Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Tuesday, April 23, 2024

ضلع شمالی وزیرستان میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز

ضلع شمالی وزیرستان میں 23 مئ تا 27 مئ 2022  پانچ روزہ انسداد پولیو مہم شروع ہوگی۔
شمالی وزیرستان کے 23 یونین کونسلز میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز 23 مئ سے کیا جا رہا ہے مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر کے 1 لاکھ 19 ہزار 638 بچوں کو پولیو جیسے موذی مرض سے محفوظ رکھنے کے لیے پولیو کے قطرے پلوائے جائیںنگے۔اس خصوصی پولیو مہم کو زیادہ سے زیادہ موثر انداز میں چلانے کے لیے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ اس مقصد کے لیے تربیت یافتہ پولیو ورکرز پر مشتمل555 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ ان پولیو ٹیموں میں 527 موبائل ٹیمیں, 17 فیکسڈ او 11 ٹرانزٹ ٹیمیں شامل ہیں جبکہ مہم کی موثر نگرانی کے لیے 146 ایریا انچارجز کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے۔ انسداد پولیو مہم کے دوران پولیس کے تعاون سے سیکورٹی کے خاطر خواہ انتظامات کیے گیے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان شاہد علی خان نے معاشرے کے تمام طبقات پر زور دیا کہ اپنے بچوں کے مستقبل کو پولیو کے ہاتھوں معزوری سے بچانے اور ایک صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لیے اس پولیو مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket