Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Wednesday, April 24, 2024

تحریک انصاف قائدین اور کارکنوں کی پکڑدھکڑکاسلسلہ جاری

تحریک انصاف قائدین اورکارکنوں کی پکڑدھکڑکاسلسلہ جاری ہے۔ مرادسعیداوراعظم سواتی نے مقدمات کی تفصیل فراہم کرنے،انکے گھروں پرچھاپوں اورایف آئی آرزسمیت دیگرمعلومات کیلئے پشاورہائیکورٹ میں رٹ دائرکی ہے جس میں عدالت سے استدعاکی گئی ہے کہ چیف سیکرٹری،ہوم سیکرٹری،آئی جی پولیس اورمتعلقہ حکام کواس بات کاپابندبنایاجائے کہ وہ بغیرکسی وارنٹ کے درخواست گزاروں کے گھروں پرچھاپے نہ ماریں اوراعلیٰ حکام اپنے ماتحت افسران کومنع کریں کہ انکے گھروالوں کوہراساں نہ کیاجائے۔توڑپھوڑاورشرپسندی میں ملوث کارکنوں کی گرفتاریوں اورسافٹ وئیراپڈیٹس کاسلسلہ بھی جاری ہے بعض کارکنوں کوشکایت ہے کہ تحریک انصاف کے مرکزی اور صوبائی قیادت نے انکی کوئی مددنہیں کی اورانہیں بے یارومددگارچھوڑدیاگیا۔جبکہ صوبائی قائدین خودبھی گرفتاری سے بچنے کیلئے یاتوحکومت سے خفیہ رابطے کررہے ہیں یاپھراپنے ہمدردپولیس اہلکاروں کے تعاون سے روپوش ہیں۔مردان سے سابق سینئروزیرعاطف خان مردان میڈیکل کمپلیکس کے زنانہ ہاسٹل میں روپوش تھے،ایک سابق صوبائی وزیرکومری سے گرفتارکیاگیاہے،اب تک سابق رکن قومی اسمبلی اور شہرام ترکئی کے چچاعثمان ترکئی،رکن قومی اسمبلی شوکت علی،سابق مشیراطلاعات اجمل وزیر،سابق وزیرصحت ہشام انعام اللہ،،سوات سے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹرحیدرعلی اورسابق رکن صوبائی اسمبلی قاسم خٹک تحریک انصاف کی ڈولتی ناؤسے کودچکے ہیں ان میں عثمان ترکئی اورڈاکٹر حیدرعلی پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیارکرچکے ہیں جبکہ پرویزخٹک،اسدقیصر،مرادسعید،مشتاق غنی،محمودخان اوراعظم سواتی تاحال عدم پتہ ہیں۔ ان راہنماؤں کی جانب سے عمران خان کے حق یامخالفت میں کوئی بیان بھی سامنے نہیں آرہااورانکی روپوشی بھی ختم نہیں ہورہی۔ پرویزخٹک چونکہ گھاگ سیاستدان ہیں اسلئے وہ چپ کاروزہ رکھے ہوئے ہیں وہ تیل دیکھواورتیل کی دھاردیکھووالی پالیسی پرعمل پیراہیں اگرعمران خان گرفتار یانااہل ہوتے ہیں تواس صورت میں وہ پارٹی سربراہ بننے کیلئے گھات لگائے بیٹھے ہیں جبکہ اسدقیصرکے حوالے سے بھی کچھ اسی قسم کی خبریں آرہی ہیں کہ وہ دیکھواورانتظارکروکی پالیسی پرکاربندہیں۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket