Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Thursday, March 28, 2024

انڈر21 خیبرپختونخوا گیمز کا کامیاب انعقاد ، پشاور نے میلہ لوٹ لیا

پشاور: انڈر21 خیبرپختونخوا خواتین گیمزکامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئی پشاور کی خواتین نے بہترین کھیل کا مظار ہر ہ کرتے ہوئے میلہ لوٹ لیا، پشاورنے تین گولڈ ، دو سلور میڈلز جیت کر 65 پوائنتس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی ، ایبٹ آباد نے تین گولڈکے ساتھ45 پوائنٹس کے ساتھ دوسری جبکہ مردان نے دوسلور میڈلز بیس پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ گیمز میں 27 اضلاع کے تین ہزار سے زائد کھلاڑیوں نے سات مختلف گیمز میں حصہ لیا ،گیمز پشاور سپورٹس کمپلیکس ، پشاور یونیورسٹی ، عبدالولی خان سپورٹس کمپلیکس چارسد ہ، بام خیل سپورٹس کمپلیکس صوابی پر چار دن تک جاری رہی، نتائج کے مطابق کرکٹ میں ایبٹ آباد نے مانسہرہ کو شکست دیکر پہلی پوزیشن حاصل کی ، ایتھلیٹکس میں پشاور نے گولڈ ، مردان نے سلور میڈل حاصل کیا ، نیٹ بال میں پشاور نے پہلی ، بنوں نے دوسرے پوزیشن حاصل کی ، ٹیبل ٹینس میں پشاور نے گولڈ، صوابی نے سلور میڈل اپنے نام کیا ، اسی طرح والی بال میں ایبٹ آباد نے سونے اور مردان نے چاندی کاتمغہ حاصل کیا ۔

رسہ کشی میں ہری پور نے پہلی پشاور نے دوسری پوزیشن حاصل کی ، بیڈمنٹن میں ایبٹ آباد نے پہلی پشاور دوسرے نمبر پر رہی ، کرکٹ میںایبٹ آبادنے پہلی مانسہرہ نے دوسری پوزیشن اپنے نام کرلی۔ ،اس موقع پر ڈائریکٹرجنرل سپورٹس خیبرپختونخواخالد خان مہمان خصوصی تھے جنہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے اس موقع پر ڈائریکٹریس سپورٹس رشید ہ غزنوی ، ڈائریکٹرڈویلپمنٹ سلیم رضا، ریجنل سپورٹس آفیسر طارق خان ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر تحسین اﷲ، اے ڈی سپورٹس ذاکر اﷲ، ایڈمن آفیسر سید جعفر شاہ، سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں ، آخری روز بام خیل سپورٹس کمپلیکس صوابی پر منعقدہ کرکٹ کا فائنل ایبٹ آباد اور مانسہرہ ٹیموں کے مابین کھیلاگیا جو کو کافی دلچسپ اور سنسنی خیز رہا ایبٹ آباد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 72 رنز بنائے جس میں ارسا 21 ، قرت العین 22 اورسعدیہ 15 رنز کے ساتھ نمایاں سکور رہی ، مانسہرہ کی طرف سے نازیہ نے چار، شبانہ نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا جواب میں مانسہرہ کی ٹیم مقرررہ اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 64 رنز بناسکی ایمن22 اورانسائ17 رنز کے ساتھ نمایاں سکور رہی اس طرح ایبٹ آباد نے فائنل میں آٹھ رنز سے کامیابی حاصل کرکے انڈر21 گیمز کی ٹرافی اپنے نام کرلی ،ایبٹ آباد کی طرف سے سعدیہ نے بہترین بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار کھلاڑیوں کو آئوٹ کیااور میچ کی بہترین کھلاڑی قرار پائی۔آخر میں مہمان خصوصی ڈائریکٹریس سپورٹس رشیدہ غزنوی نے کھلاڑیوں میں میڈلز ، ٹرافیاں اور کیش انعامات تقسیم کئے ان کے ہمراہ مس رحم بی بی ، سلمیٰ فیض سمیت دیگرشخصیات موجود تھیں۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket