Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Tuesday, April 23, 2024

امریکی ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح 190 روپے پر پہنچ گیا

بدھ کو امریکی ڈالر روپے کے مقابلے میں اب تک کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، انٹر بینک مارکیٹ میں انٹرا ڈے ٹریڈنگ کے دوران 190.10 روپے تک بڑھ گیا۔

ڈالر کی قدر میں 1.44 روپے کا اضافہ ہوا، جو منگل کو 188.66 روپے تھا۔ آخری بار یکم اپریل کو ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچا تھا، جب اس نے 189 روپے کا ہندسہ عبور کیا تھا۔۔
ملک میں جاری غیر یقینی صورتحال کے درمیان انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپے کی قدرمیں کمی  کا سلسلہ جاری ہے۔

آئی ایم ایف کی قسط میں تاخیر کے ساتھ درآمدی بل سمیت کمزور میکرو کی وجہ سے مقامی کرنسی کی قدر میں 1.34 روپے کی کمی ہوئی۔ دریں اثناء پاکستان اسٹاک ایکسچینج  میں بھی مندی کا رجحان دیکھا گیا کیونکہ کراچی سٹاک ایکچینج 100 انڈیکس انٹرا ڈے ٹریڈ میں 600 سے زائد پوائنٹس کے ساتھ 43,000 سے نیچے گر گیا۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket