Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Thursday, April 25, 2024

کے پی میں جمعہ سے بارشوں، برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان

خیبر پختونخواکے بیشتر اضلاع میں جمعہ  کی شام بارشوں اور پہاڑوں پر برفباری کا نیاسلسلہ شروع ہونے کاامکان۔

 پی ڈی ایم اے خیبر پختونخوا نے ضلعی انتظامیہ اورمتعلقہ اداروں کو مراسلہ ارسال کردیا تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نبپٹا جاسکے۔

چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، کوہستان، شانگلہ، بونیر،مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی، مردان، نوشہرہ، پشاور، چارسدہ، کوہاٹ، باجوڑ اور کرم میں وقفے وقفے سے بارش کا امکان۔

– گلیات، ناران، کاغان چترال،سوات ، مالم جبہ ،دیر،شانگلہ، بونیر اور مانسہرہ کے پہاڑوں پر برفباری کا امکان۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں اور برفباری کا یہ سلسلہ پیر کے روز تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان جبکہ بالائی اضلاع میں بارش اور برفباری کے باعث روڈ بندش اور لینڈسلاڈینگ کا خدشہ ہے۔

ڈی جی، پی ڈی ایم اے شریف حسین  کے مطابق بارشوں وبرفباری کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات اٹھانے اور الرٹ رہنے کی ہدایات کردی گئی ہیں۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket