Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Thursday, March 28, 2024

صدر پاکستان و زیراعظم کا ترکیہ میں زلزلے سے نقصانات پر افسوس کا اظہار

وزیراعظم محمد شہباز شریف کا ترکیہ میں 7.8 شدت کے زلزلے سے نقصانات پر رنج و غم اور افسوس کا اظہار

وزیراعظم شہباز شریف نے  اپنے پیغام میں ترکیہ کی حکومت اور عوام سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار تعزیت کیا اور کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں برادر ترکیہ کی حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے برادر عوام اور حکومت کی ہر ممکن مدد کرے گا۔ترکیہ نے ہر مشکل میں ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔

وزیراعظم کی جاں بحق افراد کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا بھی ترکیہ اور شام میں زلزلے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس۔ 

صدر مملکت نے جانبحق ہونے والے افراد کے خاندانوں، ترکیہ اور شام کی عوام اور حکومت کے ساتھ اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دکھ کی اِس گھڑی میں پاکستانی عوام اور ميری ہمدردیاں ترکیہ اور شام کے ساتھ ہیں۔

اللہ تعالیٰ جانبحق ہونے والے افراد کے ورثاء کو صبر جمیل عطا فرمائے، مرحومین کو سکون نصیب فرمائے۔ صدر مملکت کی ترکیہ اور شام میں زلزلے کے زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket