Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Thursday, March 28, 2024

افغانستان سے نان کسٹمز پیڈسیگریٹ سمگل کرنے کی کوشش ناکام

ہنگوپولیس کی بڑی کامیاب کاروائی ۔افغانستان سے نان کسٹم پیڈسیگریٹ کی بھاری کھیپ غیرقانونی طورپرپاکستان سمگل کرنےکی کوشش ناکام بنادی گئی۔غیرقانونی نان کسٹم پیڈسیگریٹ سےبھراٹرک تحویل میں لےلیاگیا۔ڈرائیورگرفتار۔پولیس کےمطابق ہنگودوابہ ماموں خوڑہ چیک پوسٹ کی پولیس نےخفیہ اطلاع پرنوتعینات ڈی ایس پی ٹل عابدخان کی قیادت میں اورزیرنگرانی انچارج ماموں خوڑہ ولی بت خان نےپولیس نفری کےہمراہ ماموں خوڑہ چیک پوسٹ پرناکہ بندی کرتے ہوئےٹرک  سے دوران تلاشی نان کسٹم پیڈسیگریٹ کی بڑی کھیپ برامدکرلی جوکہ افغانستان سےبراستہ پاڑہ چنارٹل اورضلع ہنگوکےراستے ملک کےدیگرعلاقوں کوغیرقانونی طورپر منتقل کرنےکی کوشش کی جارہی تھی۔پولیس کےمطابق کامیاب کاروائی میں ٹرک ڈرائیورطارق خان ولدامیرخان سکنہ افغان مہاجر کوگرفتارکرلیاگیاہے۔جبکہ گرفتارملزمان کےخلاف مقدمات درج کرتے ہوئے ضبط شدہ نان کسٹم پیڈ سامان قواعدوضوابط کےتحت محکمہ کسٹم حکام کوہاٹ کےحوالہ کردیا گیاہے۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket