Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Thursday, March 28, 2024

شمالی وزیرستان انٹر مدرسہ فٹبال ٹورنامنٹ- برائےسال 2023

میران شاہ ۔ شمالی وزیرستان میں جنرل آفیسر کمانڈنگ 7 ڈویژن میجرجنرل محمد نعیم اختر کی خصوصی ہدایات پر پچھلے سال کی طرح اس سال بھی یونس خان سپورٹ کمپلیکس میران شاہ میں فٹبال مقابلوں کا انعقاد.

کمانڈنٹ ٹوچی سکاوٹس بریگیڈیئر رضوان شریف کی احکامات کی روشنی میں 126 ونگ ٹوچی سکاوٹس کی کمانڈر کرنل عارف حسین کی زیر نگرانی کیا جا رہا ہے- ان مقابلوں کا مقصد نوجوانوں میں ٹیلینٹ ڈھونڈنے کے علاوہ سپورٹس مین سپرٹ، بھائی چارے، اخوت اور نظم و ضبط کو اجاگر کرنا ہے۔

ان مقابلوں میں شمالی وزیرستان کی تمام تحصیلوں سے 30 مدارس کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ ٹورنامنٹ کا انعقاد 6 مئی سے 13 مئی تک ہوگا جس کی افتتاحی تقریب آج مورخہ 6 مئی کو یونس خان سٹیڈیم میران شاہ میں منعقد ہوئی۔

تقریب میں مہمان خصوصی برگیڈیر محمد رضوان شریف کمانڈنٹ ٹوچی سکاوٹس کے علاوہ ملکان، مدارس کے طلبا، مہتمم اور کثیر تعداد میں لوکل عوام نے شرکت کی۔ لوگوں کا جوش و ولولہ دیدنی تھا- شمالی وزیرستان کے عوام نے وزیرستان کے نوجوانوں کو ہر میدان میں آگے بڑھنے اور ترقی کرنے کے لئے پاک فوج اور ایف سی کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ ٹورنامنٹ کا فائنل اور رنگا رنگ اختتامی تقریب 13 مئی کو یونس خان سٹیڈیم میران شاہ میں منعقد کی جائے گی جس میں نمایاں پلیرز اور ٹیموں میں ٹرافی، نقد انعامات، بیش قیمت تحائف کے علاوہ اول آنے والے مدرسے کے مہتمم کو عمرے کا پیکج دیا جائے گا۔ تمام لوگ شرکت فرما کر لطف اندوز ہو سکتے ہیں ۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket