Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Friday, March 29, 2024

افغانستان میں زلزلے سے 950 افراد جاں بحق

بدھ کی صبح افغانستان میں 6.1 کی شدت کے زلزلے سے کم از کم 920 افراد جانبحق ہوئے۔ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے حکام نے بتایا کہ 600 سے زیادہ
زخمی ہوئے ہیں اور دور دراز پہاڑی دیہاتوں سے معلومات ملنے کے بعد ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
قبل ازیں ڈپٹی وزیر برائے ڈیزاسٹر منیجمنٹ نے پریس کانفرنس کے دوران 950 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی تھی۔

وزارت داخلہ کے عہدیدار صلاح الدین ایوبی کا کہنا ہے کہ اموات میں اضافے کا خدشہ ہے کیونکہ کچھ گاؤں دور دراز پہاڑی علاقوں میں ہیں اور معلومات اکٹھی کرنے میں وقت لگے گا۔ افغانستان کی وزارت دفاع کی جانب سے امدادی کارروائیوں کے لیے ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں۔

صلاح الدین ایوبی نے کہا تھا کہ حکام نے ریسکیو آپریشن شروع کردیا ہے اور زخمیوں تک رسائی اور انہیں طبی سامان اور خوراک کی فراہمی کے لیے ہیلی کاپٹر کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

ایوبی نے مزید کہا کہ زیادہ تر تصدیق شدہ اموات مشرقی صوبے پکتیکا میں ہوئیں، جہاں 255 افراد ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہوئے۔ صوبہ خوست میں 25 ہلاک اور 90 کو ہسپتال لے جایا گیا تھا۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket