Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Monday, February 26, 2024

پی ایس ایل 9 کیلئے 22 ممالک کے 485 کھلاڑی رجسٹرڈ

پاکستان سپر لیگ (پی سی ایل) کے 9 ویں ایڈیشن میں 22 ممالک کے 485 کھلاڑیوں  رجسٹرڈ ہوگئے ہیں۔

پی سی بی کے مطابق پی ایس ایل 9 کےلیے سب سے زیادہ انگلینڈ کے 158 کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کرائی، اس فہرست میں ویسٹ انڈیز کے 58، سری لنکا کے 40، افغانستان کے 36، جنوی افریقا کے 30 کھلاڑی شامل ہیں۔

اعلامیے کے مطابق پی ایس ایل 9 کےلیے بنگلادیش کے 21، نیوزی کے 18، آسٹریلیا کے 16، زمبابوے کے 11 اور آئرلینڈ کے 9 کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروائی ہے۔

پی سی بی اعلامیے کے مطابق پی ایس ایل 9 کا ڈرافٹ 13 دسمبر کو لاہور کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہوگا۔

اعلامیے کے مطابق ایونٹ کےلیے 46 کھلاڑیوں کو پلاٹینم اور 76 کو ڈائمنڈ کیٹیگری میں سائن کیا گیا ہے۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket