل کر خوش اسلوبی کے ساتھ تمام مسائل حل کرینگے۔ ڈپٹی کمشنر منصور ارشد نے جرگہ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طورخم بارڈر ٹرمینل کے زمین میں خوگہ خیل قوم کے ساتھ کسی قسم کی زیادتی نہیں کی جائے گی اور ان کو زمین کامعاوضہ اور دیگر تمام مراعات دی جائے گی۔

انہوں نے قوم خوگہ خیل قوم کے عوام سے اپیل کی کہ تمام مسائل مزاکرات کے زریعے حل کریں انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز ضلعی انتظامیہ این ایل سی حکام کا خوگہ خیل قوم کے تمام تحفظات دور کرنے کے عملی اقدامات کریگی قوم خوگہ خیل کے عوام احتجاج کے موقع پر سرکاری املاک کو نقصان نک پہنچائے اور ائے روز احتجاج اور شاہراہ کے بندش سے باز رہے اور تمام مسائل مزاکرات سے حل کریں اور اپس میں غلط فہمیاں دور کرکے اتفاقاور  اتحاد قائم کریں.

جرگہ کے موقع پر اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ طورخم بارڈر ٹرمینل زمین معاہدہ میں مشران کے جو تحفظات ہیں وہ زخہ خیل قوم کے مشران خوگہ خیل قوم کے 9رکنی کمیٹی اور دیگر مشران. میڈیا کے نمائندے اور  سیکورٹی فورسز ضلعی انتظامیہ و این ایل سی حکام کے ساتھ مل کر  جرگہ کے زریعے دور کریگی تاکہ مزکورہ طورخم بارڈر ٹرمینل زمین معاہدہ کا مسئلہ پر امن طریقے سے حل ہوسکے. جرگہ کے اختتام پر ملک تاج الدین شینواری خوگہ خیل نے سیکورٹی فورسز حکام ضلعی انتظامیہ پولیس حکام قومی مشران اور میڈیا کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

لنڈی کوتل ایف سی چھاؤنی میں طورخم بارڈر ٹرمینل کے حوالے سے منعقدہ جرگہ میں کمانڈنٹ خیبر رائفلز کرنل رضوان نزیر. ڈپٹی کمشنر خیبر منصور ارشد. ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خیبر محمد عمران. جنرل منیجر این ایل سی کرنل ریٹائرڈ عزیز خان این ایل سی کرنل ریٹائرڈ ستار اسسٹنٹ کمشنر لنڈی کوتل اکبر افتخار. تحصیلدار داؤد آفریدی. تحصیلدار باڑہ غنچہ گل کے علاوہ خیبر زخہ خیل قوم کے مشران ملک عبدالرازاق آفریدی ملک خالد آفریدی. شاکر آفریدی. کے علاوہ خوگہ خیل قبیلے کے قومی مشران ملک ماصل شینواری ملک تاج الدین شینواری. ملک  عالم شیر. زکریا شینواری. برکت اللہ شینواری. شاہ خالد شینواری. شاہ محمد شینواری. لیاقت ایڈوکیٹ اور دیگر مشران بھی موجود تھے۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket