Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Thursday, April 25, 2024

حسن خیل میں غیرقانونی دھماکہ خیز مواد کی برآمدگی کے لئے آپریشن

:پشاور
فرنٹیئر ریجن کےعلاقہ حسن خیل میں حساس اداروں کی اطلاع پر چھاپوں کے دوران بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد برآمد کرکے تین افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق حساس اداروں کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ فرنٹیئر ریجن پشاور کے علاقہ حسن خیل میں بعض مائننگ کمپنیوں کے گوداموں میں لائسنسوں و اجازت ناموں سے کہیں زیادہ دھماکہ خیز مواد ذخیرہ کیا گیا ہے جو شر پسندی میں استعمال ہونے کا خدشہ ہے، اس اطلاع پر حساس اداروں اور پولیس نے سرچ آپریشن کیا جس کے دوران مائننگ کمپنیوں کے گوداموں پر چھاپے مار کر وہاں موجود دھماکہ خیز مواد کا ان کمپنیوں کے ریکارڈ اور انہیں جاری اجازت ناموں کے ساتھ جانچ پڑتال کی گئی۔ اس موقع پر تین گوداموں میں بھاری مقدار میں غیرمجاز دھماکہ خیز مواد کی موجودہ کا انکشاف ہوا جن میں 157 ڈیٹو نیٹرز، 11سو میٹر سیفٹی فیوز اور بارود کے 11 کلوگرام وزنی 72 تھیلے برآمد ہوئے۔ اس موقع پر تین ملزمان نور لامین ولد محمد رفیق سکنہ باڑہ خیبر ایجنسی، گل نواز ولد دل فروز خان سکنہ سوات اور رحمان اللہ ولد عبد الرزاق سکنہ درہ آدم خیل کو گرفتار کر لیا گیا۔
ملزمان کو پوچھ گچھ کے لئے تفتیشی ٹیم کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket