Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Saturday, April 20, 2024

انگوراڈا: افغانستان چینی سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی

جنوبی وزیرستان۔ تنائی چیک پوسٹ اور انگوراڈہ گیٹ پر ڈی پی او ساوٴتھ وزیرستان خانزیب خان مہمند کے ہدایت پر پولیس فورس کی کھاد اور چینی مافیا کے خلاف کریک ڈاوٴن کرکے ایک ٹرک یوریا کھاد اور 400 قریب غیرقانونی چینی بیگز پکڑے گئے ۔
انچارج انگوراڈہ زبیح الله نے اخباری بیان جاری کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ روز انگوراڈہ گیٹ پر چینی مافیا نے ہاتھ ریڑھی کے ذریعے غیرقانونی چینی کو افغانستان سمگل کرنے کی کوشش کی جس کو ناکام بنا دیا گیا۔ انچارج انگوراڈہ زبیح الله نے کہاکہ مقامی لوگوں کو چینی ملتی نہیں اور سنگدل مافیا مہنگے داموں افغانستان سمگل کررہی ہے اور ساتھ ساتھ گوداموں میں زخیرہ کررکھی ہے جوکہ مقامی لوگوں کے ساتھ انتہائی ناانصافی ہے ۔انھوں نے کہاکہ ڈی پی او کی ہدایت کے مطابق انگوراڈہ گیٹ پر کسی کو غیرقانونی سمگلنگ کی اجازت نہیں دی جائیگی اٹا، چینی اور یوریا کھاد مافیا کے خلاف کاروایاں کرتے رہینگے ۔
دوسری جانب ایس ایچ او قطب خان دوتانی نے تنائی چیک پوسٹ پر کاروائی کرتے ہوئے یوریا کھاد کا ایک ٹرک پکڑا جس سے سینکڑوں بوریاں کھاد برامد کرلی گئیں ۔ جس پر ڈی پی او خانزیب نے مذکورہ کامیاب کاروائی پر پولیس فورس کو خراج تحسین پیش کیا۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket