Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Thursday, April 25, 2024

تربیلا ڈیم 48 گھنٹے میں ڈیڈ لیول تک پہنچ سکتاہے:ارسا

انڈس ریور سسٹم اتھارٹی نے چاروں صوبوں کو خبردار کر دیا کہ تربیلا ڈیم 48 گھنٹے میں ڈیڈ لیول تک پہنچ سکتا ہے۔ارسا حکام نے صورتحال کے پیش نظر صوبائی حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ نہری پانی کے استعمال میں احتیاط برتیں۔ ارسا حکام کے مطابق تربیلا ڈيم، منگلا ڈیم اور چشمہ بیراج میں صرف 3 لاکھ 44 ہزار ایکڑ فٹ پانی دستیاب ہے۔ آبی ذخائر میں کمی سے پن بجلی کی ہیداوار بھی کم ہو گی۔

رپورٹ کے مطابق اسکردو میں درجہ حرارت اچانک 6 ڈگری سینٹی گریڈ کم ہو گیا جس کے باعث درجہ حرارت میں کمی سے گلیشئر پگھلنے کا سلسلہ رک گیا ہے اور آئندہ چند روز میں گلیشئرز پر درجہ حرارت مزید کم ہو گا۔ ارسا کا کہنا ہے محکمہ موسمیات نے چوبيس مئی تک بارشوں کی پیش گوئی کی ہے، صورتحال میں بہتری تک صوبے نہری پانی کے استعمال میں احتیاط برتیں

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket