Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Saturday, April 20, 2024

شمالی وزیرستان اور ضلع خیبر کے متاثرین کیلئے 29 کروڑ 64 لاکھ روپے کے فنڈز ریلیز

پشاور: پراوینشیل ڈیزاسٹر مینجمینٹ اتھارٹی ( پی ڈی ایم اے ) خیبر پختونخوا نے شمالی وزیرستان اور ضلع خیبرکے متاثرین کیلئے 29 کروڑ 64 لاکھ روپے کے فنڈز ریلیز کر دئے جو کہ حسب معمول موبائل میسیجنگ کے ذریعے سے انہیں ائندہ ایک دو روز میں موصول ہو نا شروع ہو جائینگے ۔ ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے شریف حسین کے دفتر سے جاری شدہ ایک پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ فنڈز ماہوار نقد امداد اور راشن کی مد میں ریلیز کئے گئے ہیں جو شمالی وزیرستان کے 14 ہزار چھ سو رجسٹرڈ متاثرین خاندانوں میں 12 ہزار روپے اور اٹھ ہزار روپے شمالی وزیرستان اور ضلع خیبر کے متاثرین میں فی خاندان کے حساب سے دئے جا رہے ہیں ۔ پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ ریلیز شدہ فنڈز چھ ہزار سے زائد ان خاندانوں کو بھی دئے جا رہے ہیں جن کی حال ہی میں افغانستان سے واپسی ہو ئی ہے اور نادرا سے باقاعدہ تصدیق شدہ ہیں ۔ پریس ریلیز کے مطابق شمالی وزیرستان کے متاثرین کو دی جانے والی یہ 96 ویں قسط ہے جبکہ راشن کی مد میں دی جانے والی فنڈز کی دسویں قسط ہے جو کوویڈ 19 کے دوران راشن کی بندش کے بعد سے صوبائی حکومت کی طرف سے متاثرین کو دی جا رہی ہے ۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے مزید بتایا ہے کہ پی ڈی ایم اے ہر قسم کی قدرتی اور بشری افات کے موقع پر عوام کی فوری اور یکساں خدمت کیلئے ہمیشہ کوشاں رہتی ہے۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket