Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Thursday, April 25, 2024

بی آر ٹی بین الاقوامی سطح پر پاکستان کیلئے باعث اعزاز

پشاور بی آر ٹی بین الاقوامی سطح پر پاکستان کیلئے باعث اعزاز۔ بین الاقوامی سطح پر بی آر ٹی پشاور کو اعزازی تذکرہ کے طور پر تسلیم کیا گیا۔ اس اعزازی تذکرہ اور ایوارڈ کی دوڑ میں بھارت، امریکہ، روس سمیت 31 ممالک شریک تھے۔

بی آر ٹی سسٹم کی بدولت شہر میں مسافروں کے سفری اخراجات، پشاور کی فضائی آلودگی میں کمی کا موجب بنی، مزید شہریوں کو ایک محفوظ، آرام دہ، سستی، معیاری سفری سہولت میسر ہوئی۔ شہریوں کو شہر چلنے والی پرانی بوسیدہ ویگنیوں اور بسوں سے چھٹکارا ملا اور ٹرانس پشاور کی جانب سے ان پرانی بسوں اور ویگنوں کو سکریپ بھی کیا گیا۔ جس سے ماحول میں خاطر خواہ بہتری کے ساتھ ساتھ ٹریفک کے دباؤ میں بھی کمی دیکھنے میں آئی۔

اعزازی تذکرہ کی باقاعدہ تقریب 9 فروری 2022 کو امریکہ کے شہر واشنگٹن میں منعقد کی جائیگی جس میں ٹرانس پشاور وڈیو لنک سے شرکت کرے گا۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket