Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Saturday, April 20, 2024

دبئی ایکسپو: خیبرپختونخوا میں سرمایہ کاری کے مواقع

دبئی ایکسپو میں شرکت سے خیبرپختونخوا میں سرمایہ کاری کے مواقع بڑھیں گے، عبدالکریم خان

انٹیگریٹڈ ٹورازم زونز، صوابی ہنڈ میں واٹر سپورٹس اور دیگر ڈیپارٹمنٹس کیساتھ بین الاقوامی سرمایہ کاروں کی دلچسپی احسن اقدام ہے، ایکسپو میں شرکت سے سرمایہ کاری آئے گی، معاون خصوصی

سیاحتی کانفرنس میں انٹیگریٹڈ ٹورازم زونز، صوابی ہنڈ میں واٹر سپورٹس پارک پر فرم کی جانب سے تفصیلی بریفنگ، 16 جنوری کو خیبرپختونخوا سرمایہ کاری کانفرنس میں مفاہمتی یاداشت پر دستخط ہونگے۔

دبئی:14جنوری 2022(پ ر)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمودخان کے معاون خصوصی برائے صنعت و تجارت عبدالکریم خان نے کہاکہ خیبرپختونخوا میں انٹیگریٹڈ ٹورازم زونز، صوابی ہنڈ میں واٹر سپورٹس اور دیگر ڈیپارٹمنٹس کیساتھ بین الاقوامی سرمایہ کاروں کی صوبے میں سرمایہ کاری میں دلچسپی احسن اقدام ہے۔ ان طرح کے ایکسپو میں شرکت سے صوبے میں سرمایہ کاری بڑھے کی معیشت بہتر ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دبئی ایکسپو میں انٹگریٹڈ ٹورازم زونز سے متعلق منعقدہ کانفرنس میں سرمایہ کاروں سے خطاب کے دوران کیا۔ کانفرنس میں ورلڈ بینک کے پراجیکٹ کائیٹ کے زیرانتظام ملائیشیا کی فرم کے تحت آئی ٹی زیز پر ہونے والی فزیبلٹی رپورٹس پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ معاون خصوصی عبدالکریم خان نے کہاکہ خیبرپختونخوا واحد صوبہ ہے جہاں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت صوبائی حکومت نے سوات موٹر وے بنایا۔ جسے اب مزید آگے دیگر شہروں کی جانب بڑھایا جا رہا ہے۔ صوبائی حکومت نے پہلا رشکئی سپیشل اکنامک زونز کو متعارف کروایا جس کیلئے سرمایہ کار آرہے ہیں۔ ان سب کے علاوہ مختلف بین الاقوامی سرمایہ کار صوبے میں انویسٹمنٹ کر رہے ہیں۔ حکومت نے مہمند میں ماربل سٹی، کرک میں نمک سٹی، بونیر میں ماربل میں معدنیات سٹی اور آنے والے دنوں میں مانسہرہ میں گرینائٹ اور معدنیات سٹی بنانے کا فیصلہ کیاہے۔ کانفرنس میں ملائیشیا کی فرم نے انٹیگریٹڈ ٹوراز زونز منکیال سوات، ٹھنڈیانی ایبٹ آباد، مداقلشت چترال اور گنول وادی مانسہرہ پر تفصیلی بریفنگ دی جس پر سرمایہ کاروں نے تفصیلی سوالات کے جوابات دیئے۔ اس موقع پر سیکرٹری محکمہ سیاحت خیبرپختونخواعامر سلطان ترین، ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخوا کلچر اینڈٹورازم اتھارٹی کیپٹن (ر) کامران احمد آفریدی، سی ای او خیبرپختونخوا بورڈآف انویسٹمنٹ حسان داؤد بٹ، منیجنگ ڈائریکٹر بینک آف خیبرمحمد علی گل فراز،ڈائریکٹر جنرل ٹریڈ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان رضوان طارق، پاکستان بزنس کونسل کے صدر سید قیصرانیس، پختونخوا بزنس اینڈ ویلفیئر کے صدر زبیر خان، پراجیکٹ ڈائریکٹر ورلڈ بینک پراجیکٹ کائیٹ توصیف خالد، ڈائریکٹر آرکیالوجی خیبرپختونخوا ڈاکٹر عبدالصمد، الماسا گروپ، سمارا گروپ آف کمپنیز، جنت اینڈ آر جے گروپ آف دبئی، مزایا گروپ سمیت مختلف سرمایہ کاری فرمز شریک تھیں۔ ڈی جی کامران آفریدی نے کہاکہ آج بہترین دن رہا جس میں سرمایہ کاروں کو انٹیگریٹڈ ٹورازم زونز اور صوابی ہنڈ میں واٹر سپورٹس پارک سے متعلق نہ صرف تفصیلی بریفنگ دی گئی بلکہ ان کے سرمایہ کاری سے متعلق سوالات کے جوابات بھی دیئے گئے جس پر سرمایہ کاروں نے دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے خیبرپختونخوا حکومت کے اقدامات کو سراہا۔انٹیگریٹڈ ٹورازم زونز میں سرمایہ کاروں کو ون ونڈو سہولیات فراہم کی جائے گی جس میں زمین حکومت فراہم کریگی جبکہ حکومت کا اصل وژن پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت صوبے میں سرمایہ کاری کرنا ہے۔سی ای او حسان داؤد بٹ نے کہاکہ سرمایہ کاروں کیلئے خیبرپختونخوا میں تمام شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں۔ہم نے وہ پراجیکٹس پیش کئے جن کی فزیبلٹی سٹڈی مکمل تھی اوریہ سرمایہ کاری کیلئے تیار پراجیکٹس ہیں۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket